ایم ایس ورڈ کا ایک مسئلہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جی جناب میرے ساتھ ایم ورڈ میں مسئلہ تو نہیں ہے لیکن میرے ذہن میں تشویش کی وائرس لگ گئی ہے
اصل میں میں دو کمپوٹر پر کام کر رہا ہوں ایک گھر میں ہے اور ایک افس میں افس میں جو پڑا ہے اس میں 2007 ایم ایس افس افس اور یہی پوزیش گھر میں بھی ہے لیکن یہاں پر میں ایک لفظ لکھتا ہوں تو فانٹ تبدیل نہیں ہوتا جیسے الٰہی لیکن جب گھر میں لکھتا ہوں تو فانٹ تبدیل ہو جاتا اور مجھے پھر دوبار وہی فانٹ سلیکٹ کرنا ہو تا کوئی حل ؟

واجد
 
شمشاد

لائبریرین
آپ ایم ایس ورڈ کے مینو میں File میں جائیں، پھر Font سیلیکٹ کریں، اب جو فونٹ آپ کو چاہیے وہ ہائی لائٹ کریں اور پھر اسی مینو کے نیچے کی طرف بائیں ہاتھ Default کو کلک کریں۔ اور او کے کر دیں۔

پھر ہر بار آپ کو فونٹ تبدیل نہیں کرنا پڑے گا۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جی جناب میرے ساتھ ایم ورڈ میں مسئلہ تو نہیں ہے لیکن میرے ذہن میں تشویش کی وائرس لگ گئی ہے
اصل میں میں دو کمپوٹر پر کام کر رہا ہوں ایک گھر میں ہے اور ایک افس میں افس میں جو پڑا ہے اس میں 2007 ایم ایس افس افس اور یہی پوزیش گھر میں بھی ہے لیکن یہاں پر میں ایک لفظ لکھتا ہوں تو فانٹ تبدیل نہیں ہوتا جیسے الٰہی لیکن جب گھر میں لکھتا ہوں تو فانٹ تبدیل ہو جاتا اور مجھے پھر دوبار وہی فانٹ سلیکٹ کرنا ہو تا کوئی حل ؟

واجد
وعلیکم السلام!
واجد صاحب کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ آفس میں جو آپکا سسٹم ہے کیا اس میں فانٹ تبدیل کرنے لکھائی پر کوئی اثر نہیں پڑھ رہا یا کہ سرے سے ہی فانٹ تبدیل نہیں ہوتا؟؟؟
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جزاک اللہ شمشاد بھائی جواب دینے کا لیکن مسئلہ پرانا ہی ہے
محمد عبیداللہ بھائی کا بھی شکریہ اصل میں خود بخود واپس دیفالٹ پر آجاتی ہے مثلا میں " ِ " زیر لکھتا ہوں تو فانٹ کو میں نے نفیس نسخ پر رکھا ہے لیکن جب زیر کی بٹن دباتا ہوں تو فانٹ ٹائم نیو رومن پر چلا جاتا ہے جب کہ افس کے کمپوٹر میں زیر بھی لگ جاتا ہے لیکن فانٹ نفیس نسخ ہی رہتا ہے

السلام علیکم

واجد
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
محمد عبیداللہ بھائی کا بھی شکریہ اصل میں خود بخود واپس دیفالٹ پر آجاتی ہے مثلا میں " ِ " زیر لکھتا ہوں تو فانٹ کو میں نے نفیس نسخ پر رکھا ہے لیکن جب زیر کی بٹن دباتا ہوں تو فانٹ ٹائم نیو رومن پر چلا جاتا ہے جب کہ افس کے کمپوٹر میں زیر بھی لگ جاتا ہے لیکن فانٹ نفیس نسخ ہی رہتا ہے

واجد
وعلیکم السلام!
واجد بھائی ذرا یہاں سے ڈیفالٹ کرکے دیکھیں Format>>Font سے پھر فونٹ ٹیب میں سے بدل کر چیک کریں اور اگر پھر بھی نہ ہو تو آفس کو ری انسٹال کر لیں
 
جیہ

لائبریرین
میرے خیال میں یہ مسئلہ ایم ایس آفس کا نہیں بلکہ کی بورڈ لے آؤٹ کا ہے۔ آفس والے کمپیوٹر میں جو اردو کی بورڈ انسٹال ہے، اگر گھر والے کمپیوٹر کے کی بورڈ لے آؤٹ سے مختلف ہے، تو آفس والا اردو کی بورڈ لے آؤٹ گھر پر بھی انسٹال کرکے دیکھیں کہ مسئلہ ختم ہوا کہ نہیں
 
سیفی

محفلین
واجد حسین۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

یہ مسئلہ آفس کی دوبارہ انسٹالیشن سے نہیں ہوگا۔ جیہ کا خیال درست تھا۔ یا تو یہ مسئلہ کی بورڈ لے آؤت کا ہوتا ہے یا پھر فانٹ کے ورژن کا ہوتا ہے۔ جب آفس کو کسی کی key کے لئے موزوں شکل نہیں‌ملتی تو وہ نیو ٹائم رومنز وغیرہ استعمال کر لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ دوبارہ چیک کریں کہ آپ کا کی بورڈ اور فانٹ دونوں کمپیوٹرز پر ایک جیسے ورژن کے ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جناب یہ مسئلہ نہ تو کی بورڈ کا ہے اور نہ ہی یہ مسئلہ ایم ایس ورڈ کا ہے
یہ مسئلہ تو فونٹ کا ہے
جب کسی فونٹ میں کو ئی مطلوبہ کیریکٹر موجود نہیں ہوتا تو ایس ورڈ خود کار طور پر ڈیفالٹ فونٹ میں چلا جاتا ہے اور وہاں سے وہ کیریکٹر لے لیتا ہے
اگر آپ کوئی ایسا کیریکٹر ٹائپ کریں گے جو نفیس فونٹ میں موجود نہیں تو وہ خود بخود ڈیفالٹ فونٹ میں چلا جائے گا
 
اصل میں خود بخود واپس دیفالٹ پر آجاتی ہے مثلا میں " ِ " زیر لکھتا ہوں تو فانٹ کو میں نے نفیس نسخ پر رکھا ہے لیکن جب زیر کی بٹن دباتا ہوں تو فانٹ ٹائم نیو رومن پر چلا جاتا ہے

واجد بھائی بہت ہی چھوٹا سا حل ہے کرنا صرف یہ ہے کہ لکھنے کے بعد لکھائی کو سلیکٹ کریں اور پھر فانٹ تبدیل کریں انشاء اللہ ہو جائے گا (بہت بہت معذرت کہ آپ کے سوال پر ابھی بہت زیادہ غور کیا ہے)
 
واجد حسین۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

یہ مسئلہ آفس کی دوبارہ انسٹالیشن سے نہیں ہوگا۔ جیہ کا خیال درست تھا۔ یا تو یہ مسئلہ کی بورڈ لے آؤت کا ہوتا ہے یا پھر فانٹ کے ورژن کا ہوتا ہے۔ جب آفس کو کسی کی key کے لئے موزوں شکل نہیں‌ملتی تو وہ نیو ٹائم رومنز وغیرہ استعمال کر لیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ دوبارہ چیک کریں کہ آپ کا کی بورڈ اور فانٹ دونوں کمپیوٹرز پر ایک جیسے ورژن کے ہیں۔

جناب کی بورڈ کا فانٹ سے کیا تعلق واضح فرمائیں گے کیا؟(کی بورڈ کا کام لکھنے کی حد تک ہوتا ہے نہ کہ فانٹ کی تبدیلی)
اور ری انسٹالیشن کی بات اس لئے کی تھی کہ ہو سکتا ہے کہ فانٹ سپورٹ کی فائل کرپٹ ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کی بورڈ کے مسئلے کا میرے نزدیک یہ سبب ہے کہ اگر کسی فانٹ‌میں‌کوئی خاص‌لفظ نہ ہو، یا اس کو لکھنے کے لئے آپ کوئی دوسری کی دباتے ہوں جو ان اسائنڈ ہو تو پھر ونڈوز خود پچھلا فانٹ‌جو آپ نے استعمال کیا ہو، اس سے چن کر وہ ان اسائنڈ‌کی کی جگہ بھر دیتی ہے
 
الف عین

لائبریرین
اگر آپ چاہتے ہیں کہ فانٹ وہی برقرار رہے تو اس کی یہ ترکیب بہتر ہے، کہ آپ سٹائل کو کانفی گیور کر دیں۔
اگر نارمل سٹائل ہی جو ڈیفالٹ سٹائل ہے، کا ہی فارمیٹ ہو تو سٹائل اور فارمیٹنگ کا ڈائلاگ باکس فعال کریں۔ یہ ایکس پی، 2003 اور 2007 میں الگ الگ طریقے سے آتا ہے، خود دیکھ لیں کہ کہاں سٹائل کو کانفی گیور کیا جا سکتا ہے۔ اب نارم سٹائل کے ڈراپ ڈاؤن پر دیکھیں کہ ایک موڈیفائی کا اندراج بھی ہے۔ اسے کلک کریں۔ اس موڈیفائی میں فانٹ کو کلک کریں۔ اب
لیٹن
اور کامپلیکس سکرپٹ
دونوں میں وہی اردو فانٹ سلیکٹ کر لیں جو آُ کو چاہئے۔
اور دیکھیں ایک چھوٹا سا ڈبہ نظر آئے گا بائیں کونے میں۔
Add to template
اس کو کلک کر کے منتخب کر لیں تو اب یہی فانٹ آپ کا ڈیفالٹ ہو جائے گا۔
اگر پھر بھی فائدہ نہ ہو تو اپنے ڈاکٹر کی صلاح لیں!!
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
سب دوستوں کا نہااااااااااایت ہی شکریہ اور محبت کا بھی ان شاء اللہ گھر جاکر جناب الف عین صاحب کی تجویز پر عمل کرکے رزلٹ بتا دونگا ایک بار پھر سب ہی دوستوں کا شکریہ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اکبر کبیرہ
 
جیہ

لائبریرین
اردو سپورٹ انسٹال کریں۔

Control Panel>Regional & Language Setting>Languages>Install files for Complex Scripts............>
ایکس پی کی سی ڈی تیار رکھیں
 
Top