الشفاء

لائبریرین
درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی
درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی

درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں
درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں

درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہیے
درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہیے

(ماہر القادری)
 

الشفاء

لائبریرین
زبان ِ دل سے درود و سلام ہوجائے
سکونِ روح کاکچھ اہتمام ہوجائے
تمام عمر اسی فکر میں کٹے راغب
پیام شاہِ مدینہ کا عام ہوجائے

(افتخار راغب)
 

الشفاء

لائبریرین
درود آپ پر جو بھی پڑھتا رہے گا
سدا مرتبہ اس کا بڑھتا رہے گا
درود آپ پر جو بھی پڑھتا نہیں ہے
بخیل آدمی بس وہی ہے وہی ہے

(بشیر عبدالمجید)
الٰلھم صل وسلم وبارک علٰی سیدنا ومولانا محمد عبدک ورسولک النبی الامی وعلٰی آلہ وصحبہ اجمعین۔۔۔
 

علی وقار

محفلین
لاکھوں درود وردِ زبان و قلم رہے
اسمائے مصطفیٰ ﷺ مرے دل پر رقم رہے
اترے فضا میں نعتِ محمد ﷺ کی روشنی
ہر ہاتھ میں درودِ نبی ﷺ کا عَلَم رہے
 

اکمل زیدی

محفلین
ذرہ ذرہ درود پڑھتا ہے
قریہ قریہ درود پڑھتا ہے

ان کھلا پھول پڑھ رہا ہے سلام
اور کھلتا درود پڑھتا ہے

آنکھ رہتی ہے منتظر ان کی
اور رستہ درود پڑھتا ہے

آپ آتے ہیں اس کے پاس بھی جو
گھر میں بیٹھا درود پڑھتا ہے

رات دن کر رہے ہیں ان کی ثنا
لمحہ لمحہ درود پڑھتا ہے

پیڑ تسبیح پڑھتے ہیں ان کی
اور پرندہ درود پڑھتا ہے
----------------------------------تنویر سیٹھی
 
Top