ایچ ٹی ایم ایل بی بی کوڈ

نبیل

تکنیکی معاون
:p عزیز دوستو السلام علیکم،
میں نے فورم پر ایک نئے BBCode کا اضافہ کر دیا ہے جس کی بدولت اب پوسٹ میں اپنی مرضی کا HTML کوڈ پوسٹ کیا جا سکے گا۔ اس کے شامل کرنے کی بڑی وجہ سیدہ شگفتہ کی جدول بنانے کی سہولت کی فرمائش تھی۔ یہاں میں اسی BBCode کا ٹیسٹ کر رہا ہوں:

[html:b1544b14bc]
<table border="1" width="67%">
<tr>
<td width="25%" bgcolor="#C0C0C0" align="center"><font color="#FFFFFF" face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">اردو</font></td>
<td width="25%" bgcolor="#C0C0C0" align="center"><font color="#FFFFFF" face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">عربیی</font></td>
</tr>
<tr>
<td width="25%" align="center"><font face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">خاندان</font></td>
<td width="25%" align="center"><font face="Scheherazade" size="7">اُسْرَۃٌ

</font></td>
</tr>
<tr>
<td width="25%" align="center"><font face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">ماں</font></td>
<td width="25%" align="center"><font face="Scheherazade" size="7">اُمٌّ</font></td>
</tr>
<tr>
<td width="25%" align="center"><font face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">باپ</font></td>
<td width="25%" align="center"><font face="Scheherazade" size="7">اَبٌ</font></td>
</tr>
<tr>
<td width="25%" align="center"><font face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">بیٹا</font></td>
<td width="25%" align="center"><font face="Scheherazade" size="7">اِبْنٌ</font></td>
</tr>
<tr>
<td width="25%" align="center"><font face="Urdu Naskh Asiatype" size="5">بیٹی</font></td>
<td width="25%" align="center"><font face="Scheherazade" size="7">بِنْتٌ</font></td>
</tr>
</table>
[/html:b1544b14bc]
باقی تفصیلات کچھ دیر میں (مجھے ایک کام یاد آ گیا ہے :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال صرف میں ہی اس فورم پر اس BBCode کو استعمال کرنے کا مجاز ہوں۔ میں اس فورم پر ایک گروپ تشکیل دے دوں گا جس کے ممبران اس BBCode کا استعمال کر سکیں گے۔ میرے خیال میں HTML پوسٹ کرنے کی سہولت عام مہیا کرنا زیادہ محفوظ طریقہ نہیں ہے۔

اوپر کی پوسٹ میں موجود ٹیبل فرنٹ پیج میں بنا کر یہاں پوسٹ کردی گئی ہے۔ میرے خیال میں ابھی تک یہی جدول بنانے کا آسان ترین طریقہ موجود ہے۔ شگفتہ آپ HTML میں ٹیبل تو بنا لیتی ہیں نا؟ اگر اس میں بھی مسئلہ ہے تو اس کا بھی کوئی حل نکال لیا جائے گا۔ ویسے تو فرنٹ‌ پیج یا کسی دوسرے اچھے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں ٹیبل بنانے کی کافی سہولت موجود ہوتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تک میں یہاں مناسب گروپ نہین بنا دیتا، اس وقت تمام رجسٹرڈ ممبران اس بی بی کوڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ BBCode اور اس کا طریقہ استعمال ذیل میں دیا ہوا ہے۔

HTML:
HTML Code
 

زیک

مسافر
یہ ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل والا طریقہ تھوڑا گڑبڑ ہے۔ کیا کوئی موڈ ہے جو ٹیبل وکی فارمیٹ میں بنانے کی سہولت دے؟ اس سے کام آسان ہو جائے گا۔ میں ڈھونڈتا ہوں ایسا کوئی ہیک یا موڈ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، اک ٹیبل بی بی کوڈ موجود تو ہے لیکن میرے خیال میں اس سے ٹیبل بنانے میں خاطر خواہ مدد نہیں مل سکتی۔ زیادہ تر لوگ وزی وگ انداز میں ٹیبل بنانے کے عادی ہوتے ہیں۔ بہرحال میں‌ یہ بی بی کوڈ بھی شامل کردوں گا وقت ملنے پر۔
 

زیک

مسافر
ٹیبل بی‌بی‌کوڈ مجھے پسند نہیں آیا۔

وکی فرامیٹ میں یہ زیادہ آسان ہے مثلاً

‎| cell | cell |
| 2nd row | last cell |

اس طرح آپ کے لئے ٹیبل بنانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ دیکھتا ہوں اس کا کوئی ہیک مل جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ دونوں بزرگ یہ فیصلہ کردیں کہ آپ دونوں میں سے زیادہ پہنچا ہوا کون ہے ! یعنی کہ میں کس کی راہ طریقت پر کس طرح عمل کروں کہ کمپیوٹرانہ علم میں nill بٹہ nill ہونے کے باوجود مجھے جدول بنانا آجائے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ دونوں بزرگ یہ فیصلہ کردیں کہ آپ دونوں میں سے زیادہ پہنچا ہوا کون ہے ! یعنی کہ میں کس کی راہ طریقت پر کس طرح عمل کروں کہ کمپیوٹرانہ علم میں nill بٹہ nill ہونے کے باوجود مجھے جدول بنانا آجائے :)

شگفتہ، بہت خوب۔ ہم تو آپ کے دست مبارک پر بیعت کے لیے تیار ہیں اور آپ ہمارے روحانی درجات کے بارے میں دریافت کر رہی ہیں۔ :p

زکریا تو ابھی نروان کا انتظار کر رہے ہیں، آپ فی الحال اس عاجز ہی کی راہ طریقت پر عمل کریں۔ :lol: یہ اور بات ہے کہ اس راہ پر ہدایت پانے کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ :cry:

آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ کے پاس ایچ ٹی ایم ایل پر کام کرنےکے لیے کوئی پروگرام جیسے کہ فرنٹ پیج وغیرہ موجود ہے۔ اس کے بعد میں یہاں ایک باتصویر ٹیوٹوریل کے ذریعے ٹیبل بنانے کا طریقہ پوسٹ کر دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل نے کہا:
سیدہ شگفتہ نے کہا:
آپ دونوں بزرگ یہ فیصلہ کردیں کہ آپ دونوں میں سے زیادہ پہنچا ہوا کون ہے ! یعنی کہ میں کس کی راہ طریقت پر کس طرح عمل کروں کہ کمپیوٹرانہ علم میں nill بٹہ nill ہونے کے باوجود مجھے جدول بنانا آجائے :)

شگفتہ، بہت خوب۔ ہم تو آپ کے دست مبارک پر بیعت کے لیے تیار ہیں اور آپ ہمارے روحانی درجات کے بارے میں دریافت کر رہی ہیں۔ :p

زکریا تو ابھی نروان کا انتظار کر رہے ہیں، آپ فی الحال اس عاجز ہی کی راہ طریقت پر عمل کریں۔ :lol: یہ اور بات ہے کہ اس راہ پر ہدایت پانے کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ :cry:

آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ کے پاس ایچ ٹی ایم ایل پر کام کرنےکے لیے کوئی پروگرام جیسے کہ فرنٹ پیج وغیرہ موجود ہے۔ اس کے بعد میں یہاں ایک باتصویر ٹیوٹوریل کے ذریعے ٹیبل بنانے کا طریقہ پوسٹ کر دوں گا۔


نبیل بھائی ،
اگر کوئی مفتی صاحب ادھر آنکلے تو مفت میں فتوٰٰی جاری کر دیں گے آپ کی بیعت پر :)

فرنٹ پیج مجھے اپنے ڈبے میں نظر آرہا ہے اب لائیے ٹیوٹوریل ۔

سوال:
ایچ ٹی ایم ایل پر کام کرنے کے اور کون سے پروگرام ہیں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شگفتہ بہن۔ آج مجھے کچھ وقت ملا ہے تو میں جدول بنانے کی کچھ تفصیل پیش کر رہا ہوں۔ یہ اگرچہ کوئی آئیڈیل طریقہ نہیں ہے لیکن اس وقت اسی طریقے سے جدول بنانا ممکن ہے۔

سب سے پہلے تو آپ ایک ایڈیٹر مثلاً اردو ایڈیٹر لائٹ میں ٹیکسٹ‌ لکھ لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

edit_text.jpg


اس کے بعد فرنٹ پیج میں ایک خالی ٹیبل بنائیں۔ ذیل کی تصویر میں ایک ایسی ہی خالی ٹیبل دکھائی گئی ہے۔

create_table.jpg


اب آپ کو یہ کام کرنا ہے کہ ایڈیٹر میں لکھا گیا ٹیکسٹ اس ٹیبل کے cells میں کاپی کردیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

format_table.jpg


ٹیبل کے cells میں ٹیکسٹ شامل کرنے کے بعد آپ مناسب فارمیٹنگ اپلائی کر سکتی ہیں جیسے کہ عربی ٹیکسٹ پر لطیف، شہرزادے یا غدیر فونٹ استعمال کرنا وغیرہ۔ جب آپ کی ٹیبل مکمل ہو جائے تو فرنٹ پیج کے html view پر جائیں اور اس ٹیبل کا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کاپی کر لیں۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، یہ کوڈ <table> سے لے </table> تک ہے۔

get_code.jpg

اس کے بعد آپ اس کاپی کیے کوڈ کو اوپر بتائے ہوئے طریقے سے ایچ ٹی ایم بی بی کوڈ کے ذریعے پوسٹ‌ کر دیں۔‌‌
 
Top