ایوو یا وطین ؟؟ کونسی بہتر ہے ؟

وجی

لائبریرین
عسکری صاحب میرا خیال ہے آپ حسیب نذیر گل صاحب کی بات مان لیں
پی ٹی سی ایل کا کوئی مقابلہ نہیں
میں نے یوایس بی ایوو استعمال تو نہیں کیا مگر پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل کنکشن 2 ایم بی کا ہورہا ہے
فون کی لائن کی وجہ سے کبھی کبھی مسلہ ہوتا ہے باقی الحمداللہ ٹھیک چل رہا ہے 1400 مہینہ ہے
مگر فون کے لائن کے کنکشن ٹیکس اور دوسرے ٹیکس جو کہ مل 300 کے قریب ہوتے ہیں

اگر انکے گھر پر فون لائن ہے اور خراب نہیں ہوتی تو پھر میرا مشورہ یہ ہے کہ ڈی ایس ایل کو استعمال کریں
ڈی ایس ایل ڈیوائس کو یو پی ایس پر کرلیں
 
تلمیذ

لائبریرین
میں تو ایوو کو ہی پسند کرتا ہوں-ایوونائٹرو 9.3 ایم بی والی خریدیں وہ بھی صرف 6 ہزار میں اور 3 ماہ فری۔یعنی ڈایوائس کی کوئی قیمت نہیں
پھر پورا ایک سال 2100 ماہانہ بل ہوگا جبکہ ایک سال بعد 3000

یہ ایک سال کے بعد تین ہزار والامعاملہ کچھ ٹیڑھاہے۔ 'وفاداری بشرطِ استواری' کے کلیے کے تحت ایک سال کے بعد سستا ہونا چاہئے انہوں نے الٹا مہنگا کر دیا ہے۔:(

میرا بیٹا کسی 'ایوو وِنگل' کے بارے میں بھی بات کررہا تھا۔ کیا کسی کو اس کا تجربہ ہے؟ حسیب نذیر گِل
 
عسکری

معطل

یہ جی فیملی سستم ہے شادی جتنی پرانی ہوتی جائے گی خرچہ بڑھتا جائے گا:laugh:
 
یہ ایک سال کے بعد تین ہزار والامعاملہ کچھ ٹیڑھاہے۔ 'وفاداری بشرطِ استواری' کے کلیے کے تحت ایک سال کے بعد سستا ہونا چاہئے انہوں نے الٹا مہنگا کر دیا ہے۔:(

میرا بیٹا کسی 'ایوو وِنگل' کے بارے میں بھی بات کررہا تھا۔ کیا کسی کو اس کا تجربہ ہے؟ حسیب نذیر گِل
جی میں نے ایوو ونگل کو استعمال تو نہیں کیا لیکن اسکے بارے معلومات ضرور ہیں۔ایوو ونگل دراصل 9.3 ایم بی والی ڈیوائس ہے۔
ونگل دراصل ایک تھری جی ایوو یو ایس بی ڈیوائس ہی ہے جس میں وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنانے کی سہولت دستیاب ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہ آپ اس یوایس بی کا انٹرنیٹ 5 دوسرے گیجٹس جیسے اپنے موبائل فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر بھی بذریعہ وائی فائی استعمال کر سکتے ہیں۔
اب یہ ڈیوائس پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کیے جانے والی نائٹروکلاؤڈ ڈیوائس اور ٹینڈا سے کیسے مختلف ہے؟ وہ بھی تو وائی فائی ہاٹ سپاٹ کی سہولت فراہم کرتی ہیں ۔ تو جناب فرق صرف اتنا ہے کہ انکا سائز کافی بڑا ہےاور انکے لیے آپ کو چارجر وغیرہ کی ضرورت پڑتی ہے، جبکہ یہ نئی ڈیوائس یو ایس بی سائز کی ہے اور اسے چلانے کے آپ کو چارجر کی ضرورت نہیں بلکہ آپ اسے کسی بھی یو ایس بی پورٹ میں لگا کر استعمال کرسکتے ہیں، جیسے لیپ ٹاپ کے ذریعے یا پھر گاڑی میں ریڈیو یا سگریٹ لائٹر کی جگہ لگا کر۔
ڈیوائس کی قیمت اور پیکجز:
اس ڈیوائس کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ ڈیوائس بنڈل پیکج میں بھی فراہم کی جارہی ہے جس میں آپ کو 7500 روپے کی ادائیگی پر ڈیوائس اور تین ماہ کا لامحدود انٹرنیٹ (جسکی حد 100GB ماہانہ ہے) فراہم کیا جائے گا۔ تین ماہ کے بعد چارجز کی تفصیل کچھ یوں ہوگی۔
  • ماہانہ چارجز: 2500 روپے
  • استعمال کی حد: 100GB جسے تجاوز کرنے پر آپکی انٹرنیٹ سپیڈ 256kbps کر دی جائے گی۔
بشکریہ:آئی ٹی نامہ
لیکن اس ایوو ونگل کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس پر 100 جی بی ڈاؤنلوڈنگ کی لمٹ ہے۔اگر آپ کوئی چیز ڈاؤنلوڈ نہیں کرتے اور آپ کے گھر میں وائی فائے ڈیوائسز ہیں تو آپ کیلیے اچھی ہے
میرا ایک دوست ایک دن کیلیے اسے استعمال کرچکا ہے۔اسکی سروس تو اچھی ہے لیکن لمٹ والی بات کام خراب کرتی ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
گِل جی، معلومات دینے کے لئے شکریہ۔ اب تو آپ سے متفق ہونا پڑے گا کہ پی ٹی سی ایل کو آپ سے رابطہ کرنا چاہئے کیونکہ اتنی معلومات تو ان کے انجینئیروں سے بھی نہیں ملتیں، کئی مرتبہ پوچھ کے دیکھ لیا ہے۔
محفل کے ہمارے جیسے ارکان کے لئے آپ کا دم غنیمت ہے، صاحب۔ جزاک اللہ!
 
ہاں گل بھائی کا حق ہے جاب کا اب
 
فہیم

لائبریرین
عسکری بھائی اگر وائر لیس کنیکشن چاہیے تو پھر وائی ٹرائب کی کی سروس اس وقت بہتر جارہی ہے۔
کہ میرے کزن وغیرہ کے استعمال میں ہے تو ڈی سی وغیرہ کے اور دوسرے پنگے نہیں ہوتے اسپیڈ بھی ٹھیک ہے۔
بس سگنل دیکھ لیجئے گا کہ پورے یا کم از کم 3 آنے چاہیے۔

ورنہ اگر وائرلیس کی شرط نہ ہو تو ہمارا ووٹ پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل کے لیے ہے۔ لیکن بشرطیکہ گلشن میں ٹیلی فون کی لائنز درست ہوں :)
 
چلو شکر ہے اسی بہانے آپکی زیارت بھی ہو گئی :grin:
 
تمام بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے اتنی اہم معلومات فراہم کیں۔۔ میں ایک ماہ بعد پاکستان جانے کے بارے سوچ رہا تھا۔ اور اسی کشمکش میں تھا۔ تو آپ بھائیوں نے میری بھی مشکل حل کردی۔ حسیب نذیر گِل بھائی کا بہت شکریہ۔ اتنی اہم معلومات فراہم کیں
 
لو شکریہ تو میرا اور قیصرانی بھائی کا ادا کریں جنہوں نے دھاگہ چلایا اور ساجد بھائی کا جنہوں نے اسٹارٹ کیا
 
لو شکریہ تو میرا اور قیصرانی بھائی کا ادا کریں جنہوں نے دھاگہ چلایا اور ساجد بھائی کا جنہوں نے اسٹارٹ کیا
لو جی آپکا تو سب سے پہلے شکریہ ادا کیا۔ نام نہیں لکھا تو کیا ہوا۔دل میں تو آپ کو دعائیں بہت دیں نہ۔ اور ساجد بھائی کا شکریہ ادا کرنا' ہم اس قابل ہیں کیا؟
 
وجی

لائبریرین
جی میں نے ایوو ونگل کو استعمال تو نہیں کیا لیکن اسکے بارے معلومات ضرور ہیں۔ایوو ونگل دراصل 9.3 ایم بی والی ڈیوائس ہے۔

لیکن اس ایوو ونگل کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس پر 100 جی بی ڈاؤنلوڈنگ کی لمٹ ہے۔اگر آپ کوئی چیز ڈاؤنلوڈ نہیں کرتے اور آپ کے گھر میں وائی فائے ڈیوائسز ہیں تو آپ کیلیے اچھی ہے
میرا ایک دوست ایک دن کیلیے اسے استعمال کرچکا ہے۔اسکی سروس تو اچھی ہے لیکن لمٹ والی بات کام خراب کرتی ہے
ارے بھائی سو جی بی بہت ہوتی ہے ہمارے گھر میں روزانہ ویڈیو چیٹ ہوتی ہے باہر اور اسکے علاوہ میں اور میرا کزن کافی کچھ ڈائنلوڈ کر رہے ہوتے ہیں
لیکن پھر بھی سو جی بی عبور نہیں کرپائے ۔
میرا ایک اندازہ ہے کہ میں کوئی 25 سے 30 جی بی کا ڈیٹا مہینے میں ڈائنلوڈ کر لیتا ہوں یہ بہت ہے میرے خیال میں
 
سویدا

محفلین
گذشتہ تین سال سے پی ٹی سی ایل ایوو میرے استعمال میں ہے
نائٹرو 3۔9 ایم بھی استعمال کی اور سادہ 3 ایم بی والی بھی
اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ تین ایم بی والی جو ہزار روپے مہینہ بل کے حساب سے ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈ وہ زیادہ بہتر ہے
نائٹرو بالکل واھیات اور بے کار ہے
 
سویدا

محفلین
نائٹرو بھی تقریبا ایک سال سے زیادہ استعمال کی
ایک تو بل تین ہزار روپے ماہانہ اوپر سے مطلوبہ اسپیڈ حاصل کرنے کے لیے انتہائی احمقانہ جتن کرنے پڑتے تب کہیں جاکر کچھ اسپیڈ آتی
نائٹرو ہو یا عام پی ٹی سی ایل اس کی اسپیڈ جگہ اور وقت دونوں حساب سے بدلتی رہتی ہے
کوئی خاص وقت یا کوئی خاص جگہ سو فیصد تعیین کے ساتھ نہیں ہوتی کہ جہاں اسپیڈ صحیح اور مکمل آئے
اگر گذشتہ کل رات کسی جگہ اسپیڈ 6 ایم بی آرہی ہو تو آج اسی جگہ 1 ایم بی بھی نہیں مل رہی ہوتی
بہرحال عام پی ٹی سی ایل ایوو یو ایس بی اگر اسٹوڈنٹ پیکیج میں لی جائے تو وہ ماہانہ ہزار روپے کے حساب سے سستی پڑجاتی ہے
اور تین ایم بی والی یو ایس بی میں اکثر وبیشتر تین ایم بی کے قریب اسپیڈ مل ہی جاتی ہے
 
عسکری

معطل
گذشتہ تین سال سے پی ٹی سی ایل ایوو میرے استعمال میں ہے
نائٹرو 3۔9 ایم بھی استعمال کی اور سادہ 3 ایم بی والی بھی
اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ تین ایم بی والی جو ہزار روپے مہینہ بل کے حساب سے ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈ وہ زیادہ بہتر ہے
نائٹرو بالکل واھیات اور بے کار ہے
یہ تو آپ نے ہمارے سیلز مین کی روزی پر لات دے ماری ۔ اچھا یہ بتائیں 3 ایم بی سپیڈ اور ان لمیٹیڈ ہے نا یہ ؟ اور یو ایس بی کتنے کی ہے ؟
 
عسکری

معطل
سویدا بھائی جی اور سٹوڈنٹ تو وہ ہے اپنے ساتھ کیا لے جائے کہ ثابت ہو وہ سٹوڈنٹ ہے ؟ مطلب سمجھا کرو بھئی عورتیں لکیر کی فقیر ہوتی ہیں وہ نائٹرو کے لیے اسے کہتے 7 ہزار لے جاؤ 6 میں ملے گی اس کے لیے کیا کہیں؟ کتنا ٹوتل خرچا ہے فرسٹ ٹائم کا :(
 
تین ایم بی کا ماہانہ عام طور پر دو ہزار بل ہوتا ہے لیکن مخصوص کالج اور یونی ورسٹیز کے اسٹوڈنٹ کے لیے ماہانہ ایک ہزار ہے اور ان لمٹڈ ڈاون لوڈنگ کے ساتھ شروع میں تین مہینے تک دو ہزار بل کاٹا جاتا ہے یعنی تین ہزار روپے اضافی لیے جاتے ہیں جسے تین ماہ پر تقسیم کردیا جاتا ہے
اگر براہ راست پی ٹی سی ایل سے لی جائے تو تین ہزار اضافی دینے پڑتے ہیں لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام دوکانداروں کے پاس اسٹوڈنٹ پیکج والی یو ایس بھی مل جاتی ہے لیکن وہ اس کے اضافے پانچ یا چھ ہزار تک لیتے ہیں یعنی جس قیمت میں بھی گاہک پھنس جائے اگر عام دوکاندار سے لی جائے تو وہ یو ایس بی دوکاندار نے پہلے ہی کسی اسٹوڈنٹ سے کارڈ لے کر اور کاروائی مکمل کرکے نکلوائی ہوتی ہے گویا جو وہ اضافی پیسے لیتے ہیں وہ اس خدمت کے عوض ہوتے ہیں
ورنہ اگر اسٹوڈنٹ پیکج میں براہ راست پی ٹی سی ایل سے لی جائے تو پھر وہ ساری کاروائی آپ کو خود کرنا پڑے گی یعنی منظور شدہ یونی ورسٹی سے آپ کے نام جاری شدہ لیٹر ، اس کالج اور یونی ورسٹی کا شناختی کارڈ
 
Top