ایپل اعداد میں۔انفوگرافکس

آپ آئی-پیڈ کی ہی مثال لے لیجئیے۔کیا آئی پیڈ سے پیلے مارکیٹ میں ٹیبلیٹس موجود نہیں تھیں؟کیا ٹیبلٹ کا کانسیپٹ پہلے موجود نہیں تھا؟
ٹیبلٹ کا کانسیپٹ تو بہت پرانا ہے۔خود ایپل 1990 کی دہائی میں نیوٹن کے نام سے ایک ٹیبلٹ فروخت کرتا رہا ہے۔اور مائیکروسافٹ بھی آئی پیڈ سے پہلے اس میدان میں پنگے لیتا رہا ہے لیکن جب ایپل نے آئی-پیڈ متعارف کروایا تو وہ ہِٹ ہو گیا اور سام سنگ وغیرہ نے اسکی کاپی شروع کردی۔کیا سام سنگ اور دوسرے ٹیبلٹ مینیو فیکچررز کو آئی-پیڈ سے پہلے اس بات کا علم نہیں تھا کہ ٹیبلٹس بھی کسی چڑیا کا نام ہے؟
یہاں آپ کو یہ بات ماننا پڑیگی کہ ایپل نے ٹیبلٹ مارکیٹ میں ہاتھ ڈالا تو اسے ری-شیپ کر دیا۔اور اگر ایپل آئی-پیڈ متعارف نہ کرواتا تو آج ٹیبلٹ وہی سٹائلس والی ہوتی جس پر پین کے ساتھ کام کیا کرتے۔
یہ سٹیو جابز کا ہی کمال تھا کہ اس نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو سٹائلس بنا دیا۔
تو پھر میں ایپل کی پراڈکٹس کو منفرد کیوں نہ کہوں؟
 
اینڈرائڈ اور ونڈوز فون ہوسکتا ہے سستا ہو لیکن آئی فون سے اچھا ہے یہ بات ہر ایک کے لحاظ سے علیحٰدہ ہے۔آپکو اینڈرائڈ پسند ہے تو لازمی نہیں کہ مجھے بھی ہو۔اور جیسا کہ میں نے اوپر بھی بیان کیا کہ شوق دا کوئی مُل نئیں۔دوسری بات آجکل جتنے بھی ٹچ سکرین والے سمارٹ فون ہیں وہ سب ایپل کے مرہونِ منت ہیں کیونکہ جب ایپل نے آئی فون متعارف کروایا اس کے بعد ہر کمپنی نے اسکی کاپی کرنا شروع کردی۔اور رہی بات انوکھے پن کی تو پتہ نہیں آپ انوکھا پن کس کو کہتے ہیں؟جبکہ میرے خیال میں ایپل کی ہر پراڈکٹ میں انفرادیت ہوتی ہے۔
ویسے اس میں مزاحیہ بات کونسی ہے؟
 
محمد امین

لائبریرین

حسیب مجھے اس پر ہنسی آگئی تھی ۔۔ :) مذاق اڑانا مقصود نہیں تھا۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
آپ ایپل کی کسی بھی پروڈکٹ کو ہاتھ میں لے کر دیکھیے۔ جواب مل جائے گا۔ :)

حسیب اور عثمان۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ایپل کی پروڈکٹس مجھ جیسے غریب آدمی کی پہنچ میں نہیں ہیں۔ ایپل جب میرے لیے کچھ بناتا ہی نہیں ہے تو میں بھی ایپل کی شان میں قصائد پڑھوں؟ سیم سونگ نے چاہے ایپل کی نقل ہی کی ہو، مگر اس نے میرے لیے گیلکسی ینگ جیسا سستا اسمارٹ فون تو دیا ہے۔
 
میں نے آج تک ایپل کی کوئی پراڈکٹ استعمال نہیں کی اور نہ میری اتنی استطاعت ہے کہ اسے خرید سکوں لیکن جو چیز اچھی ہو اسکی تعریف تو بنتی ہے چاہے وہ مہنگی ہی کیوں نہ ہو
 
محمد امین

لائبریرین
مائیکروسوفٹ اور ایپل جیسی کمپنیز اس لیے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں کہ یہ اپنی اجارہ داری قائم رکھتی ہیں۔۔۔
 
عثمان

محفلین
حسیب اور عثمان۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ایپل کی پروڈکٹس مجھ جیسے غریب آدمی کی پہنچ میں نہیں ہیں۔ ایپل جب میرے لیے کچھ بناتا ہی نہیں ہے تو میں بھی ایپل کی شان میں قصائد پڑھوں؟ سیم سونگ نے چاہے ایپل کی نقل ہی کی ہو، مگر اس نے میرے لیے گیلکسی ینگ جیسا سستا اسمارٹ فون تو دیا ہے۔
سستا ہونا ایک الگ بات ہے۔ کوئی چیز معیاری ہوگی تو مہنگی تو ہوگی۔ :)
جو جدت ایپل نے متعارف کروائی ہیں باقیوں نے تو اس کی پیروی ہی کی ہے نا۔
 
محمد امین

لائبریرین
ایپل اگر اینٹری لیول اور مڈ لیول پروڈکٹس بنانا بھی شروع کردے تو میں ایپل کی مدح سرائی کروں گا اور ساتھ ہی اوپن سورس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:notworthy:
 
اینڈرائڈ اور ونڈوز فون ہوسکتا ہے سستا ہو لیکن آئی فون سے اچھا ہے یہ بات ہر ایک کے لحاظ سے علیحٰدہ ہے۔آپکو اینڈرائڈ پسند ہے تو لازمی نہیں کہ مجھے بھی ہو۔اور جیسا کہ میں نے اوپر بھی بیان کیا کہ شوق دا کوئی مُل نئیں۔دوسری بات آجکل جتنے بھی ٹچ سکرین والے سمارٹ فون ہیں وہ سب ایپل کے مرہونِ منت ہیں کیونکہ جب ایپل نے آئی فون متعارف کروایا اس کے بعد ہر کمپنی نے اسکی کاپی کرنا شروع کردی۔اور رہی بات انوکھے پن کی تو پتہ نہیں آپ انوکھا پن کس کو کہتے ہیں؟جبکہ میرے خیال میں ایپل کی ہر پراڈکٹ میں انفرادیت ہوتی ہے۔

حسیب، ٹچ سکرین ایپل سے پہلے بھی تھی البتہ ایپل نے اسے مشہور و معروف کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔

اینڈرائیڈ اب ایپل سے کہیں زیادہ بک رہا ہے اور اس کے کئی فون آئی فون سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔

سیم سنگ گیلیکسی اور نوٹ دو مثالیں ہیں۔
 
حسیب اور عثمان۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ایپل کی پروڈکٹس مجھ جیسے غریب آدمی کی پہنچ میں نہیں ہیں۔ ایپل جب میرے لیے کچھ بناتا ہی نہیں ہے تو میں بھی ایپل کی شان میں قصائد پڑھوں؟ سیم سونگ نے چاہے ایپل کی نقل ہی کی ہو، مگر اس نے میرے لیے گیلکسی ینگ جیسا سستا اسمارٹ فون تو دیا ہے۔

سیم سنگ اب ایپل سے زیادہ فون بیچ رہا ہے اور موبائل فون کی بادشاہت کا تاج اب سیم سنگ کے سر پر ہے اس سال کی سیل کی بنیاد پر ،نوکیا بھی اب فون بیچنے کے معاملے میں سیم سنگ سے پیچھے رہ گیا ہے۔

سیم سنگ موبائل کا نیا بادشاہ
 
زبیر مرزا

محفلین
حسیب، ٹچ سکرین ایپل سے پہلے بھی تھی البتہ ایپل نے اسے مشہور و معروف کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔
اینڈرائیڈ اب ایپل سے کہیں زیادہ بک رہا ہے اور اس کے کئی فون آئی فون سے بہت زیادہ بہتر ہیں۔
سیم سنگ گیلیکسی اور نوٹ دو مثالیں ہیں۔
یہ پیغام آپ نے اپنے سیم سنگ ٹیبلٹ سے کیا ہے؟ :)
 
جی مجھے معلوم ہے کہ ٹچ سکرین پہلے ہی موجود تھی لیکن میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ٹچ سکرین کو ری۔شیپ کرنےاور اسے موبائل میں صحیح استعمال کا کریڈٹ ایپل کو جاتا ہے
 
Top