ایران: کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے خیلجِ فارس میں بحری مشقوں کے دوران ایک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔​
ایران کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ غدیر نامی یہ کروز میزائل دو سو کلومیٹر تک مار سکتا ہے۔​
اس سے پہلے اتوار کوایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے خلیجِ فارس میں بحری مشقوں کے دوران درمیانی مار کے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔​
ایرانی بحری کمانڈر محمود موسوی کا کہنا تھا کہ مزائل جدید ترین ٹیکنالوجی اور ’انٹیلیجنٹ سسٹم‘ سے آراستہ تھا۔​
اسرائیل اور فلسطین کے مذاکرات کار ایک سال کے تعطل کے بعد امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ملاقات پر رضا مند ہو گئے ہیں​

مکمل خبر کا ربط۔۔

میزائل کی ٹیسٹنگ اس وقت کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز بلاک کرنے کی جنگی مشقیں کر رہا ہے۔ ان جنگی مشقوں نے مغربی طاقتوں کی نیند حرام کر دی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل کی ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا بحری راستہ ہے، اور یہاں کسی قسم کے بحران کے نتیجے میں دنیا بھر میں پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔
 
Top