محمداحمد
لائبریرین
1986 سے پہلے جماعت اسلامی ہی کراچی کی نمائندہ جماعت ہوا کرتی تھی ۔جماعت کی سیاسی نادانیوں سے اور جنرل ضیاء مرحوم کی کاوشوں سے اے ،پی ،ایم ایس ،او نے ایم کیو ایم کو اور نسلی سیاست کو جنم دیا ۔اس دور سے آج تک کراچی کے شہری ان نادانیوں اور کاوشوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔
جماعتِ اسلامی میں بہت سی خوبیاں ہیں۔
- پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے، جس میں امیر کا انتخاب الیکشن سے ہوتا ہے۔
- کرپشن کے الزامات ان پر بالکل بھی نہیں ہیں۔
- عوامی مسائل پر بات کرنے میں جماعتِ اسلامی سب سے آگے ہوتی ہے۔
- کراچی میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہت کام کرتی ہے۔
ایم کیو ایم بھی ایک زمانے میں بہت اچھی ہوا کرتی تھی لیکن پھر مفاد پرستی کی زد میں آ گئی ۔