ایپل اعداد میں۔انفوگرافکس

ایپل کمپنی کتنی امیر ہے ذرا ملاحظہ
Apple-by-the-Numbers-800.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
میری ایک بات سمجھ نہیں آتی۔ ایپل کی پروڈکٹس اتنی مہنگی ہوتی ہیں پھر بھی کیسے اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں؟
 
دوسری بات ایپل جیسی پراڈکٹ کوئی دوسری کمپنی بنا ہی نہیں رہی۔ایپل کا ڈیزائن آجکل ہر کمپنی فالو کرتی ہے۔ایپل ایک ٹرینڈ سیٹر ہے
 
سوچنے کی بات ہے نوکیا اپنی سینکڑوں موبائل فون ماڈلز سے اتنا منافع نہیں کماتا جتنا ایپل صرف ایک آئی فون سے کما رہا ہے۔
 
سٹیو جابز کی فلاسفی تھی کہ وہ بہت زیادہ پراڈکٹس بنانے کو پسند نہیں کرتا تھا بلکہ وہ کہتا تھا پراڈکٹس چاہے کم بناؤ لیکن اس پر زور پورا لگاؤ۔ایک اور حیران کن بات یہ کہ سٹیو جابز اپنی کوئی بھی نئی پراڈکٹ بنانے سے پہلے مارکیٹ ریسرچ نہیں کروایا کرتا تھا حالانکہ تقریباؐ تمام بڑی بڑی کمپنیاں کوئی بھی چیز بنانے سے پہلے کافی سارا پیسہ مارکیٹ ریسرچ پر خرچ کرتی ہیں
 
سٹیو جابز نے ایک مرتبہ کہا تھا
People don’t know what they want until you show it to them. That’s why I never rely on market research. Our task is to read things that are not yet on the page

اور واقعی درست کہا تھا

 

محمد امین

لائبریرین
زیادہ تر سرمایہ دارانہ نظام کا انحصار ہی غالباً ضرورت کے پیدا کرنے پر ہے۔ عقل یہ کہتی ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے جب کہ یہ سرمایہ دارانہ استحصالی نظام ضرورت کر ایجاد کرتا ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
یار ٹھیک ہے، مگر ایپل کی پروڈکٹس انوکھی تو نہیں ہیں۔ اینڈروئڈ پلیٹ فورم کے فونز آئی فون سے اچھے اور سستے ہوتے ہیں۔
 
یار ٹھیک ہے، مگر ایپل کی پروڈکٹس انوکھی تو نہیں ہیں۔ اینڈروئڈ پلیٹ فورم کے فونز آئی فون سے اچھے اور سستے ہوتے ہیں۔
اینڈرائڈ اور ونڈوز فون ہوسکتا ہے سستا ہو لیکن آئی فون سے اچھا ہے یہ بات ہر ایک کے لحاظ سے علیحٰدہ ہے۔آپکو اینڈرائڈ پسند ہے تو لازمی نہیں کہ مجھے بھی ہو۔اور جیسا کہ میں نے اوپر بھی بیان کیا کہ شوق دا کوئی مُل نئیں۔دوسری بات آجکل جتنے بھی ٹچ سکرین والے سمارٹ فون ہیں وہ سب ایپل کے مرہونِ منت ہیں کیونکہ جب ایپل نے آئی فون متعارف کروایا اس کے بعد ہر کمپنی نے اسکی کاپی کرنا شروع کردی۔اور رہی بات انوکھے پن کی تو پتہ نہیں آپ انوکھا پن کس کو کہتے ہیں؟جبکہ میرے خیال میں ایپل کی ہر پراڈکٹ میں انفرادیت ہوتی ہے۔
 
Top