ایم ایم اے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے سیکولر ازم کا راستہ روکے گی

محمداحمد

لائبریرین
اکیلی ایم کیو ایم کی اپنی حرکتیں ہیں جو اس کی ذمہ دار ہیں۔

ایسا ہوتا تو ایم کیو ایم سے قصور وار لوگوں کو علیحدہ کرکے سزائیں دی جاتیں۔ لیکن نئی جماعتیں بنا کر مکتی دینا ، سیاست کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کو ملنے والی رعایتیں نہ کھپے سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے ہیں اور وہ وفاق کی سیاست کرتی ہے۔

کیسا وفاق؟ 2013 کے الیکشن کے نتائج بھول گئے آپ۔ زرداری ، ایان علی، سابق وزیرِ پیٹرولیم اور نہ جانے کتنے گندے انڈے پپلز پارٹی میں موجود ہیں لیکن اُنہیں ہر قسم کی باز پرس سے استثنیٰ ہے۔

اور سب سے بڑی رعایت تو عوام دیتے ہیں ووٹ دے کر۔

کیسا ووٹ؟
دہی عوام پپلز پارٹی کو تعصب کے نام پر ووٹ دیتی ہے کہ سندھی ہوتو پی پی کو ووٹ دو۔ باقی وڈیرے اپنے ہاریوں سے اپنی مرضی کا ووٹ ڈلواتے ہیں، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے یہ بات۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کیسا ووٹ؟
دہی عوام پپلز پارٹی کو تعصب کے نام پر ووٹ دیتی ہے کہ سندھی ہوتو پی پی کو ووٹ دو۔ باقی وڈیرے اپنے ہاریوں سے اپنی مرضی کا ووٹ ڈلواتے ہیں، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے یہ بات۔
بہت مشکل پسند ہیں آپ ، عوام کو شعور فراہم کرنا اور انتخابی نظام کو تبدیل کرنے کی بات تو پھر ڈاکٹر طاہر القادری ہی کرتا ہے لیکن وہ شاید آپ کو پسند نہ ہو۔
 
شاہد شاہ

محفلین
انتخابی اصلاحات کریگا کون؟ یہ تو وہی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا والا معاملہ ہے۔ قادری صاحب کے دو دھرنے، عمران خان کا طویل ترین دھرنا جب انتخابی اصلاحات نہ کروا سکا تو اس باری الیکشن میں کیا معجزہ رونما ہو جائے گا؟ پھر وہی دھاندلی ہوگی، وہی الزامات کی سیاست ہوگی، حلقے کھلیں گے، وکٹیں گریں گی۔
ہم تو 2013 میں بھی یہی کہہ رہے تھے لیکن نقار خانے میں ۔۔۔
 
جماعتِ اسلامی اپنا نظریاتی قبلہ درست کر لے تو ہم اُسے ووٹ دے دیں گے۔
کراچی کی سطح پر ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی ہی واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جماعت اسلامی کراچی ڈویژن میں تمام قوموں کے لوگ شامل ہیں جو کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمت انجام دے رہے ہیں ۔نعمت اللہ خان صاحب کے پہلے لوکل بلدیاتی نظام کی نظامت کا دور اس کی بہترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی بلاتفریق عوامی خدمت کرکے کراچی شہر پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کر سکتی ہے ۔الیکشن میں کراچی کی واحد نمائندہ جماعت بن کر سامنے آ سکتی ہے ۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
کراچی کی سطح پر ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی ہی واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جماعت اسلامی کراچی ڈویژن میں تمام قوموں کے لوگ شامل ہیں جو کہ مختلف زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمت انجام دے رہے ہیں ۔نعمت اللہ خان صاحب کے پہلے لوکل بلدیاتی نظام کی نظامت کا دور اس کی بہترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی بلاتفریق عوامی خدمت کرکے کراچی شہر پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کر سکتی ہے ۔الیکشن میں کراچی کی واحد نمائندہ جماعت بن کر سامنے آ سکتی ہے ۔
متفق اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ۔
 
فلک شیر

محفلین
ارے بھیا صرف اپنے حلقے سے ایمان دار فرد کا انتخاب کیجیے سارے ملک کی فکر کاہے کو کرتے ہیں۔
یہ بڑی اہم بات ہے
ایمانداری حلقے والے یا حلقے والی کی دیکھی جائے
یا
جس کا کل کو اسے بے دام غلام بننا ہے
اختیار کس کے ہاتھ میں ہوتا ہے اصل؟
 
متفق اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اچھے ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ۔
دراصل جماعت اسلامی قوم پرست سیاست سے پاک جماعت ہے۔البتہ مسلک کے نکتہ نظر سے جماعت اسلامی کو قلب وسیع کرنا پڑے گا ۔مذہبی ،جہادی سیاست کو ختم کرکے عوامی سیاست کا آغاز جماعت کو مقبول سیاسی پارٹی کی دوڈ میں شامل کر سکتا ہے ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
جماعت اسلامی نے اپنی سیاست کا آغاز مولانا مودودی کی قیادت میں اینٹی قادیانی فسادات سے شروع کیا تھا۔ ایسے میں لبیک تحریک کے ہوتے ہوئے ممکن ہی نہیں کہ جماعت اسلامی مذہب کے نام پر اپنی ۷۰ سالہ سیاست ختم کردے
 
محمداحمد

لائبریرین
کراچی کی سطح پر ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی ہی واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جماعت اسلامی کراچی ڈویژن میں تمام قوموں کے لوگ شامل ہیں جو کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمت انجام دے رہے ہیں ۔نعمت اللہ خان صاحب کے پہلے لوکل بلدیاتی نظام کی نظامت کا دور اس کی بہترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی بلاتفریق عوامی خدمت کرکے کراچی شہر پر اپنا کنٹرول دوبارہ قائم کر سکتی ہے ۔الیکشن میں کراچی کی واحد نمائندہ جماعت بن کر سامنے آ سکتی ہے ۔

کراچی والے جماعتِ اسلامی کو ووٹ نہیں دینے والے۔
 
عثمان

محفلین
الیکشن کے تناظر میں بہت خوبصورت بات!

لیکن جہاں بات سیلیکشن کی ہو وہاں ووٹ دینے کا کیا فائدہ؟ ووٹ 'الف 'کو دیں یا' ب' کو۔ کیا فرق پڑنا ہے اس سے۔
آپ کو فرق نہ پڑے لیکن سیاسی جماعتوں کو اقتدار سے اندر باہر ہونے کی وجہ سے فرق پڑتا ہے۔ اس طرح آئیندہ الیکشن میں ان کے طرز حکومت میں تبدیلی کا امکان ہوتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جماعت اسلامی نے اپنی سیاست کا آغاز مولانا مودودی کی قیادت میں اینٹی قادیانی فسادات سے شروع کیا تھا۔ ایسے میں لبیک تحریک کے ہوتے ہوئے ممکن ہی نہیں کہ جماعت اسلامی مذہب کے نام پر اپنی ۷۰ سالہ سیاست ختم کردے

عدنان بھائی کا مشورہ یہ ہے کہ مذہب کے نام پر بھلے سے برقرار رکھے لیکن مسلک کے نام پر ختم کر دے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جماعت اسلامی نے اپنی سیاست کا آغاز مولانا مودودی کی قیادت میں اینٹی قادیانی فسادات سے شروع کیا تھا۔ ایسے میں لبیک تحریک کے ہوتے ہوئے ممکن ہی نہیں کہ جماعت اسلامی مذہب کے نام پر اپنی ۷۰ سالہ سیاست ختم کردے
یہ تو ایک اچھی بات ہے۔ آپ کے منہ میں گھی شکر
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کو فرق نہ پڑے لیکن سیاسی جماعتوں کو اقتدار سے اندر باہر ہونے کی وجہ سے فرق پڑتا ہے۔ اس طرح آئیندہ الیکشن میں ان کے طرز حکومت میں تبدیلی ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

بہت کم!

پاکستان میں اپوزیشن میں رہنے کے طریقے اور ہیں اور حکومت میں رہنے کے طریقے اور۔ یہ لوگ باآسانی یہ چولے بدلتے رہتے ہیں۔
 
1986 سے پہلے جماعت اسلامی ہی کراچی کی نمائندہ جماعت ہوا کرتی تھی ۔جماعت کی سیاسی نادانیوں سے اور جنرل ضیاء مرحوم کی کاوشوں سے اے ،پی ،ایم ایس ،او نے ایم کیو ایم کو اور نسلی سیاست کو جنم دیا ۔اس دور سے آج تک کراچی کے شہری ان نادانیوں اور کاوشوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔
 
ایم کیو ایم کی تشکیل سے قبل جے یو پی کا سنتے تھے شاید جماعت اسلامی بھی ہوگی۔
 
فلک شیر

محفلین
جماعت اسلامی نے اپنی سیاست کا آغاز مولانا مودودی کی قیادت میں اینٹی قادیانی فسادات سے شروع کیا تھا۔ ایسے میں لبیک تحریک کے ہوتے ہوئے ممکن ہی نہیں کہ جماعت اسلامی مذہب کے نام پر اپنی ۷۰ سالہ سیاست ختم کردے
کون سے فسادات؟
قادیانی حضرات نے ربوہ سٹیشن پر طالب علموں کو مار پیٹ کی
جس کے نتیجے میں پورے ملک میں غم و غصہ پھیل گیا

جہاں تک قادیانیوں کی تکفیر کا معاملہ ہے تو جماعت اسلامی چھوڑ تمام امت مسلمہ اس پہ متفق ہے
پاکستان کا آئین بھی اس پہ صاد کرتا ہے

مودودی صاحب رحمہ اللہ کی اس سلسلہ میں تحریری و اسیری کاوشیں لائق تحسین ہیں... اللہ تعالٰی انہیں قبول فرمائیں

مسلمانوں کی جماعت اگر سیاست میں آتی ہے تو ظاہر ہے کہ وہ اسلام سے ہی اپنے فکروعمل اخذ کرے گی... اس میں کسی کو کیا مسئلہ ہے
 
Top