الف عین
لائبریرین
یہ یونی کوڈ کنورٹر پروگرام شروع میں تو مستقل رن ٹائم ایرر دے رہا تھا۔ کاشف عزیز کی ہمارے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں ایک پوسٹ کے بعد میں نے ان کے مشورے کے مطابق یو سی۔ای۔ایکس۔ای فائل کا دوسرا نام دیا تو اس نے پھر کچھ انسٹال کرنے کی کوشش کی۔ اور کافی دیر تک ایرر پیغامات کے بعد، جسے او کے یا کینسل کرتا رہا، اچانک یہ پروگرام شروع ہو گیا۔
یہ بھی پتہ چلا کہ ڈیسک ٹاپ پر جو شارٹ کٹ بنتا ہے، اس کا نام بدلنے سے ظاہر ہے کہ کچھ فرق نہیں پڑ سکتا تھا، لیکن اس شارٹ کٹ کا ٹارگیٹ بھی تبدیل نہیں کیا جا سکتا، ڈیسک ٹاپ پر شارٹ کٹ چاہئے تو خود بنانا پڑے گا اصل ای ایکس ای فائل سے۔
اور استعمال کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا امانت علی گوہر کا یونی کوڈ سالیوشن ہے۔ پہلے آپ کو ہر ان پیج فائل کو ان پیج کے ذریعے ہی ٹیکسٹ کی شکل میں ایکسپورٹ کرنا پڑے گا۔ اور پہلی بار تجربہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان پیج تب تک ایکسپورٹ نہیں کرتا جب تک کہ آپ اپنا متن سلیکٹ نہ کریں۔ بہر حال پہلے یہ ٹیکسٹ فائل بنا کر کنورٹر کی فہرست میں لانا پڑا، اور پھر اس نے عارضی فولڈر کا راستہ مانگا۔ میرے پاس پہلے سے ایک ٹیمپ فولڈر تھا، میں نے اسی کا نام دے دیا۔ اس نے ایک ایچ ٹی ایم ایل فائل بنا کر پیش کر دی جس میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگا (اتنا ہی جتنا امانت گوہر کا پروگرام لیتا ہے) ۔ پھر میں نے اس پروگرام کو بند کر دیا تو اس نے پوچھا کہ کیا ایچ ٹی ایم ایل فائل کو محفوظ کیا جائے۔ میں نے انکار کر دیا تو اس نے ایک خطر ناک کھیل کھیلا۔ میرا ٹیمپ فولڈر مکمل خالی کر دیا!!۔ اس فولڈر میں میں انٹر نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے یا کمپیوٹر رسائل کی سی ڈیز/ڈی ویڈیز سے پروگرام انسٹالرس کاپی کر کے رکھتا تھا کہ جب 700 میگا بائٹ ہو جائیں تو سی ڈی بنا کر رکھ لوں۔ اب یاد بھی نہیں کہ اس میں کیا کیا پروگرامس تھے جو اس پروگرام کی نذر ہو گئے۔
برامدشدہ فائل میں وہی مسائل محسوس ہوئے جو امانت علی گوہر کے پروگرام میں ہوتے تھے۔ یعنی چھوٹی ی کی جگہ بڑی ے۔ ایک یہ احساس ہوتا ہے کہ ممکن ہے کہ اس کی وجہ ان پیج میں ٹائپ کرنے والوں کی ہو۔ ان پیج میں آپ درمیانی ی (جیسے اسی لفظ ’درمیان‘) کو چاہے بڑی ی سے لکھیں یا چھوٹی ی سے، نتیجہ صحیح ہی نکلے گا۔ اور خاص طور پر وہ ی جس کا تلفظ بڑی ے جیسا ہو (مثلاً ’میرے‘ ۔ اسے یونی کوڈ میں لکھیں تب بھی چھوٹی ی ہی لکھنی ہوگی)۔ ممکن ہے کہ یہی بات ہو۔ میں نے ان پیج میں ایسے الفاظ ٹائپ کر کے ٹیسٹ کیا تو وہی نتیجہ نکلا۔ البتہ اس پروگرام میں ایک اور مسئلہ بھی لگا ہے، یہ چھوٹی ہ کا ہے جسے شاید مربوطہ گول ہ میں کنورٹ کیا جتا ہے اور خاص طور پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ میں یہ کیریکٹر نہیں ہے۔ اس کا ثبوت اس سے بھی مل جاتا ہے کہ یہی پروگرام قرآن کی ٹیکسٹ فائلس بھی انسٹال کرتا ہے اور جب میں اسے نوٹ پیڈ میں کھولتا ہوں (جس میں ڈیفالٹ فانٹ ایشیا ٹائپ ہی دے رکھا ہے میں نے) تو چھوٹی ہ پہلے یا بعد کے حروف سے ملی ہوئی نہیں، مفرد دکھائی دیتی ہے۔ اگر فانٹ ٹائمس نیو رومن یا ٹریڈیشنل عربک منتخب کروں تو صحیح متن دکھائی دیتا ہے۔
ایس ایچ سافٹ کے اس پروگرام میں یہ خاص بات ہے کہ اس میں آپ کئی فائلیں ایک ساتھ کنورٹ کرسکتے ہیں، یعنی بیچ پروسیسنگ ممکن ہے۔ مثبت بٹن کو دبا کر اپنی فہرست بڑھاتے جائیں اور آخر میں کنورٹ بٹن۔ دوسری بہتر بات یہ ہے کہ یہ ٹاسک بار میں بھی نظر آتا ہے اگر چل رہا ہو تو۔ امانت کا یونی کوڈ سالیوشن اگر چل رہا ہو تو اس کی رسائی تب ہی ممکن ہے جب آپ ساری کھلی ’کھڑکیاں‘ بند کر دیں۔ یا ’شوڈیسک ٹاپ‘ کا بٹن دبائیں۔
غرض میرے تجربے کے مطابق اس یونی کوڈ کنورٹر میں کوئی بہت خاص نہیں، مفت ہو یا قیمتاً، امانت گوہر کا پروگرام بھی کافی ہے، کاپی پیسٹ تو اس میں بھی کرنا ہی پڑتا ہے۔
ہمارے ان پیج ٹائپ کرنے والوں سے درخواست ہے کی اس میں بھی درمیانی ی کو ہمیشہ چھوٹی ی ہی ٹائپ کریں۔