ایران صدارتی انتخابات میں دھاندلی

راشد احمد

محفلین
ایران میں جاری فسادات امریکہ کی ایماء پر ہورہے ہیں۔
امریکہ کو یاد نہیں الگور کو کس بدترین دھاندلی سے ہرایا گیا تھا؟
 
ایرانی حکومت بھی دو رخی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کے باوجود اس سال امریکہ سے خریدے گئے اسلحے کی مقدار بہت زیادہ لی اس کے علاوہ نیٹو کی سپلائی براستہ پشاور بند ہونے کے فورا بعد براسطہ ایران ہو رہی ہے۔ اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟
 
یوٹیوب پر یہودیوں کے مذہبی پیشواوں نے میڈیا کے سامنے یہ اقرار کیا کہ ایرانی اسرائیلیوں کے بہت قریب ہیں اور میڈیا پر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
 

محسن حجازی

محفلین
حالات پیدا کرنے کی بجائے پیدا شدہ حالات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ یہ ہے سدا بہار امریکی پالیسی۔
عرب دنیا میں جو "جمہوریتیں" چل رہی ہیں امریکہ کو وہ کیوں دکھائی نہیں دیتیں؟ کیوں کہ وہ سب اس کے مقاصد و مفادات سے ہم آہنگ ہیں۔ بہرکیف، اللہ ایران کے حق میں بہتر کرے۔
امریکی صدر گرچہ ایک معصوم امریکہ کا امیج لے کر چلنے کی کوشش تو کر رہے ہیں مگر شاید ریاست کی مشینری ان کا ساتھ دیتی نظر نہیں آتی۔
ابھی مضحکہ خیز اسرائیلی بیان ہوا میں ہی ہے کہ فلسطینی ریاست قبول ہے اگر نہ فوج رکھی جائے نہ فضائي حدود پر اختیار ہو۔
ہمیں بھی امریکہ اور اسرائیل سے خطرہ ہے اور ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل آزاد ملک کے طور پر رہ سکتے ہیں بشرطیکہ فوج ختم کر دی جائے اور فضائی حدود ہماری تحویل میں دے دی جائيں۔
 
یہ ایک حقیقت ہے کہ اسرائیل کی خواہش ہے کہ نژاد کی موجودہ حکومت اپنے انجام کو پہنچے ، ایران میں صورت حال؛ مزید خراب ہو اور یوں یہ پورا خظہ امریکی استعمار کے ماتحت آ جائے۔ یہ سب ہونا ظاہر ہے کہ چنداں اچھا نہ گا تاہم موجودہ شدید بحران سے نبرد آزمائی کے لیے جس تدبر اور لچک کی ضرورت ہے موجودہ ایرانی قیادت اس سے بڑی حد تک بے بہرہ دکھائی دیتی ہے۔ ایران میں موجودہ احتجاج کو کچلنے کے لیے بھر پور طاقت کا استعمال شروع ہو چکا ہے ، دوسری طرف تخریبی قومتیں بھی بم دھماکوں اور پر تشدد مظاہروں کے ذریعے حالات کو مزید سنگین بنا رہی ہیں ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شورائے نگہبان نے 50 شہروں میں دھاندلی کا اعتراف کر لیا ہے۔

تہران . . . ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شورائے نگہبان نے اس بات کااعتراف کیا ہے کہ بارہ جون کے صدارتی انتخاب میں پچاس شہروں میں ووٹرز کے تعداد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے ذرائع کے مطابق پچاس شہروں میں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے گئے تھے تاہم ووٹوں کی تعداد میں اتنا بڑا فرق نہیں ہے کہ وہ صدارتی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوسکے۔شورائے نگہبان کے ترجمان عباس علی کدخدائی( kadkhodaei )نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدوار محسن رضائی کا یہ الزام کہ ایک سوسترانتخابی اضلاع میں انتخابی بے قاعِدگی ہوئی ہیں، سراسر غلط ہے اور کہا کہ ایسا صرف پچاس شہروں میں ہوا ہے۔واضح رہے کہ تین امیدواروں حسین موسوی،مہدی کروبی اور محسن رضائی نے انتخابات میں بدعنوانی کی شکایا ت کی ہیں۔http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=64293
 

محسن حجازی

محفلین
امریکہ کو چاہیے تھا کہ بھوت الیکشن کے ذریعے پاکستان میں ق لیگ مسلط ہونے پر بھی احتجاج کرتا۔ یہ کیا دوغلا پن ہے؟
 

زیک

مسافر
محسن کیا امریکہ دنیا میں ہر بات کا ذمہ‌دار ہے؟ اس تھریڈ میں آپ کی تان بار بار امریکہ ہی پر ٹوٹ رہی ہے۔ امریکہ کچھ کام اچھے کرتا ہے اور کچھ برے۔ ہم اس الیکشن اور دھاندلی کو ایران اور ایرانیوں کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھ سکتے؟ دھاندلی بھی ایرانیوں نے کی اور احتجاج بھی ایرانی ہی کر رہے ہیں۔
 
امریکہ کو چاہیے تھا کہ بھوت الیکشن کے ذریعے پاکستان میں ق لیگ مسلط ہونے پر بھی احتجاج کرتا۔ یہ کیا دوغلا پن ہے؟

بھائی امریکہ کو صرف اپنے مفادات اور ان کی حفاظت کرنے والے پسند ہیں وہ ایسے دوغلے پن کو امریکی مفادات کا نام دیتا ہے
 

مہوش علی

لائبریرین

مغربی دنیا میں میڈیا دو حصوں میں تقسیم ہے۔ ایک حصہ تو واقعی غیر جانبدار ہو کر رپورٹنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ دوسرا حصہ انتہائی جانبداری سے کام لے رہا ہے۔ افسوس کہ مغربی دنیا میں بھی یہ دوسرا حصہ زیادہ مضبوط ہے اور پہلا حصہ کمزور۔

زیک، آپ نے جتنی رپورٹیں پیش کی ہیں، انکی بنیادی غلطی [چالاکی اور دھوکہ] یہ ہے کہ وہ پچھلے ایرانی الیکشن کے "پہلے راؤنڈ" کے نتائج لے رہے ہیں اور اسکی بنیاد پر اپنی تمام تر تھیوریوں کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اور یہ چیز سراسر دھوکہ ہے۔

میں چیزوں کو مختصر لکھ رہی ہوں۔

یہ مختصر سمری وکیپیڈیا سے لی گئی ہے۔

Summary of the 17 and 24 June 2005 Iranian Presidential election results Candidates Votes 1st round % Votes 2nd round % Akbar Hashemi Rafsanjani 6,211,937 21.13 10,046,701 35.93 Mahmoud Ahmadinejad 5,711,696 19.43 17,284,782 61.69 Mehdi Karroubi 5,070,114 17.24 - - Mostafa Moeen 4,095,827 13.93 - - Mohammad Bagher Ghalibaf 4,083,951 13.89 - - Ali Larijani 1,713,810 5.83 - - Mohsen Mehralizadeh 1,288,640 4.38 - - Blank or invalid votes 1,224,882 4.17 663,770 2.37 Total (turnout 62.66% and 59.6%) 29,400,857 100 27,959,253 100
پہلا راؤنڈ


۔ پہلے راؤنڈ میں ووٹ مکمل طور پر مختلف امیدواروں میں تقسیم ہوئے۔
۔ اس پہلے راؤنڈ میں احمدی نژاد کو صرف 19٫5 فیصد ووٹ پڑے۔

دوسرا راؤنڈ
۔ مگر دوسرے راؤنڈ تک حالات مکمل طور پر بدل چکے تھے۔
۔ اس دفعہ مقابلہ صرف اور صرف دو امیدواروں کے مابین تھا۔
۔ چنانچہ اس دفعہ احمدی نژاد نے 19٫5 فیصد کی بجائے 62 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے۔
کیا آپ اس فرق کو دیکھ سکتے ہیں؟
اور جب مغربی ممالک کے یہ جانبدار تجزیہ نگار اپنی یہ رپورٹیں بناتے ہوئے پچھلے الیکشن کا آج کے الیکشن سے موازنے کر رہے ہیں تو وہ بجائے اس دوسرے راؤنڈ کے نتائج سامنے رکھنے کے صرف اور صرف پہلے راؤنڈ کو پیش کر کے دھوکہ دے رہے ہیں۔

۔ اس دفعہ کے الیکش پچھلے الیکش سے اس لے مکمل طور پر مختلف تھے کہ اس میں پہلے دن سے ہی اصل مقابلہ صرف اور صرف دو امیدواروں کے مابین تھا۔

۔ پچھلے الیکشنز تک لوگ احمدی نژاد کو اتنی اچھی طرح نہیں جانتے تھے۔
مگر اس پورے عرصے میں احمدی نژاد بھرپور طریقے سے غریب طبقے کی نمائندگی کرتے رہے، خود بھی مکمل سادہ طرز زندگی اپنایا اور تیل کی دولت کو غریبوں میں براہ راست تقسیم کیا۔

احمدی نژاد جیسے لوگ "قطبی" ہوتے ہیں۔ یا تو لوگ ان کے اپنے نظریات اور اصولوں پر سختی سے کاربند ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ ان سے محبت کرتے ہیں یا پھر بہت زیادہ نفرت۔

اس وقت ایران میں بھی صرف اور صرف یہ دو طبقات ہیں۔ ایک وہ جو احمدی نژاد سے بہت زیادہ محبت رکھنے والا ہے، اور دوسرا وہ جو ان سے بہت زیادہ نفرت رکھنے والا۔

۔ بہرحال صورتحال یہ ہے کہ پچھلے الیکش کے راؤنڈ 2 میں احمدی نژاد کو مجموعی تعداد ساڑھے سترہ ملین ووٹوں ملے۔

اس دفعہ مذہبی طبقات کے ساتھ ساتھ [بلکہ ان سے بھی زیادہ] غریب طبقات کھل کر احمدی نژاد کے ساتھ ہیں۔ چنانچہ انہیں اس دفعہ انہیں ساڑھے سترہ ملین ووٹوں کی جگہ 23 ملین ووٹ ملے جو کہ سمجھ میں آنے والی بات ہے کیونکہ اس دفعہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اتنا زیادہ تھا کہ بیلٹ پیپرز بہت سی جگہوں پر کم پڑ گئے۔

بلکہ ٹرن آؤٹ یہ تھا کہ پچھلے الیکشن کے راؤنڈ 2 میں یہ 64 فیصد تھا۔
جبکہ اس الیکشن میں یہ ٹرن آؤٹ 85 فیصد ہے۔

موسوی صاحب کو اس الیکشن میں کل 13 ملین ووٹ ملے ہیں۔
جبکہ احمدی نژاد کو پچھلے الیکشن کے راؤنڈ 2 میں ہی 17 ملین ووٹ ملے تھے اور اس دفعہ تو غریب طبقات بہت کھل کر ان کے پیچھے تھے۔


کیا یہ بات آپ کو حقیقت حال بتانے کے لیے کافی نہیں؟

مگر پھر بھی آفرین ہے مغربی میڈیا کی پراپیگنڈہ طاقت پر۔ انہوں نے مسلسل اس بات کو نظر انداز کیا ہے اور باتیں گھما پھرا کر پہلے راؤنڈ پر لا کر کھڑی کر کے الزامات کی بہت بڑی عمارت تعمیر کی ہے۔

مجھے اللہ کی جو صفت سب سے زیادہ پسند ہے وہ ہے اسکا عادل ہونا۔ اور اس دنیا میں جو سب سے بری چیز لگتی ہے وہ ہے ناانصافی اور عدل کا قتل۔ ایرانی انتخابات میں میری دلچسپی اتنی زیادہ نہیں تھی، مگر جس طرح حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے وہ ٹھیک نہیں۔
 

خوشی

محفلین
کل میرے گارڈن کی ایک لائیٹ ٹوٹ گئی شاید اس میں بھی امریکہ کا ہاتھ ہو:laughing:
 

زیک

مسافر
مہوش کیا آپ اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ 50 شہروں میں ووٹرز کی تعداد سے زیادہ ووٹ پڑنے کو کونسل آف گارڈینز نے بھی تسلیم کیا ہے ؟ کیا یہ بھی مغربی پراپگینڈا ہے؟

میں نے یہاں کئ تجزیے پیش کئے ہین جو بہت سے مختلف انداز سے الیکشن نتائج کو analyze کر رہے ہیں اور اس کے لئے شماریات کی کئ تکنیک استعمال کر رہے ہین جبکہ آپ کا زور محض احمدی‌‌نژاد کے سچا ہونے اور مغربی میڈیا کی جانبداری پر ہے
 

خوشی

محفلین
مجھے ایران کے الیکشن کے نتائج کا علم نہیں کوئی بتائے گا کہ کون جیتا
 

عسکری

معطل
یار مارو گولی ایران امریکہ کو ہمارے اپنے گھر کے مسائل کا سوچو ۔ہم خود کس پانی میں ہین کہاں کھڑے ہین ہمارا مستقبل کیا ہو گا پہلے یہ تو طے کر لو۔بعد میں اڑوس پڑوس کی فکر کرنا۔اس پورے خطے میں پاکستان کی حالت ابتر ہو رہی ہے اور ہم ہیں کہ دوسروں کے الیکشن پر سردی گرمی کھا رہے ہیں۔اگر اتنی فکر پاکستانی کی کرتے تو اچھا رہتا۔
 
Top