ایسے ایسے لوگ پر تبصرہ جات

قیصرانی

لائبریرین
سارا، بہت خوب۔ آپ نے آتے ساتھ ہی ماوراء کا سر فخر سے بلند کرا دیا۔ محب کا سر تو پہلے ہی “بائی ڈیفالٹ“ (خوامخواہ) فخر سے بلند تھا۔ ماشاء اللہ ابھی آپ، حجاب اور جاوید کی رفتار سے ہم بابوں کو زمین بوس (فرزانہ نے گراؤنڈ کا یہی ترجمہ کیا ہے) کر دیں گے۔ اور نئی نسل ان کی جگہ لے لے گی۔ انشاء اللہ
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
زبردست سارا۔ جتنی تعریف کروں کم پڑ جائے گی۔ جیتی رہو۔!!


قیصرانی، مجھے آج اندازہ ہو رہا ہے کہ فخر سے سر کیسے بلند ہوتا ہے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھ لیں ماوراء۔ آپ نے سارا کو متعارف کرایا۔ جو کہ واقعی اس محفل کے لیے بہت عمدہ تحفہ ہیں اور اردو کے لیے بھی
قیصرانی
 
یار قیصرانی ذرا خیال ہی کرلیا کرو جناتی رفتار ہوگی تمہاری اور جاوید اقبال کی ۔ سارا اور حجاب کے لیے سبک رفتار یا تیز رو ٹھیک رہے گا۔ سارا نے تو سارا میلہ ہی لوٹ لیا ، بہت عمدہ اور بہت خوب کے الفاظ بھی کم لگ رہے ہیں۔

شکر ہے کسی اور کا سر بھی فخر سے بلند ہوا ورنہ میرا تو واقعی اب قدرتی بلند رہنے لگا ۔ پہلے قیصرانی اور ماورا کی وجہ سے رہتا تھا اب ماورا کا سر فخر سے بلند ہوا ہے تو میرا تو قدرتی طور پر ہوگا نہ ۔ :lol:

بس دعا ہے اسی طرح سب ممبران مجھے یہ موقع فراہم کرتے رہیں اور میں اسی طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکھنے کی ضرورت تو نہیں نہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سارا

بہت عمدہ !

ایک نئی تحریر کا اضافہ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ اور اس بات کا تو جواب ہی نہیں کہ سر فخر سے بلند کرنے اور کروانے والوں یعنی کہ دونوں ہی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے :)
 

الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے سب کو اپنے اپنے سر کی ہی پڑی ہے۔ ارے یہ تو پوری محفل اور بطور خاص لائبریری پروجیکٹ کی سر بلندی کا مقام ہے جو نئے ارکان سارہ، حجاب اور جاوید اقبال کا تحفہ ہے اردو دنیا کو۔
 

رضوان

محفلین
( نہیں اعجاز صاحب یہاں اختلاف ہے آپ سے :wink:
پہلے کچھ سر جھکے ہوئے تھے جو اب اونچے ہو رہے ہیں۔ :lol: )
لائبیریری ٹیم کی تو اب گردن دُکھنا شروع ہو گئی ہے۔ شکر ہے مجھ سمیت کچھ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر گردن نیچی کر کے سہلانے کا موقع مل جاتا ہے۔ :lol:
سارا اس مزاق سے قطع نظر آپ کی رفتار اور معیار بہت ہی عمدہ ہیں۔ اسی رفتار سے موتی بکھیرتی رہیے۔
 

سارہ خان

محفلین
:good: :zabardast1: سارا۔۔۔۔۔ابھی میں نے پورا تو نہیں پڑھا ہے ۔۔۔لیکن افسانہ واقعی اچھا لگ رہا ہے۔۔۔۔۔میں بعد میں آرام سے پورا پڑھوں گی۔۔۔ :)
 
قیصرانی تم بھی محنت اکارت کرنے سے باز نہ آنا۔

اتنی مشکل سے کھینچ کھانچ کر لوگوں کو سر منظر لاتے ہیں اور تمہیں پھر پس منظر میں لے جانے کی دعوتیں دینے لگتے ہو۔

اعجاز صاحب آپ فکر نہ کریں یہ خوشی اسی وجہ سے تو ہے کہ لائبریری کو چار چاند لگ رہے ہیں بلکہ اتنی تیز رفتار ترقی ہے کہ بقول شاکر مجھے تو اب لائبریری سے حسد ہونے لگا ہے۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
آپ کا شکریہ ادا کرنا اچھا لگا۔ اچھا لگنا کا پسٍ منظر ماوراء‌ سے پوچھ لیجیئے گا :wink:
جن ہاتھی

اچھا۔۔۔ :? ماوراء۔۔ ذرا ‘اچھا لگنا‘ کا پسِ منظر تو بتا دو۔۔۔
اس کا پسِ منظر بہت دردناک ہے۔ کیا سناؤں۔ کیا سنو گی۔
خیر۔ منصور جب یہاں نئے نئے آئے تھے تو ہر بات کو کہتے تھے کہ اچھا لگا۔ اچھا لگا ۔ اچھا لگا۔۔بہت منع کرنے کے بعد ہی ان کی یہ عادت ختم ہوئی تھی۔ پر آج تمھارے آنے سے ایک بار پھر یہ پرانی عادت جاگ اٹھی ہے۔ :?

اور ان کی معذرت اور شکریہ کی داستان ابھی سنو گی تو۔۔۔پھر تمھیں کچھ پتہ چلے گا۔ :? :p
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء بہت اچھا مذاق کرتی ہیں۔ چلیں نہ بتائیں، میں خود ہی بتا دیتا ہوں۔
اصل میں ابتداء میں‌میری عادت تھی شکریہ بار بار ادا کرنے کی۔ تو سب نے مجھے وارن کیا۔ تو میں نے شکریہ ادا کرنے کے الفاظ کو اچھا لگا سے بدل دیا۔ یعنی اچھا لگنا سے مراد شکریہ ادا کرنا ہے :)
جن ہاتھی
 
رخبردار ماورا جو تم نے قیصرانی کے شکریہ اور معذرت کی تھیلیاں پھر سے کھولیں۔ میں اور شمشاد اتنی مشکل سے سمندر برد کرکے آئیں ہیں۔

آہ وہ بھاری بھاری تھیلیاں۔ :oops:
 
قیصرانی نے کہا:
محب یار، اب اتنا بھی افسوس مت کرو۔ اگلی بار تھیلیوں کے ساتھ تم بھی چلے جانا :lol:
جن ہاتھی

سمندر ہے کوئی کھیل کا میدان نہیں کہ میں بھی چلا جاؤں اور میں اور شمشاد جو روز روز تکلیف اٹھاتے ہیں کیوں نہ کسی روز اس فساد کی جڑ کو ہی پھینک آئیں سمندر میں
 
ماوراء نے کہا:
ہاہاہا۔
قیصرانی۔ کبھی کبھی تو آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ زبردست۔ :lol:

نہ مجھے یہ بتاؤ کہ اگر منصور نے تمہارے حصہ کا وکی کا کام کر ہی دیا تھا تو اس کامطلب یہ تو نہیں کہ میں بنا بنا کر جملے لکھوں تم پڑھ کر آگے نکل جاؤ اور منصور کے ہر جملے پر زبردست ، کمال کردیا ہے لکھ کر احسان برابر کرتی رہو اور منصور کو بھی دیکھو بڑھ چڑھ کر اپنی تعریفیں کررہا ہے اور کروا بھی رہا ہے، توبہ توبہ کیا زمانہ آگیا ہے لوگ اب تعریف خود ہی کرتے بھی جاتے ہیں اور کرواتے بھی جاتے ہیں۔ :lol:
 
Top