ایپل چہرہ شناس ’آئی فون ایکس ‘لے آیا

سید عاطف علی

لائبریرین
"انھی فیچرز" جیسی ایک بات سن کر کسی زمانے میں ایس تھری استعمال کیا تھا۔ آٹھ ماہ کے استعمال کے بعد دیوار پر دے مارنے کے لائق تھا۔
۔
میرے پاس ایک ایس تھری کو پانچ سال ہوا چاہتے ہیں ۔ دو ایک مرتبہ بیٹری بدلنی پڑی بس اور یہ ،مسلسل زیر استعمال بھی ہے۔
 
میرے پاس نوکیا 225 موبائل پچھلے 3سال سے زیر استعمال ہے۔اپنی نوعیت کا بے مثال فون ہے ۔3 دن کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔کئی دفعہ ہاتھ سے چھوٹ کر گر بھی چکا ہے مگر پھر بھی چل رہا ہے۔الحمدللہ
 
عثمان

محفلین
نئے آئی او ایس ۱۱ میں نسخ کی بجائے کوئی نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ اور یہ کوئی بہت اچھا نہیں ہے۔ کسی کو معلوم ہے کہ کونسا ہے؟
 
عباس اعوان

محفلین

سعادت

تکنیکی معاون
نئے آئی او ایس ۱۱ میں نسخ کی بجائے کوئی نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ اور یہ کوئی بہت اچھا نہیں ہے۔ کسی کو معلوم ہے کہ کونسا ہے؟

میری آنکھوں میں درد کر دیا ہے اس نستعلیق نے
نوٹو نستعلیق ویسے تو اتنا برا نہیں ہے، :) لیکن اس کے ڈیزائن کی وجہ سے متن کی سطروں میں خاطر خواہ فاصلہ رکھنا (یا فونٹ کے سائز کو چھوٹا کرنا) ضروری ہے۔ چونکہ آئی‌او‌ایس میں محض فونٹ تبدیل کیا جا رہا ہے اور لائن ہائٹ / فونٹ سائز ایڈجسٹ نہیں کیے جا رہے، سو عمومی تاثر بھدا معلوم ہوتا ہے اور پڑھنے میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ موبائل فون پر، جہاں سکرین ویسے ہی چھوٹی ہوتی ہے، یہ مسئلہ مزید نمایاں ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
بی بی سی اردو اور جنگ کی سائٹس نستعلیق میں نہیں ہیں۔ البتہ واٹس ایپ وغیرہ میں نستعلیق ہی نظر آ رہا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ اردو محفل کی نسخ ورژن بھی ہو
 
میرے پاس نوکیا 225 موبائل پچھلے 3سال سے زیر استعمال ہے۔اپنی نوعیت کا بے مثال فون ہے ۔3 دن کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔کئی دفعہ ہاتھ سے چھوٹ کر گر بھی چکا ہے مگر پھر بھی چل رہا ہے۔الحمدللہ
پھر تو نیٹ بھی اس پر ہی استعمال کرتے ہو گئے ؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
بی بی سی اردو اور جنگ کی سائٹس نستعلیق میں نہیں ہیں۔ البتہ واٹس ایپ وغیرہ میں نستعلیق ہی نظر آ رہا ہے۔
بی‌بی‌سی اردو اور جنگ کی ویب‌سائٹس تو ویب‌فونٹس استعمال کرتی ہیں، سو غالباً اُن ویب‌فونٹس ہی کو فوقیت دی جا رہی ہو گی۔
 
Top