ایس ای کالج کے انگریزی کے استاد خالد حمید کا شاگرد کے ہاتھوں قتل

جاسم محمد

محفلین
اپنے انٹرویو میں اعجاز صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے دباؤ میں آکر معاف کیا۔ حقیقتاً وہ انصاف چاہتے ہیں۔
عجیب ملک ہے۔ جتنا بڑا مجرم اتنی زیادہ رعایت ملتی ہے۔ ایک قومی چور بجائے جیل میں سزا کاٹنے کے طبی ضمانت پر ملک سے باہر سیریں کر رہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پہلے تو ان بچوں کی تربیت ٹھیک سے کریں. والدین بھی اور اساتذہ بھی
اگر قانون نے عوام کے دل میں جرم کرنے پر پکڑے جانے اور سزا ملنے کا خوف ڈالا ہوتا تو ان کی تربیت اپنے آپ ہو جاتی۔ جب مجرم کو معلوم ہو کہ کسی کا باپ بھی اسے ہاتھ نہیں لگا سکتا تو وہ کیونکر جرم کرنے سے رکے گا؟
 

جاسمن

لائبریرین
بہاولپور ( ) فاضل سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور مہر ناصر حسین نے بہاولپور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا مین ملزم خطیب حسین کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت جبکہ اعانت پر ساتھی ملزم ظفر حسین کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے ملزم خطیب حسین نے مذہبی نفرت کی بناء پر انگلش کے پروفیسر خالد حمید کو چھریوں کے پہ درپہ وار کر کے قتل کردیا تھا ملزم خطیب حسین کالج کا سٹوڈنٹ تھا جس نے مبینہ طور پر ظفر حسین کے ایماء اور بھڑکانے پر جرم کا ارتکاب کیا ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز بہاولپور میں مقدمہ نمبر142/19بجرم 302ت پ، 7ATA مورخہ 20مارچ 2019کو درج کیا گیا تھا
 
Top