ایم ایس ورڈ اور انپیچ ماہرین(یا جو حضرات برقی کتابت سے منسلک ہوں) متوجہ ہوں

یاقوت

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔
میرا فی الوقت روزگار کیلئے کمپوزنگ کا کام ہے لیکن بازاری مسابقت کی وجہ سے بعض اوقات پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔اس لیے میں نے سوچا آپ حضرات سے مدد مانگی جائے۔
مجھے ایم ایس ورڈ میں سی وی کے ٹیمپلیٹ درکار تھے اور انپیج میں بیان حلفی کے جتنے بھی ممکنہ (جیسے نادرا بیان حلفی وغیرہ) نمونہ جات ہیں انکی بھی ضرورت تھی۔اگر آپ حضرات معاونت فرمادیں تو مہربانی ہوگی ۔امید واثق ہے کہ میری امید بر آئے گی۔
اللہ پاک آپ تمام حضرات کو اپنی اعلی شان کےمطابق اجر عطا فرمائیں۔
 
آخری تدوین:
فلسفی بھائی ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
میرا سی وی وغیرہ کے کام سے متعلق کوئی تجربہ نہیں۔ اکثر کام اردو عربی کتابوں اور ایم فل وپی ایچ ڈی کے مقالہ جات کی کمپوزنگ، ٹرانسلیشن، تخریج اور پروف ریڈنگ سے متعلق ہی ملتا ہے۔
 
فرقان احمد

اللہ پاک آپ تمام حضرات کو آپنی اعلی شان کےمطابق اجر عطا فرمائیں۔
جو کچھ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے، کوشش رہے گی، اُس مواد تک آپ کی رسائی ہو جائے۔

ایک ربط تو یہ دیکھیے۔

مزید کچھ ملا تو آپ کی خدمت میں پیش کر دیا جائے گا۔
 
یاقوت

محفلین
فلسفی بھائی ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
میرا سی وی وغیرہ کے کام سے متعلق کوئی تجربہ نہیں۔ اکثر کام اردو عربی کتابوں اور ایم فل وپی ایچ ڈی کے مقالہ جات کی کمپوزنگ، ٹرانسلیشن، تخریج اور پروف ریڈنگ سے متعلق ہی ملتا ہے۔

شکریہ محترم اس کام سے متعلق اگر آپ کوئی مجھے اہم نکتہ بتانا چاہیں یا میری کوئی راہنمائی فرمانا چاہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
بہتر ہو گا کہ آپ کسی کمپوزر وغیرہ سے رابطہ کریں جو فیلڈ میں کام کرتا ہو۔ اُس کے پاس ہر طرح کے فارمز کےتازہ ترین نمونہ جات ہوں گے۔ بہت ممکن ہے کہ وہ آپ کو یہ سیمپلز فراہم کر دے، مگر وہ تبھی دینے پر آمادہ ہو گا، جب آپ اسے یقین دلائیں گے کہ اس کے کاروبار پر کوئی فرق نہ آئے گا۔
 
شکریہ محترم فرقان صاحب بہت بہت شکریہ اللہ پاک آپ کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازیں۔میری درخواست پر مجھے اپنے قیمتی وقت اور مشوروں سے نوازنے کا شکریہ۔
آپ کا کہا سر آنکھوں پر محترم لیکن یہ جو آپ نے ارشاد فرمایا

بہتر ہو گا کہ آپ کسی کمپوزر وغیرہ سے رابطہ کریں جو فیلڈ میں کام کرتا ہو۔ اُس کے پاس ہر طرح کے فارمز کےتازہ ترین نمونہ جات ہوں گے۔ بہت ممکن ہے کہ وہ آپ کو یہ سیمپلز فراہم کر دے

محترم میں نے اوپر لڑی میں گزراش کی تھی کہ "بازاری مسابقت " کا سامنا ہے۔تو اب آپ ہی بتائیں کونسا عطار کا لونڈا مجھے اپنی دوا سے نوازے گا؟؟؟
;););););)
 
یاقوت

محفلین
کام کرتے رہیں اور سیکھتے رہیں۔
مختصر مگر پر اثر۔ بہت لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کی لیکن سب وقت ضائع کرتے اور کرواتے ہیں۔
شاید ہمارے معاشرے میں اطباء والی وہ ذہنی بیماری موجود ہے کہ اپنے مجربات اپنے ساتھ سینے میں ہی لے جانے ہیں اگر کوئی سکھانے پر آمادہ بھی ہوگا تو اتنا علم بانٹے گا جتنا آٹے میں نمک مطلب مبتدی سمجھے گا مجھے آتا ہے لیکن جب کرنے بیٹھے گا تو کچھ نہیں کر پائے گا۔
تو خود کو ہی اپنا استاد بنا لیا راستہ کٹھن ضرور تھا لیکن ناممکن نہیں ۔میں اس بات کا دعویٰ تو نہیں کرتا کہ میرا ہنر معتبر ہے لیکن اللہ پاک کی رحمت پر بھروسا کرتے ہوئے اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جو کام بھی مل جائے کر لیتا ہوں۔الحمدللہ ثم الحمدللہ
 
محفل پر آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ یہاں یہ "بخل" عموماً نہیں پایا جاتا۔ جو مشکل پیش آئے بلا تکلف شئیر کردیا کریں۔ احباب ان شاءاللہ تعاون کریں گے۔
 
صد فیصد متفق یہ آپ نے بالکل صحیح فرمایا۔اسی لیے تو کرم فرما محفل سے راہنمائی مانگی۔
 
فرقان احمد

محفلین
انٹرنیٹ پر اس کا ایک ہی مناسب یا غیر مناسب حل معلوم ہوا ہے۔ وہ یہ ہے کہ ایک قدرے نازیبا ویب سائیٹ (ربط) پر اکاؤنٹ بنا کر رجسٹرڈ ہو جائیں۔ وہاں، آپ کو بہت سے ٹمپلیٹس ملنے کا امکان ہے، بعد از رجسٹریشن۔ آپ سرچ میں جا کر نادرا (انگریزی میں) یا حلفی (انگریزی حروف تہجی میں) لکھیں گے تو آپ کو متعلقہ مواد ملنے کا قوی امکان ہے۔ ہم نے کوشش کی اور اس میں کامیابی ہوئی تاہم سبھی ٹمپلیٹس نہیں ہیں؛ پرسنل ڈیٹا بھی ہو سکتا ہے اس لیے احتیاط لازم ہے۔ یہاں اسی لیے شراکت بھی نہیں کی جا سکتی بعض فائلز کی۔ ویسے، بہتر یہی ہے کہ فیلڈ میں جا کر کسی سے رابطہ کیا جائے۔ انٹرنیٹ پر تو بس اسی طرح کا ڈیٹا مل سکتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔
میرا فی الوقت روزگار کیلئے کمپوزنگ کا کام ہے لیکن بازاری مسابقت کی وجہ سے بعض اوقات پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔اس لیے میں نے سوچا آپ حضرات سے مدد مانگی جائے۔
مجھے ایم ایس ورڈ میں سی وی کے ٹیمپلیٹ درکار تھے اور انپیج میں بیان حلفی کے جتنے بھی ممکنہ (جیسے نادرا بیان حلفی وغیرہ) نمونہ جات ہیں انکی بھی ضرورت تھی۔اگر آپ حضرات معاونت فرمادیں تو مہربانی ہوگی ۔امید واثق ہے کہ میری امید بر آئے گی۔
اللہ پاک آپ تمام حضرات کو اپنی اعلی شان کےمطابق اجر عطا فرمائیں۔
میرے بھائی آپ کا کام کپوزنگ سے زیادہ ٹائیپنگ کا لگ رہا ہے۔ ٹیمپلیٹ انھی کو درکار ہوتے ہیں۔
خیرہم نے اردو کمپوزنگ انپیچ سے کورل ڈرا پر کرتے دیکھا ہے
مگر پاکستان میں زیادہ تر لوگ کورل ڈرا کی جگہ فری ہیڈ استعمال کرتے ہیں اور اردو کا مواد کورل ڈرا پر محفوظ کر کے اسکو فری ہیڈ پر کھولتے ہیں اور پھر کمپوزنگ کرتے ہیں اس پر ۔
 
آصف اثر

معطل
میں خود چوں کہ اس طرح کوئی کام نہیں کرتا لہذا بنا بنایا کچھ نہیں ہے۔ البتہ یہ وقت طلب کام ہے، آپ خود بھی بازار سے کچھ پیسے دیکر ٹمپلیٹ خریدیں۔ مثلا کراچی میں پاکستان چوک اور سِٹی کورٹ کے باہر بیٹھے اسٹینوگرافرز سے فرضی بیانِ حلفی بنوائیں۔
سی وی کے ٹمپلیٹ تو انٹرنیٹ پر ہزاروں پڑی ہیں۔ تھوڑی سی تلاش کے بعد ان شاء اللہ مل جائیں گی۔ پھر کچھ عرصے بعد ٹمپلیٹ تبدیل کرلیا کریں۔ ایک ٹمپلیٹ کافی عرصے تک چل سکتاہے۔
 
Top