ایران نستعلیق میں اردو کیریکٹر شامل کرنے کی درخواست

آصف اثر

معطل
شاید محفل کاکوڈ اس کیریکٹر کو فل سٹاپ سے تبدیل کر رہا ہے۔ اوپر کے مراسلے میں بطور کوڈ شامل کیا ہے وہی کیریکٹر، اسے کاپی کر کے کوشش کریں
اب بھی نہیں ہورہا۔ فرض کریں یہ کام کربھی لیتا۔ تو کیا صارف کو یہ ہائفن اپنے پاس فائل میں رکھنا ہوگا؟ کیا کی بورڈ سے ڈائرکٹ کوئی طریقہ نہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
دبیر خانہ شورائے عالی اطلاع رسانی کی ویب سائٹ پر ایران نستعلیق فونٹ کا پرانا ورژن یعنی ورژن 1 پڑا ہوا ہے۔ نیا ورژن فونٹ یاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ایران نستعلیق فونٹ از فونٹ یاب ویب سائٹ (فونٹ کا ورژن 2 ۔ جدیدورژن)
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ویسے اب میں نے جب اردُو عماد میں تجربہ کیا تو کامیاب رہا۔لیکن اس میں چوتھا بشیر(1#) نہیں لکھ سکا۔
اس کی وجہ شاید آپ کے سسٹم میں ایران نستعلیق کا ورژن 2 موجود نہ ہونا ہے۔ اوپر کے مراسلے میں دیے گئے ربط سے ایران نستعلیق کا ورثن 2 ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں اور پھر بتائیں
 

فاتح

لائبریرین
اب بھی نہیں ہورہا۔ فرض کریں یہ کام کربھی لیتا۔ تو کیا صارف کو یہ ہائفن اپنے پاس فائل میں رکھنا ہوگا؟ کیا کی بورڈ سے ڈائرکٹ کوئی طریقہ نہیں؟
کی بورڈ کون سا استعمال کر رہے ہیں آپ؟ میرے پاس اعجاز عبید عبید صاحب کا بنایا ہوا پرانا کی بورڈ صوتی 3 چل رہا ہے سالوں سے اور اس میں یہ کیریکٹر آلٹ انڈر سکور پر موجود ہے۔
ویسے تو آپ اپنے پاس موجود کسی بھی کی بورڈ میں کسی خالی جگہ پر یہ کی شامل کر سکتے ہیں اور ا سکے لیے آپ کو مائکرو سافٹ کی بورڈ لے آؤٹ کری ایٹر ورژن 1.4 MSKLC ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہو گا اور پھر اس میں کی بورڈ کی فائل کھول کر تبدیلیاں کریں اور محفوظ کر کے نئی فائل سے کی بورڈ انسٹال کر لیں۔
 

arifkarim

معطل
دبیر خانہ شورائے عالی اطلاع رسانی کی ویب سائٹ پر ایران نستعلیق فونٹ کا پرانا ورژن یعنی ورژن 1 پڑا ہوا ہے۔ نیا ورژن فونٹ یاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
ایران نستعلیق از فونٹ یاب ویب سائٹ (فونٹ کا ورژن 2 ۔ جدیدورژن)

اچھی ویب سائٹ ہے۔ عبدالمجید چیک کر لیں۔
 
دو چار ہفتے قبل نیٹ گردی کے دوران ہم اور ابن سعید صاحب فارسی کے مختلف فونٹس ڈاؤن لوڈ کر کر کے انھیں آزما رہے تھے اور اسی مشق کے دوران ہمارے ہاتھ "ایران نستعلیق" لگا جسے ایران کے دبیر خانہ شورائے عالی اطلاع رسانی (سپریم کونسل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) نے پارس فونٹ کے حسین زاہدی سے بنوا کر استفادۂ عامہ کے لیے مفت مہیا کیا ہوا ہے۔
ایران نستعلیق فونٹ اول تو ایرانی انداز کے نستعلیق کا بہترین نمونہ ہے نیز اس کا جو فیچر ہمیں بے حد پسند آیا ہے وہ ہے تطویل کے ساتھ مختلف الفاظ کی بے شمار نت نئی اشکال (سکرین شاٹ ملاحظہ ہو)۔ اس سہولت کے باعث کم از کم نستعلیق کی حد تک یہ فونٹ کیلک کا بھی متبادل ہے اور بغیر کیلک کے کیلک جیسی خطاطی مائکرو سافٹ ورڈ میں بھی ممکن ہے جسے پی ڈی ایف میں محفوظ کر کے کسی بھی ڈیزائننگ سافٹ ویئر میں لے جایا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اس کا سائز بھی اس قدر کم ہے کہ بے حد آسانی سے ویب ایمبیڈنگ ممکن ہے یعنی صارف کے پاس یہ فونٹ انسٹال ہو یا نہ ہو لیکن ہم ویب سائٹ پر موجود تحریر اسی فونٹ میں پڑھا سکتے ہیں۔
ایران نستعلیق ڈاؤن لوڈ لنکس
اب آتے ہیں اس کے مسائل کی جانب۔۔۔ اس فونٹ میں اردو حروف یعنی ٹ، ڈ، ڑ، ہ، ھ اور ے موجود نہیں ہیں۔ ہم نے حسین زاہدی سے رابطہ کر کے اس سے اردو حروف شامل کرنے کے متعلق دریافت کیا تھا لیکن ان صاحب نے ہمیں بے وقوف جان کر مزید الو بنانے کی کوششیں کر دیں اور ہزاروں ڈالر مانگنا شروع کر دیے۔ :laughing:
ہم خود اس پر کچھ سر پھٹول کر سکتے تھے لیکن مشکل یہ ہے کہ اس کا وولٹ ورک میسر نہیں۔
آپ لوگوں سے سوال یہ ہئ کہ کیا اس کا کوئی حل ممکن ہے؟ یا اس کے انداز پر تطویل کے ساتھ الفاظ کی مختلف شکلیں بنانے والا ایک اردو نستعلیق فونٹ بنانا ممکن ہے؟
irannastaliq.jpg~original
اچھا موضوع چھیڑا ہے آپ نے. ایران نستعلیق سے میں کئی سال پہلے سے واقف ہوں. اس دھاگے کو پڑھنے کے بعد ایران نستعلیق اور عماد نستعلیق کا میں نے موازنہ کیا ہے. میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ کشیدہ کے معاملے میں ایران نستعلیق زیادہ بہتر ہے لیکن اعراب کی جاگزینی عماد نستعلیق میں بہتر ہے پھر اردو سپورٹ تو اس میں ہے ہی. اس کا وولٹ ورک بھی ہے. اس لیے میرے خیال میں عماد نستعلیق پر ہی کام آگے بڑھانا چاہیے. تصویر ملاحظہ کریں.
Sher_hazar_baar.jpg

جبکہ ان پیج میں ڈائریکٹ ٹائپ شدہ یہ ہے۔
Capture.png

فاتح شاکرالقادری arifkarim عبدالمجید
 

arifkarim

معطل
پانچواں سال بھی آ گیا۔۔۔ اب تو کچھ ہو جانا چاہیے۔۔۔ :)
ایران نستعلیق کا مکمل فانٹ سورس حاصل کرنا کافی وقت طلب کام ہے۔ عبدالمجید نے ماضی میں بہت سے نستعلیق فانٹس کا وولٹ سورس بنایا تھا مگر وہ ایران نستعلیق جتنے بڑے فانٹس نہیں تھے۔
 

متلاشی

محفلین
ایران نستعلیق کا مکمل فانٹ سورس حاصل کرنا کافی وقت طلب کام ہے۔ عبدالمجید نے ماضی میں بہت سے نستعلیق فانٹس کا وولٹ سورس بنایا تھا مگر وہ ایران نستعلیق جتنے بڑے فانٹس نہیں تھے۔
وولٹ سورس بنانا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہے ۔اگر فونٹ کے خالقین اس بات کی اجازت دیں تو وولٹ سورس میں بنا دوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
وولٹ سورس بنانا کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہے ۔اگر فونٹ کے خالقین اس بات کی اجازت دیں تو وولٹ سورس میں بنا دوں گا۔
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
بھائی جان، اگر خالقین نے اجازت دی تو ساتھ ہی وولٹ سورس بھی نہ دے دیں گے؟:laughing:
 

فاتح

لائبریرین

دوست

محفلین
اردو سپورٹ بنائی جا سکتی ہے۔ نئے کریکٹرز کی اشکال باآسانی پہلے سے موجود اشکال میں تبدیلیاں کر کے بن سکتی ہیں۔
 
Top