ایسا ٹیوٹوریل کیسے بناؤں

فاتح

لائبریرین
میں اس قسم کے کاموں کے لیے ٹیک سمتھ کا کیم ٹیزیا سٹودیو ہی استعمال کرتا ہوں۔ آپ بھی دیکھیے۔
ایک مفت سافٹویئر کا بھی چرچا ہے۔ گو میں نے خود تو کبھی اوپن سورس کیم سٹوڈیو استعمال کر کے تو نہیں دیکھا مگر ان کی سائٹ پر دی گئی تفصیل پڑھنے سے تو یہی لگتا ہے کہ یہ کیم ٹیزیا سٹوڈیو یا کم از کم اس کے چھوٹے بھائی "سنیگ اِٹ" سے کافی حد تک مماثل ہے۔
 
اگر بغیر کسی انسٹالیشن کے آواز کے ساتھ اسکرین رکارڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو اسکرین کاسٹو میٹک بھی اچھا انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ براؤزر میں چلتا ہے اور اس وجہ سے ونڈوز، لینکس یا میک کسی سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بس آپ کی مشین میں جاوا رن ٹائم اینوئرنمینٹ انسٹال ہونا چاہئے۔ یہ مفت ہے اور ویڈو کو یوٹیوب سمیت کئی اور ویڈیو ہوسٹنگ سائٹوں پر ڈائریکٹ ہوسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی آپ اپنا ویڈیو مختلف فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ مجھے ابھی تک کوئی وڈیو ٹیوٹوریل تیار کرنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے لیکن میرے خیال میں آج کل ٹرینیرز کے لیے یہ ایک اہم skill بن گیا ہے۔ اگر وڈیو ٹیوٹوریل یا سکرین کاسٹ وغیرہ تیار کرنے پر بھی کوئی ٹیوٹوریل مل جائے تو بہتر ہوگا۔
 

فاتح

لائبریرین
اگرچہ مجھے ابھی تک کوئی وڈیو ٹیوٹوریل تیار کرنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے لیکن میرے خیال میں آج کل ٹرینیرز کے لیے یہ ایک اہم skill بن گیا ہے۔ اگر وڈیو ٹیوٹوریل یا سکرین کاسٹ وغیرہ تیار کرنے پر بھی کوئی ٹیوٹوریل مل جائے تو بہتر ہوگا۔
گو انگریزی ہی میں سہی مگر کیم ٹیزیا کی ویب سائٹ پر تقریباً تمام کاموں کے لیے بنیادی ویڈیو ٹیوٹوریل تو موجود ہیں۔
 

اظفر

محفلین
کیم ٹیزیا کیلیے کیم ٹیزیا کو ہی استعمال کرتے ہوئے اردو میں ٹیٹوریل بنایا جا سکتا ہے۔ میں نےکیم ٹیزیا سے کئی اردو ٹیٹوریل بنائے ہیں ۔
لیکن کیم ٹیزیا کیلیے کیم ٹیزیا سے ہی ٹیٹوریل بنانے کیلیے میموری شاید کم سے کم 2 جی بی چاہیے ہو گی۔ جب ورکنگ کر رہا ہو اس وقت کیم ٹیزیا اکیلا ہی 700 میگا بایٹ سے زیادہ میموی یوز کر رہا ہوتا ہے۔
 
Top