ایوارڈز 2007

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔۔ کہاں تھے ؟ سنا ہے کہ کچھ نادیدہ طاقتیں تمہارے پیچھے پڑیں ہوئیں ہیں ۔ ان سے جان چھوٹی کہ نہیں ۔ ;)

میں‌ نے دعوی نہیں کیا ہے بھائی ۔۔۔ دھونس جمائی ہے ۔ :grin:
 
بس کیا بتاؤں تمہیں نادیدہ اور دزدیدہ ہر قسم کی طاقتیں میرے تعاقب میں رواں دواں ہیں

اس لیے سوچا ہے تمہارے دیس ہی چلا آؤں

سنا ہے وہاں آ کر یہ سب طاقتیں مطیع و فرمانبردار ہو جاتی ہیں;)
 

ظفری

لائبریرین
تمہاری یہ خوش فہمیاں دیکھ کر ایک لطیفہ یاد آگیا :
نجومی نے ایک پریشان حال نوجوان کا ہاتھ دیکھ کر کہا " فکر نہ کرو ، یہ مصیبتیں اور پریشانیاں صرف اگلے پانچ سالوں تک کے لیئے ہے ۔ " نوجوان نے پُرامید لہجے میں پوچھا " کیا اس کے بعد میرے حالات ٹھیک ہوجائیں گے " نہیں ۔۔۔ اس کے بعد تم اس کے عادی ہوجاؤگے ۔ نجومی نے جواب دیا ۔ :grin:

تو بھائی ۔۔۔۔ اس دیس کی کہانی کچھ اور ہے ۔ تم نے لکھا ہے کہ " سنا ہے وہاں آ کر یہ سب طاقتیں مطیع و فرمانبردار ہو جاتی ہیں " ۔
جبکہ معاملہ یہاں کچھ یوں ہے کہ : " یہاں آکر سب انہی طاقتوں کے مطیع و فرمابردار بن جاتے ہیں ۔ " ;)
 

زونی

محفلین
سنا ھے یہاں ایوارڈ تقسیم ہو رہے ہیں، پھر تو تمغہ برائے بے تکہ پن مجھے بھی ملنا چاھیئے:grin:
 

جیہ

لائبریرین
اچھی زبردستی ہے۔ ورنہ ۔۔۔۔ کیا؟
پھر دھمکی +سرپیٹ+
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ ایک ایوارڈ پر ہی گزارہ کرلوں گی

دھمکی۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہا گڈ گڈ چھا گئیں ہیں آپیہ بلکل مصطفٰی قریشی لگ رہی ہیں:grin::grin:
شکر ہے انجمن نہیں کہا ورنہ چھوٹے بھیا کی خیریت نہیں تھی
جیہ سے بھی پوچھ لیتے ہیں کہ اس کی کیا رائے ہے؟
ہم نے مانا کہ کچھ نہیں غالب
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مفت میں کچھ نہیں ملے گا۔ بہت محنت کرنا پڑے گی ایوارڈ لینے کے لیے۔
دوسری صورت میں لنڈے بازار کا رُخ کریں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی میں کیا کروں گی ایوارڈ لے کر۔ میں نے تو صرف مذاق میں بات کہی تھی۔ یہ جو ایک ایوارڈ ملا ہے، اس کی بھی میں واقعی میں حقدار نہیں ہوں
 

جیہ

لائبریرین
میں جانتی ہوں کہ آپ نے بھی مذاق میں بات کی تھی، مگر واقعی سنجیدہ ہوں :)
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی میں بھی امید رکھوں نہ:cool:

باقی میرے لیے ایوارڈ ڈھونڈنا آپ کا کام;)
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ کون سے ایوارڈز کی مبارک دے رہے ہیں، جو گزشہ سال دیئے گئے تھے یا اس سال دیئے جائیں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top