ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عاطف بٹ

محفلین
میں یہاں موجود تمام افراد سے مشورہ چاہتا ہوں۔
میں اردو اسپیکنگ (کٹّر مہاجر) ہوں۔
میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں۔
مجھے کسے ووٹ دینا چاہیے؟؟؟؟؟
ایم کیو ایم جو کہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی جس کی امن کمیٹی نے ہمارے بھائیوں کو زبح کر کے ٹکڑے کیے۔
مسلم لیگ نواز جس نے کراچی کے ہزاروں جوان لڑکوں کا قتل عام کروایا اور سب سے زیادہ متعصب جماعت ہے۔
اے این پی جن کے علاقوں سے مہاجروں کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
انیس بھائی، واقعی بہت ہی نازک مسئلے پر مشورہ مانگا ہے آپ نے۔ اس حوالے سے میرا مشورہ بھی وہی ہے جو سید زبیر صاحب کی رائے ہے۔

عزیزم انیس الرحمن
آپ نے ایم کیو ایم کے بارے میں لکھا کہ یہ کراچی کی نمائندہ جماعت ہے ،آپ صرف اپنے دل سے پو چھیں کہ کیا کراچی کے لوگ دل و جاں سے اسے چاہتے ہیں یا مجبوری ہے ۔جب 1979 میں یہ جماعت ابھر رہی تھی اس وقت کیسے قتل و غارت گری ،کے بازار گرم تھے ، مخالفین کو جو کہ صرف جماعت اسلامی تھی(میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ نہ میں اس جماعت کا ممبر ہوں اور نہ اس کی بیشتر پالیسیوں سے خصوصا اسلامی جیعت طلبہ کے دہشت گردی کے کردار قطعی متفق نہیں ہوں ) سے کے ارکان کو چن چن کر قتل کیا گیا ۔ ان کے علاوہ ٹارچر سیل قائم تھے ۔ معصوم بچوں کو ڈرل مشینوں کے ذریعے قتل کیا گیا ۔آج بھی کیا کوئی شخص جو ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے میں رہتا ہے ۔ یونٹ آفس کی مرضی کے بغیر جائداد بیچ یا کرائے پر دے سکتا ہے ؟ کیا اپنی مرضی سے قربانی کی کھالیں یا اپنی خیرات زکوٰۃ دے سکتا ہے ؟ کیا ایم کیو ایم نے اپنے گذشتہ دس سالہ اقتدار میں اپنے علاقوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیا ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ یونٹ آفس جس کے پاس انتخابی فہرستوں کی مدد سے ہر گھر کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہیں وہ اس علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے بے خبر ہو ؟اگر آپ کا دل ان سوالات کے جوابات پر ایم کیو ایم کے حق میں ہو تو بالکل صحیح ۔اور اگر ایم کیو ایم کو ووٹ دینا مجبوری ہے تو اگر آپ نے بغاوت نہ کی تو آئیندہ آنے والی نسل کو کہیں زیادہ قربانیاں اور صعوبتیں برداشت کرنا ہوں گی
اب آپ کے علاقے سے جو امیدوار کھڑے ہوں بلا کسی سیاسی ، مذہبی ، علاقائی ، لسانی تعصب کے ان کا باہمی موازنہ کریں اپنا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں دھونس دھاندل کا مقابلہ کرنے کی جرات و ہمت پیدا کرنا ہوگی ۔ ۔امیدوار کی اہلیت اور کم برائیوں والے کو زیادہ مضر شخص پر ترجیح دیں کیونکہ فرشتے تو بہر حال نہیں آئینگے ۔اللہ آپ کو اور ہم سب کو صحیح قوت فیصلہ اور قوت عمل عطا فرمائے (آمین)
 

قیصرانی

لائبریرین
ذاتی مشورہ ہے کہ جس امیدوار کو آپ ذاتی طور پر ملک اور قوم کے ساتھ مخلص دیکھیں اور جس کے دامن پر کوئی داغ نہ ہوں، اس کو ووٹ دیجیئے چاہے وہ جس جماعت سے بھی ہو :)
 
متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے ، دونوں کے دہشتگرد بھتہ وصول کرتے ہیں ، بدامنی اور جرائم کرتے پھرتے ہیں ، یہ پاور کی گیم ہے دونوں میں طاقت حاصل کرنے کے لیے علاقے فتح (قبضہ) کرنے کی جنگ ہوتی رہتی ہے جسے ٹارگیٹ کلنگ کہتے ہیں، ایک دوسرے کے بے کار بندے مار کر گنتی پوری کرتے چاہے بیچ میں بے گناہ افراد ہی کیوں نہ آجائے
اس سنہرے موقع سے دوسری دہشتگرد تنظیم خاطر خواہ فائدہ اٹھاتی مثلا پی پی پی وہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھولیتے ہیں ۔۔۔
تاہم اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے ایک دوسرے پر الزام لگانے کے علاوہ بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان کا نام لیتے رہتے ہیں تاکہ سانپ بھی مرجائے لاٹھی بھی نہ ٹوٹے کیونکہ کونسا پولیس نے تحقیق کرنا ۔۔
بس اخبار میں "ازخود نوٹس" کی خبریں چھپتی رہتی ہے ۔۔۔

کوئی ووٹ کا حقدار نہیں اس لیے کسی کو بھی ووٹ دینا خود ان دہشتگردوں کے ہاتھ مظبوط کرنا ہے ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
ذاتی مشورہ ہے کہ جس امیدوار کو آپ ذاتی طور پر ملک اور قوم کے ساتھ مخلص دیکھیں اور جس کے دامن پر کوئی داغ نہ ہوں، اس کو ووٹ دیجیئے چاہے وہ جس جماعت سے بھی ہو :)
پھر وہی لگی پٹی امیدواروں کی سیاست؟ پچھلے 60 سال سے ہم انہی الیکٹ ایبلز کو ہی تو ووٹ دیتے آئے ہیں؟ کیا آپنے مغربی جمہوریت سے کچھ بھی نہیں سیکھا؟
 

کاشفی

محفلین
جو انتخابات جیت کر پھر جناب عزت مآب زرداری صاحب ، جناب ذو الفقار مرزا ،ڈاکٹر عبدالرحمٰن ملک کے چرنوں میں اقتدارپیش کردے گی اور پوری قوم پر مسلط کردے گی
اس کا مطلب ہوا ، پیپلز پارٹی ، اے این پی ، مسلم لیگ ق کے اگلے پانچ سال پکے ۔ اور کراچی کی غریب عوام۔۔۔ ؟

کراچی والوں کو بس یہ سمجھنا چاہیئے کہ ان کے ہمدرد غیرمہاجر نہیں اور وہ بھی نہیں جو دوسرے صوبوں میں بیٹھ کر کراچی اور مہاجروں کے جھوٹے ہمدرد بنتے ہیں اور ساتھ ساتھ ہمدردی جماعتِ اسلامی اور نون لیگ سے رکھتے ہے۔
جماعتِ اسلامی جس نے لاکھوں اردو اور بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو شہید کیا۔۔مشرقی پاکستان میں۔۔
نون لیگ جس نے ہزاروں مہاجر نوجوانوں کو شہید کروایا کراچی میں۔۔

ایم کیو ایم کو بھی نظرثانی کرنی چاہیئے۔ وہ دوسروں سے ہمدردی جتانے کے چکر میں ہمارے حقوق کو بھول رہی ہے۔۔۔
ایم کیو ایم کی نظر میں سب سے پہلے کراچی والے ہونے چاہیئے پھر کوئی اور۔۔

کراچی والوں کو بھی چاہیئے کہ وہ پہلے اپنے گھر کو دیکھیں یعنی اپنے شہر اور اپنے شہر کے لوگوں کو۔۔ان کے حقوق ادا کریں۔۔ غیروں کے حقوق ادا کرنے کے لیئے اُٹھ کر کھڑےنہیں ہوجائیں۔۔

کراچی والوں کو چاہیئے کہ وہ انہی کو ووٹ دیں جو یہاں کے ہیں۔۔کراچی والوں کو چاہیئے وہ اسی کا ساتھ دیں جس کا یہاں کی اکثریت ساتھ دیتی ہے۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ایم کیو ایم کراچی میں ایک بڑا ووٹ بنک رکھتی ہے ۔۔۔ الطاف بھیا کو بہرحال نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔ زمینی حقیقت یہی ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم کا ووٹ بنک محفوظ ہے ۔۔۔ لوگ ان کو ہی ووٹ دیں گے ۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
c4zKaiu.png

:) انیس بھائی غیر ہمیں مشورہ دے رہے ہیں کہ ہم ایم کیو ایم کو ووٹ نا دیں اورکراچی دشمن جماعتوں کو ووٹ دیں۔۔
تو اس سے اندازہ لگا لیں کہ ہمارے خیرخواہ غیرمہاجر کبھی بھی نہیں ہوسکتے۔۔۔غیر مہاجر ہمارے حقوق پر مکمل طور پرقابض ہونا چاہتے ہیں۔ خدانخواستہ۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ۔۔۔۔مہاجر کو مہاجر سے لڑوانے والے غیرمہاجر ہیں۔ مہاجروں کے قتلِ عام میں ملوث غیر مہاجر ہی ہیں۔۔ مہاجر نوجوانوں کو ذبح کرنے میں بھی غیرمہاجر ہی ملوث ہیں۔
27 دسمبر کو مہاجروں کے ساتھ غلط حرکتیں کرنے والے بھی یہ غیرمہاجر ہی ہیں۔
پکا قلعہ، قصبہ علیگڑھ، اورنگی، کٹی پہاڑی وغیرہ وغیرہ کا واقعہ کبھی بھی مہاجروں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔۔۔ بشرہ زیدی جیسی ہزاروں مہاجر لڑکیوں کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیئے۔۔

20 ہزار مہاجر جوانوں کو شہید کیا گیا اس کو بھی مت بھولنا چاہیئے ۔مہاجروں کو مہاجر جوانوں کی نمازِ جنازہ پڑھنے نہ دینا اور دفنانے نہ دینا یہ سب بھی مت بھولنا چاہیئے۔۔ سب کچھ یاد رکھنا چاہیئے۔۔ یہ بھی یاد رکھیں "جو تحریکیں جو قومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں تاریخ ان قوموں کو حرف غلط کی طرح مٹا کر رکھ دیتی ہے۔"
یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ پرویز مشرف سید نے کراچی کو کراچی کے ہی کچھ پیسے وآپس کیئے جو کہ یہاں پر ترقیاتی کاموں میں خرچ ہوئے اور اس وجہ سے پرویز مشرف سید کو شدید تنقید کرنے والے بھی غیرمہاجر ہی تھے۔۔
یہ سب باتیں مت بھولیئے یاد رکھیئے۔۔
ہمارے خلاف سب اکھٹے ہوچکے ہیں۔۔ہمارے خلاف سب محاذ بنارہے ہیں۔۔ان سب حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کراچی والوں کو چاہیئے کہ وہ اسی کا ساتھ دیں جس کا اکثریت ساتھ دیتی ہے۔۔دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور انہیں بتا دیں "ہم عزت کی موت گوارہ کرلیں گے لیکن غلامی کی ذلت آمیز زندگی کسی بھی صورت گوراہ نہیں کریں گے"

ان سب باتوں اور میرٹ کو مدّنظر رکھتے ہوئے کراچی والوں کو مہاجروں کو چاہیئے کہ وہ انہی کو منتخب کریں جو ان کے اپنے ہیں ان میں سے ہیں اور ان کے خیرخواہ ہیں اور ان کے لیئے بھلائی کا کام کرتے ہیں۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
غیر مہاجروں کو مخالف اکائی تصور کر کے یوں عمومی اور منفی حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہے۔ نہ تو سارے غیر مہاجر مہاجروں سے نفرت کرتے ہیں اور نہ ہی سارے مہاجر کوئی اکائی ہیں۔ مثلاً میرے پچھلے علاقے محمود آباد میں شیعہ سنی فرقہ پرستی اور بریلوی دیوبندی مسجدوں پر قبضوں کے پھڈے مہاجروں کے درمیان ہی ہوتے تھے، کوئی غیر مہاجر آ کر اُن سے نہیں لڑتے تھے۔
 

کاشفی

محفلین
غیر مہاجروں کو مخالف اکائی تصور کر کے یوں عمومی اور منفی حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہے۔ نہ تو سارے غیر مہاجر مہاجروں سے نفرت کرتے ہیں اور نہ ہی سارے مہاجر کوئی اکائی ہیں۔ مثلاً میرے پچھلے علاقے محمود آباد میں شیعہ سنی فرقہ پرستی اور بریلوی دیوبندی مسجدوں پر قبضوں کے پھڈے مہاجروں کے درمیان ہی ہوتے تھے، کوئی غیر مہاجر آ کر اُن سے نہیں لڑتے تھے۔
حکم جاری نہیں کررہا ہوں جناب محترم ۔۔۔صحیح غیر مہاجر کا مطلب یہ نہیں کہ سب غیرمہاجر ۔۔غیرمہاجر اچھے بھی ہیں۔۔ طاہرالقادری وغیرہ وغیرہ اچھے ہیں۔۔ڈاکٹرعبدالسلام اچھا سائنسدان تھا۔ اور اس طرح کے اچھے بندے موجود ہیں غیرمہاجروں میں۔۔ بلوچستان لبریشن آرمی وغیرہ وغیرہ میں بھی اچھے بندے موجود ہیں۔۔ یہ سب غیرمہاجر ہی ہیں۔

مہاجر کا مطلب بھی سب مہاجر نہیں ۔۔۔بلکہ کچھ سو مہاجر راہ راست سے دوستی یاری کی بنا پر بھٹکے ہوئے ہیں۔وہ دشمنوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔وہ جلد راہ راست پر آجائیں گے انشاء اللہ۔

مذہب کے معاملے میں پھڈوں کو کروانے والے بھی غیرمہاجر ہی ہیں۔۔مہاجر کو مہاجر سے لڑوانے والے غیرمہاجر ہیں۔۔۔۔ مذہبی فرقہ واریت میں غیرمہاجروں کا ہاتھ ہے۔۔
کراچی میں مساجد بارگاہوں وغیرہ وغیرہ میں دھماکے وغیرہ وغیرہ کروانے اور کرنے میں غیرمہاجر ملوث ہیں۔۔

جو مہاجر ، دوستی یاری کی خاطر حقیقت کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں یہ باتیں نظر نہیں آتی ہیں۔۔۔۔:)
ویسے کچھ بھی ہو ووٹ تو ایم کیو ایم کو ہی دیئے جائیں گے۔۔۔
 
غیر مہاجروں کو مخالف اکائی تصور کر کے یوں عمومی اور منفی حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہے۔ نہ تو سارے غیر مہاجر مہاجروں سے نفرت کرتے ہیں اور نہ ہی سارے مہاجر کوئی اکائی ہیں۔ مثلاً میرے پچھلے علاقے محمود آباد میں شیعہ سنی فرقہ پرستی اور بریلوی دیوبندی مسجدوں پر قبضوں کے پھڈے مہاجروں کے درمیان ہی ہوتے تھے، کوئی غیر مہاجر آ کر اُن سے نہیں لڑتے تھے۔
ذوالفقار مرزا کا بیان بھول رہے ہیں آپ ۔۔۔:rolleyes:
 

حسان خان

لائبریرین
ذوالفقار مرزا کا بیان بھول رہے ہیں آپ ۔۔۔ :rolleyes:

جیسے الطاف میری نمائندگی نہیں کرتا، ویسے ہی ذوالفقار مرزا بھی تو سارے غیر مہاجروں کی نمائندگی نہیں کرتا۔ میں ایک شخص کے بیان کو نظر میں رکھتے ہوئے سارے غیر مہاجروں پر کیسے فتویٰ جاری کر سکتا ہوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایم کیو ایم کراچی میں ایک بڑا ووٹ بنک رکھتی ہے ۔۔۔ الطاف بھیا کو بہرحال نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔ زمینی حقیقت یہی ہے کہ اس وقت ایم کیو ایم کا ووٹ بنک محفوظ ہے ۔۔۔ لوگ ان کو ہی ووٹ دیں گے ۔۔۔
فکر نہ کریں، لوگ انہیں ووٹ نہ بھی دیں، وہ خود ہی ڈال لیں گے۔
 

عسکری

معطل
ملاؤں کو ووٹ۔۔۔ ۔:eek:
عسکری بھائی آج کیا ہوگیا آپ کو۔۔۔
ویسے ان کمینوں نے ہی کراچی میں کوٹہ سسٹم متعارف کروایا تھا۔۔
تحریک انصاف کے متعلق سوچا جا سکتا ہے۔۔۔
لیکن شاید ہمارے حلقے سے ان کا کوئی امیدوار کھڑا نہ ہو۔۔
یار پوچھا تھا ووٹ دینے کا نہیں کہا تھا :p ہماری طرح ووٹ پروف بن جاؤ پھر :grin:
 
نہ وہ مہاجر رہے نہ وہ انصار رہے
جو رہے تو ذہنی بیمار رہے
غدار قائد موت کا حقدار رہے
یہی نوشتہ دیوار رہے

میں اپ کا بہت احترام کرتا ہوں
ایم کیو ایم کی مخالفت اپنی جگہ

مگر کسی قوم کی اس طرح تحقیر درست بات نہیں۔ امید ہے اپ اپنی بات سے رجوع کریں گے
 

سید زبیر

محفلین
اگر میں یہی کہوں

نہ پنجابی رہے نہ سرائیکی رہے
جو رہے ذہنی بیمار رہے

تو اپ کیسامحسوس کریں گے؟
محترم ! انصار کون ہیں ؟ جنہوں نےمہاجرین کی اعانت کی اور جنہوں نے کی تھی وہ بہت فراخ دل تھے آج وہ بھی نہیں رہے ، اور ہم جیسے ذہنی بیمار تو تفرقوں ہی میں کھو گئے
اگر دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top