ایم ایس ورڈ میں " سنہ " سے متعلق ایک سوال۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :
میرے عزیز اور محترم بھائیوں : پوچھنا یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ میں تاریخِ پیدائش اور تاریخ وفات لکھتے ہوئے اعداد کے زیریں (نیچے) حصے میں " سنہ کیسے لایا جا سکتا ہے ؟
مزید وضاحت کے لیے تصویر بھی نتھی کیا گیا ہے :

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ، تشکر !
 
arifkarim

معطل

یہ نشان آپکے کیبورڈ پر Shift+y پر موجود ہے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
ویسے تو آپ مائیکروسافٹ وورڈ میں جاکر انسرٹ مینو میں سمبل میں 0601 لکھ کر ؁ کا نشان لگا سکتے ہیں ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 0601 لکھ کر اس کو سلیکٹ کریں اور Alt+X کا بٹن دبا دیں.
 
الف عین

لائبریرین
اردو دوست کی بورڈ میں ضرور شفٹ وائی پر ’ئے‘ آتا ہے لیکن آلٹ جی آر وائی پر سنہ ہے۔
 
نوشاب

محفلین
میرا بھی ایک سوال ہے
کہ اسے پڑھیں گے کیسے
مطلب سن یا سنہ
اگر سن پڑھیں گے جیسا کہ ہم پڑھتے ہیں تو پھر لکھتے سنہ کیوں ہیں؟؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا بھی ایک سوال ہے
کہ اسے پڑھیں گے کیسے
مطلب سن یا سنہ
اگر سن پڑھیں گے جیسا کہ ہم پڑھتے ہیں تو پھر لکھتے سنہ کیوں ہیں؟؟؟
یہ عربی کے لفظ سنۃ (سَ ن َ ۃ) کی اردو میں مروجہ شکل ہے جس کے معنی سال کے ہوتے ہیں ۔ اردو میں لکھنا عربی کی شکل کے مشابہ استعمال ہوتا ہے جبکہ بولنے میں سن مستعمل ہے۔
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
ورڈ 2007 اور کورل ڈرا میں سنہ کا نشان درست طریقے سے نہیں بیٹھ رہا ہے
IMG-20210801-104310.jpg
 
Top