ایسا کیوں ہوتا ہے؟

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ہر بڑا آدمی چھوٹے آدمی پر اپنا غصہ نکالتا ہے اس کی غلطی ہو یا نا ہو وہ کیوں ؟؟؟؟
ہر آدمی خود کو بہتر ثابت کرنا چاہتا ہوں چاہے درست طریقے سے چاہے غلط طریقے سے وہ کیوں؟؟؟
ہر آدمی اپنی بہتری چاہتا ہے اس لے اپنے سے بہتر لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اپنے سے کم لوگوں کی بہتری کا کوئی نہیں سوچتا اور ان سے رابطہ بھی نہیں رکھتا ایسا کوں ہے

یہ سب باتیں میں اپنے ذاتی تجربہ کی بنا پر کہہ رہا ہوں یہ سب باتیں میرے ساتھ ہو چکی ہیں ان کا جواب میرے پاس نہیں ہیں کیا آپ کے پاس ہیں اگر ہے تو مجھے اس کا جواب دیں
 
طالوت

محفلین
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ہر بڑا آدمی چھوٹے آدمی پر اپنا غصہ نکالتا ہے اس کی غلطی ہو یا نا ہو وہ کیوں ؟؟؟؟
میرے خیال میں یہ ایک طرح کی احساس کمتری ہے ۔۔۔
ہر آدمی خود کو بہتر ثابت کرنا چاہتا ہوں چاہے درست طریقے سے چاہے غلط طریقے سے وہ کیوں؟؟؟
اس میں بھی دو طرح سے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر وہ جان بوجھ کر غلط طریقے سے جھوٹ سے خود کو بہتر ثابت کرے تو یہ بھی احساس کمتری میں ہی شامل ہو گا ۔۔۔ تاہم غیر دانستہ طور پر کسی غلط حوالے سے خود کو بہتر ثابت کرنا انسانی فطرت ہے ۔۔۔
ہر آدمی اپنی بہتری چاہتا ہے اس لے اپنے سے بہتر لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اپنے سے کم لوگوں کی بہتری کا کوئی نہیں سوچتا اور ان سے رابطہ بھی نہیں رکھتا ایسا کوں ہے
یہ بھی عین فطرت کہ ہر کوئی بہتری چاہتا ہے ۔۔۔ تاہم کسی کو خود سے کمتر سمجھنا یا کسی خاص معاملے میں کمتر افراد کو نظر انداز کرنا کم از کم میرے لیئے ایک قبیح فعل ہے ۔۔۔
وسلام
 
پپو

محفلین
یہ بات ہماری اندر کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے ہم ہمیشہ دوسروں کے کندھوں پر سوار ہوکر اپنے قد کو بڑھاوا دیتے ہیں ہمارے اپنے اندر اگر ایسی صلاحیت پیدا ہوجائے جس ہماری قدر معاشرہ میں پیدا ہوجائے تو ہم اس حرکت سے باز آجائیں گے
اسی لیے انسان کا اخلاق اس کے ہمعصروں میں نہیں بلکہ اس سے کمزور لوگوں میں پتہ چلتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دنیا ہے اور آجکل یہی دنیا کا یہی دستور ہے کہ دوسروں کے سروں پر پاؤں رکھ کر خود آگے بڑھ جاؤ۔
 
Top