ایم کیوایم نے منہاج القران کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

الف نظامی

لائبریرین
12-30-2012_81767_l.jpg
shim.gif

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک منہاج القرآن کے14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،اور کہا ہے کہ منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں لاکھوں کارکن بھرپور انداز میں شرکت کرینگے،یہ بات رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے اتوار کی شب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی​
اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی سلیم شہزاد اور وسیم آفتا ب بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی الطاف حسین نے توثیق کردی ہے ، الطاف حسین کی طرح طاہرالقادری بھی جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں،تاہم ہم یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو ہم انتخابات میں تاخیر چاہتے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کوپٹری سے اتارناچاہتے ہیں، پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلیے انتخابات انتہائی ضروری ہیں،الیکشن خودمختاراوربااختیارنگراں حکومت کے تحت ہونے چاہییں، ملک میں 66سالوں سے فرسودہ نظام قائم ہے، قائد تحریک شروع سے اس نظام کو ختم کرکے حقیقی جمہوری نظام اور صحیح معنوں میں مڈل کلاس اور پڑھے لکھے لوگوں کی حکمرانی کا نظام قائم کرناچاہتے ہیں، ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب نوجوانوں کو آگے لائے اور متوسط طبقے کا انقلاب برپا کیا، ور اسکا مظاہر ہ شہری سندھ سے اسمبلیوں میں متوسط طبقے کے نوجوانوں کو بھیج کرکیا، ہمارے اس انقلابی سفر کو 1992میں جبری طور پر روکنے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہدایک دن ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی،امیدہے پاکستان کے محب وطن عوام اس لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کرینگے،اس سے تبدیلی کاآغازہوگا،ایم کیوایم اپنے بنیادی نظریے کیساتھ حکومت کی اتحادی ہے،عام انتخابات کیلیے عوام کی عدالت میں جاناہے۔​
 
الف نظامی

لائبریرین
مجھے حیرت ہوئی.
کہ ڈاکٹر صاحب سیاست کیلئے اتنا گر جائے گا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہاتھ ملا لے گا
افسوس ایسے علماء پر.

سیاست کے لیے طاہر القادری صاحب گر جائیں گے اور افسوس ہے ایسے علما پر سے قطع نظر
پہلے انتخابی اصلاحات اور پھر الیکشن سے آپ کو کیا اختلاف ہے؟
 
کیا آپ پاکستان کے موجودہ سیاستدانوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ یہ لوگ انتخابی اصطلاحات لائیں گے؟
اور پھر وہ لوگ جو آج تک عوام کے سامنے اپنا کریکٹر صاف نہیں کرسکے؟ جو بتھہ خوری، قتل، دہشتگردی، اغوا برائے تاوان، ملک سے غداری، آئین سے غداری اور سینکڑوں سنگین جرائم میں ملوث ہو، کیا وہ لوگ اصطلاحات لائیں گے؟
چلو مان لے تے ہیں کہ علامہ صاحب مخلص ہے؟ پھر کیا انکا ساتھ دینے والے سیاستدان بھی مخلص ہے؟
علامہ صاحب کو عوام کی سپورٹ چاہئے نہ کہ بھتہ خوروں، غداروں اور قاتلوں کی۔
والسلام
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ صاحب کو کوئی نیا خواب نظر آ گیا ہو گا ۔۔۔ دیکھا جائے تو الطاف حسین صاحب بھی کوئی "معمولی ہستی" نہیں ہیں ۔۔۔ سیاسی لحاظ سے اُن کا اثر و رسوخ کسی بھی طرح محترم طاہر القادری صاحب سے کم نہیں ہے ۔۔۔ اس لیے ہمیں تو کوئی خاص حیرت نہیں ہوئی ۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ ایم کیو ایم اور ق لیگ والے کیا خود اپنے خلاف ہی لانگ مارچ میں حصہ لیں گے؟ یہ بھی تو اسی حکومت، اور اسی نظام کا حصہ ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
مجھے حیرت ہوئی.
کہ ڈاکٹر صاحب سیاست کیلئے اتنا گر جائے گا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہاتھ ملا لے گا
افسوس ایسے علماء پر.
سب آئیں ہیں جناب سب آئیں گے۔۔ آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔۔۔ بجتا ہے باجا یا پھٹتا ہے بم۔:)
 
کاشفی

محفلین
کیا آپ پاکستان کے موجودہ سیاستدانوں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ یہ لوگ انتخابی اصطلاحات لائیں گے؟
اور پھر وہ لوگ جو آج تک عوام کے سامنے اپنا کریکٹر صاف نہیں کرسکے؟ جو بتھہ خوری، قتل، دہشتگردی، اغوا برائے تاوان، ملک سے غداری، آئین سے غداری اور سینکڑوں سنگین جرائم میں ملوث ہو، کیا وہ لوگ اصطلاحات لائیں گے؟
چلو مان لے تے ہیں کہ علامہ صاحب مخلص ہے؟ پھر کیا انکا ساتھ دینے والے سیاستدان بھی مخلص ہے؟
علامہ صاحب کو عوام کی سپورٹ چاہئے نہ کہ بھتہ خوروں، غداروں اور قاتلوں کی۔
والسلام
سب دودھ کے دھلے ہوئے اور بھیا لوگ دہشت گرد۔۔:grin: ۔ اللہ ہی حافظ ایسی قوم کا۔۔
 
کاشفی

محفلین
یہ ایم کیو ایم اور ق لیگ والے کیا خود اپنے خلاف ہی لانگ مارچ میں حصہ لیں گے؟ یہ بھی تو اسی حکومت، اور اسی نظام کا حصہ ہیں۔

:grin: ۔۔ نکتہ بہت ہی عجیب سا نکتہ ہے۔۔۔ اس حکومت اور نظام کا حصہ تو 18 کڑوڑ عوام بھی ہے ٖاور یہی عوام ہی مارچ میں شریک ہوگی۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمارا اصول کیا ہے؟
1- عدم تشدد ہماری لانگ مارچ کا اہم جزو و لازمی حصہ ہے ، خواہ جیسے بھی حالات ہوں ہم پرامن انقلاب کے لیے جدوجہد کریں گے۔

بعون اللہ تعالی ، ہمارا عزم!
خواہ کوئی ہمیں کوئی اٹھا کر بحیرہ عرب میں ہی پھینک دے! ہم انتخابی اصلاحات کے مطالبہ سے ہرگز ہرگز ہرگز ہرگز دست بردار نہیں ہوں گے!
خواہ ہمیں قتل کر دیا جائے ، بموں سے اڑا دیا جائے ، ڈرون مار کر تباہ کر دیا جائے تب بھی ہم انتخابی اصلاحات کے مطالبہ پورا ہونے تک جگہ نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو۔

جہاں تک انتخابی اصلاحات کے مطالبہ سے باز رکھنے کے لیے کرپٹ نظام کے کرپٹ رکھوالوں کا پروپگنڈا کا تعلق ہے ، تو خواہ جو مرضی کر لو ہم اس مطالبہ سے دست بردار نہیں ہونے والے!
 
یہ الطاف اور قادری پہلے بھی فوج کی گود میں بیٹھے رہے او ر اب بھی بیٹھیں گے
یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے خلاف دھشت گرد مارچ کے ذریعہ دھمکا کر انتخاب ملتوی کراکے فوجی ٹٹوں کی حکومت بنوانا چاہتے ہیں
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
"تحریر سکوائر" بنے گا یا "تحقیر سکوائر" ۔۔۔ یہ فیصلہ بھی ہو ہی جائے گا چودہ جنوری کو ۔۔۔
 
انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تو ایک درخواست لکھ کر الیکشن کمیشن جائیں
یا سپریم کورٹ میں درخواست داخل کریں
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ الطاف اور قادری پہلے بھی فوج کی گود میں بیٹھے رہے او ر اب بھی بیٹھیں گے
یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے خلاف دھشت گرد مارچ کے ذریعہ دھمکا کر انتخاب ملتوی کراکے فوجی ٹٹوں کی حکومت بنوانا چاہتے ہیں
ہاہاہاہا ، جواب نہ بنا تو تہذیب کی پٹڑی سے اتر گئے!
 
عسکری

معطل
یہ الطاف اور قادری پہلے بھی فوج کی گود میں بیٹھے رہے او ر اب بھی بیٹھیں گے
یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے خلاف دھشت گرد مارچ کے ذریعہ دھمکا کر انتخاب ملتوی کراکے فوجی ٹٹوں کی حکومت بنوانا چاہتے ہیں

دیکھ لے پھر اپن کے کارنامے :grin:
 
Top