ایوارڈز سسٹم اپڈیٹ!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی وی بلیٹن ورژن 3.7.0 پر اپگریڈ کے بعد سے ارکان محفل کی ممبر انفارمیشن میں ان کے حاصل کردہ اعزازات نظر نہیں آ رہے تھے۔ اس کی وجہ وی بلیٹن کے نئے ورژن میں ٹیمپلیٹس کا قدرے مختلف سٹرکچر ہے۔ اب چونکہ ایک مرتبہ پھر اعزازات دیے جانے کا وقت قریب آ رہا ہے تو میں نے پرانے اعزازات کو دوبارہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب کم از کم پیغامات کے ساتھ یوزر انفارمیشن میں اعزازات کے تھمب نیل ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یوزرز کے پبلک پروفائل پیج پر بھی سب سے نیچے ان اعزازات کی تفصیل موجود ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ باقی پروفائل کی معلومات کی طرح اعزازات کے لیے بھی ایک علیحدہ ٹیب شامل کیا جائے۔ گزشتہ سال کے کچھ اعزازات دینے میں بھی تاخیر ہو گئی ہے، ان کے اعزازات بھی جاری کر دیے جائیں گے۔ :)

واضح رہے کہ فورم پر اعزازات کا ایک اور خود کار نظام موجود ہے جس میں فورم کے ارکان کی مختلف انداز میں فعالیت کی بنا پر انہیں اعزازات دیے جاتے ہیں۔ اس کا اس اعزازات کے نظام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

والسلام
 
Top