ایوارڈز 2007

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ویسے کوئی ایوارڈ ایسا بھی ہونا چاہیے تھا
جس میں میرا پورا پورا چانس ہوتا;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وارث بہت بہت مبارک ہو تمہیں مجھے دلی خوشی ہے کہ تمہارے ایوارڈ‌ میں ایک قیمتی ووٹ‌ میرا بھی تھا ;)

ماورا یہ لسٹ‌چھوٹی کیوں ہو گئی ہے :)

میری نظر میں ابھی کئی اور بلامقابلہ ایوارڈز رہتے ہیں جو ان اراکین کو ملنے چاہیے۔

ماورا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتابیں لکھوانے کے حوالے سے
شگفتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائبریری کے حوالے سے
وہاب اعجاز خان ۔۔۔۔۔ بہترین تنقیدی مضامین
اعجاز اختر ۔۔۔۔۔۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
امن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین انٹرویور
شاکر القادری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین خطاط
محسن حجازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہترین فانٹ ساز

دو تین ایوراڈ اس میں بھی دیے جائیں

بہترین نیو اینٹری
بہترین معاون ممبر
نیا فعال ممبر برائے سال 2007


:eek::rolleyes: اس میں میرا نام کہاں ہے
میری طرف سے سب ایوراڈ حاصل کرنے والہ کہ بہت بہت مبارک
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں اب 2008 میں محفل کی تیسری سالگرہ کے موقع پر نئی نئی کیٹیگریز شامل کی جائیں گی۔
 

ظفری

لائبریرین
ایک ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے جس کا نام " غالب ایوارڈ " ہو ۔ اور اس ایوارڈ کو جویریہ کے نام سے منسلک کیا جائے ۔ کیسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ;)
 

ماوراء

محفلین
چلیں، شمشاد بھائی، آپ پرانی لسٹ کو نئے سرے سے ترتیب دینا شروع کر دیں۔ میں آپ کی مدد کرتی ہوں۔:p
 

ظفری

لائبریرین
سفارش کی کیا ضرورت ہے شمشاد بھائی ۔ جویریہ کسی منفرد ایوارڈ کی بہرحال حق دار تو ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے جس کا نام " غالب ایوارڈ " ہو ۔ اور اس ایوارڈ کو جویریہ کے نام سے منسلک کیا جائے ۔ کیسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟ ;)


ظفری بھائی، جویریہ صاحبہ کیلیئے کوئی "منفرد ایوارڈ" ہی بہتر رہے گا، "غالب ایوارڈ" کیلیئے تو اہلِ ذوق کا باقاعدہ ہنگامہ ہوگا۔ :cool:
;)
 

ظفری

لائبریرین
وارث بھائی آپ کی بات بجا ہے ۔ مگر جویریہ نے غالب پر اس محفل پر اچھا خاصا کام کیا ہے ۔ لہذا تیکنکی اعتبار سے اس قسم کے کسی ایوارڈ پر اسی کا حق بنتا ہے ۔ ہاں اگر کسی منفرد ایوارڈ کی بات آپ کر رہے ہیں تو مجھ سے زیادہ اسکا کون حقدار ہوگا ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 

الف نظامی

لائبریرین
محفل پر شاکر القادری صاحب کے بنائے ہوئے کئی فانٹ موجود ہیں لہذا شاکر القادری صاحب کو فانٹ نگار کا ایوارڈ ملنا چاہیے۔
لغت ٹیم کی بھی کچھ حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
 
لو بھئی نظامی آ گیا ہے ایوارڈ بڑھوانے ویسے یہ اچھا ہے کہ اس دفعہ پہلے ہی ایوارڈز پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

منفرد ایوارڈ میں ظفری نے میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوی کر دیا ورنہ وہ بخوبی جانتا ہے کہ یہ ایوارڈ احقر کے سوا کسی اور کا نہیں بنتا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top