ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

یوسف-2

محفلین
thumb.php

چاغی: ایران سے فائر کئے 12 گولے پاکستان میں گولے چاغی کے علاقے لشکر آب میں گرے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستان نے ایران سے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق اجلاس بلایا گیا ہے جس میں سرحدی حکام شرکت کوکرینگے سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کے مطابق محکمہ داخلہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

(حوالہ: روزنامہ نئی بات، تازہ ترین خبریں، 27 نومبر 2012ء)
  1. پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام میں تعاون کیا، جس کا ”اعتراف“ اس نے عالمی کمیشن کے سامنے کردیا اور اسے ”گواہی“ کی بنیاد پر مشرف حکومت نے ڈاکٹر قدیر سے ”اقرار جرم“ کروا کر اس کے خلاف کاروائی کی۔
  2. بلوچستان لبریشن آرمی کو امریکہ، بھارت کے ساتھ ساتھ ایران کی بھی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ سیکیوریٹی ایجنسیوں نے بلوچستان میں متعدد ایرانی مداخلت کار پکڑے، جنہیں خاموشی سے ایران کے حوالہ کردیا گیا۔
  3. ایران نے عراق میں امریکی حملہ آوروں کی بھرپور مدد کی اور امریکی پٹھو حکومت کے قیام اور استحکام میں ہنوز بھر پور مدد دے رہا ہے۔ ایرانی مداخلت سے قبل عراقی شیعہ سنی متحد ہوکر امریکہ کے خلاف کامیابی سے جہاد کر رہے تھے۔
  4. افغانستان میں پاکستان کی طرح ایران بھی بھر پور طریقہ سے امریکی پلان کو سپورٹ کرتا آ رہا ہے۔
  5. قبل ازیں ہم سب اس حقیقت سے واقف تھے کہ پاکستان اور سعودیہ سمیت بیشتر مسلم مملاک کی حکومتیں ”امریکن نواز“ ہیں۔ مگر میڈیا میں یہ ”غلط تاثر“ تواتر سے دیا جاتا رہا کہ ایرانی حکومت ”امریکہ مخالف“ ہے۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ ۔۔۔ ہم ہوئے تم ہوئے کہ مير ہوئے؛ ’امریکی‘ زلفوں کے سب اسير ہوئے :D
  6. اور اب پاکستانی حدود میں امریکی ڈرون کی طرح گولہ باری کرکے ایران نے امریکہ کو بتلادیا ہے کہ عراق اور افغانستان کے بعد اس تیسرے محاذ، پاکستان پر بھی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ایسا ضرور ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتا اور چاہتا ہے لیکن خارجہ پالیسی کی ضروریات کچھ اور ہوا کرتی ہیں اور خفیہ پالیسیاں کچھ اورکہتی اور کرتی ہیں۔ میرے پاس ایک رپورٹ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں اتنا سخت قانون ہے کہ صرف ایران کے قبول شدہ مذہب (یقینی طور پر شیعہ اسلام) کے سواکوئی اورمذہب رکھنا تقریبا ناجائز ہے اور اس کی اشاعت قابل سزا جرم ہے۔ اس کی سزا صرف موت ہے۔

اس کے علاوہ ایران کا آپ نے فرمایا کہ وہ امریکہ نواز ہے۔ امریکہ نواز تو سب ہیں لیکن ایران میں ایک بات اور ہے۔ یہ یہودی نواز بھی ہے۔ یہودیت کے علمبردار جتنے ایران میں ہیں، اس پورے خطے میں بلکہ میں کہوں گا کہ پورے ایشیا میں بھی شاید کہیں نہ پائے جائیں۔۔۔
 
یوسف-2

محفلین
احمدی نژاد مذہبا یہودی ہیں۔ پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ کا دعویٰ

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے بارے میں ان کے سیاسی حریف اور ذرائع ابلاغ ان کے یہودی ہونے کی خبریں شائع کرتے رہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایران کے ایک اہم ترین ذمہ دار ادارے "پاسداران انقلاب" کی ویب سائیٹ نے صدر نژاد کو یہودی قرار دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

"العربیہ ٹی وی" کی ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ" بصیرت" نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد اور ان کا گروہ ایک خفیہ یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

قبل ازیں سنہ 2009ء کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد ممتاز شیعہ رہ نما ڈاکٹر مہدی خزعلی نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر احمدی نژاد کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنی جڑیں یہودیوں میں رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمدی نژاد نے صرف مصلحت کی خاطر "یہود دشمنی" کا ظاہری طرز عمل اپنا رکھا ہے۔ عملا وہ یہودیوں کے قطعی طور پر مخالف نہیں۔ وہ یہودیوں اور اسرائیل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں تاکہ ان کی حقیقت پر پردہ پڑا رہے۔ جیل میں زیر حراست ڈاکٹر مہدی خزعلی کے دعوے کی پاسداران انقلاب کی ترجمان ویب سائیٹ "بصیرت" پر تصدیق نے ایرانی حکومتی حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کی ہے۔

ایران کے امور پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ "بصیرت" ویب پورٹل نے احمدی نژاد کے یہودی ہونے کا دعویٰ کرکے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی ہے بلکہ اس دعوے سے پاسداران انقلاب میں صدر محمود احمدی نژاد کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک بڑا گروہ محمود احمدی نژاد کا حامی نہیں۔ کیونکہ اگر طاقت ور فورس بھی اس طرح کے الزامات عائد کرتی ہے تو یہ صدر پر عدم اعتماد کا برملا اظہار ہے۔

گذشتہ بُدھ کو ویب سائیٹ پر شائع ایک مضمون میں مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ اس کے پاس محمود احمدی نژاد کے زیر زمین سرگرم یہودی تنظیم سے تعلق کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، یہ تمام ثبوت جلد ہی ویب سائیٹ پر شائع کر دیے جائیں گے۔

اگرچہ ویب سائیٹ پراس خفیہ گروہ کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم اس کا مختصر تعارف یہ کرایا گیا ہے کہ یہ تنظیم نہ صرف لبرل اور سرمایہ دارانہ نظام کی ترویج کے لیے کوشاں ہے بلکہ یہ یہودیوں کی"ماسونی" نظریات کی پیروکار ایک غیر مذہبی تنظیم ہے جو ملحدانہ افکار پر یقین رکھتی ہے۔

ایران کے سرکردہ اپوزیشن رہ نما اور آیت اللہ خزعلی کے فرزند مہدی خزعلی نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا تھا کہ صدر احمدی نژاد جس یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، وہ آنوسی یہودیوں کی ایک منحرف جماعت ہے۔ ایران میں اس گروہ نے شمال مشرقی شہر"مشہد" کو اپنی خفیہ سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔ اس خفیہ گروہ میں صرف احمدی نژاد ہی ایک اہم شخصیت نہیں بلکہ صدر کے پرنسپل سیکرٹری اسفند یار رحیم مشائی اور صدر کے کئی دوسرے قریبی سیاست دان بھی اسی جماعت سے وابستہ ہیں۔

مہدی خزعلی اس بات پرمُصِر ہیں کہ صدر محمود احمدی نژاد نے مصلحت کی خاطراپنا نام تک تبدیل کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمدی نژاد کا اصل (یہودی) نام "سابورجیان" ہے جو ان کی تاریخ پیدائش کی دستاویزات پر آج بھی موجود ہے۔ احمدی نژاد نے یہ نام تبدیل کب کیا، اس کے بارے میں بھی ان کے پاس مصدقہ ثبوت ہیں جو ان کے یہودی ہونے اور تبدیلی نام کی گواہی دیتے ہیں۔ مہدی خزعلی کا دعویٰ ہےکہ موجودہ ایرانی سرکردہ شیعہ رہ علماء بالخصوص آیت اللہ مصباح یزدی اور صدر کے مشیر محمد علی رامین بھی نسلا یہودی ہیں۔

خیال رہے کہ یہودیوں کا" انوسیہ" فرقہ مذہبی تعلیمات سے الگ تھلگ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ اس گروہ کے وابستگان اعلانیہ مذہبی رسومات ادا نہیں کرتے تاہم انہیں مذہبی عقائد سے جڑے رہنے کی ممانعت نہیں۔ وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر عبادت بھی کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد پر یہودی ہونےکے الزامات اور ان کا غیرمدلل جواب تین عشروں سے ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کی تہہ میں اختلافات کے ابلتے لاوے کا اظہار ہے۔

ان الزامات سے ایک جانب یہ اشارہ ملتا ہے کہ خود ایرانی مذہبی گروہ اور مذہبی شخصیات ایک دوسرے کے سنگین مخالف ہیں بلکہ اس کشمکش نے ایران کے "شیعہ اسلامی انقلاب " پر کئی سوالیہ نشان مرتب کیے ہیں۔ ملک کے مذہبی و روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حمایت یافتہ صدر احمدی نژاد نے مخالفین کا دلائل و براہین سے جواب دینے کے بجائے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس نے مذہبی اور مسلکی اختلافات کی خلیج کو اور بھی گہرا کیا ہے۔
نیوز لنک
 
عسکری

معطل
حیراں ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے۔
گوادر پورٹ بند کر دو اور اس منصوبے کو بھول جاؤ ایران کی تکلیف مٹ جائے گی ۔ ایرانی چاباھار پورٹ کی ناکامی کی وجہ سے ایران پاکستان کا دشمن بنا بیٹھا ہے بلوچستان میں یہ پورٹ گوادر سے کوئی 88 کلو میٹر دور ہے گوادر سے ایران اور انڈیا نے مل کر بنائی ہے گوادر کی بجائے وہ اسے سینٹرل ایشیا کا دروازہ بنانا چاہتے ہیں۔پورٹ ڈیپ سی بھی نہیں اور گودار سے چھوٹی ہے ۔ اوپر سے ہمارے پاس ٹائم ہی نہیں ان کے لیے جیسے ہی فارغ ہوئے سبق سکھا دیں گے ابھی ایک ہزار مشکلوں نے گھیر رکھا ہے تو صبر ہی بہتر ہے ۔
 
حسان خان

لائبریرین
فرقہ پرستوں کے نزدیک تو سارے شیعہ یہودی ہیں، پھر اکیلے احمدی نژاد کی کیا بساط؟ :D
احباب کو بتاتا چلوں العربیہ سعودیہ کا پرو-سعودی خبر رساں ادارہ ہے، اس لیے ان کی امت سٹائل کی 'مصدقہ' خبروں کو ہضم کرنے میں تھوڑی احتیاط برتیں۔ :) غیر جانب دارانہ خبروں کے لیے انگریزی الجزیرہ زیادہ مناسب ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بگاڑ کر سلامت نہیں رہتا۔ بھارت سے پہلے ہی تعلقات خراب ہے، 'برادر اسلامی' ملک افغانستان ہمیں دل سے ہی تسلیم نہیں کرتا۔ اوپر سے فرقہ پرست اس کوشش میں ہیں کہ ایران کو بھی پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سازشی (یہودی) دشمن کے طور پر بٹھا دیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں احمدی نژاد کا حمایتی نہیں، کیونکہ وہ اپنے ملک کے عظیم لوگوں کا حقیقی نمائندہ نہیں۔ حقیقی نمائندے وہ ہیں جنہیں بر سرِ اقتدار مذہبی پنڈتوں کا گروہ ابھرنے نہیں دیتا۔ لیکن چونکہ یہاں احمدی نژاد پر سپاہ پاسداران کی ویب سائٹ 'بصیرت' (؟) کے حوالے سے یہودی ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ اس لیے میں سپاہ پاسداران کی رسمی ویب سائٹ کی ایک خبر کا لنک دے رہا ہوں جس میں سپاہِ پاسداران کے 'مسئولِ عقیدتی' احمدی نژاد کی بڑی والہانہ تعریفیں کر رہے ہیں۔ اس سے کم سے کم یہ تو ظاہر ہوا کہ العربیہ اور امت کے معیار میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔

http://www.sepahnews.com/shownews.Aspx?ID=2da29d71-ba5c-47ea-8078-ce2411482370
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بگاڑ کر سلامت نہیں رہتا۔ بھارت سے پہلے ہی تعلقات خراب ہے، 'برادر اسلامی' ملک افغانستان ہمیں دل سے ہی تسلیم نہیں کرتا۔ اوپر سے فرقہ پرست اس کوششوں میں ہیں کہ ایران کو بھی پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سازشی (یہودی) دشمن کے طور پر بٹھا دیں۔

ایسا کس سبب سے ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین

اُس وقت کے افغان لیڈر خیبر پختونخواہ صوبے پر اپنا حق سمجھتے تھے، اور پھر سرحدی تنازعہ بھی ہے، اسی وجہ سے افغانستان وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں رکنیت کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ یہی ایران جس کو ہمارے حضرات یہودی دشمن نمبر ون قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں، سب سے پہلا ملک تھا جس نے باضابطہ طور پر پاکستان کو تسلیم کیا تھا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
thumb.php

چاغی: ایران سے فائر کئے 12 گولے پاکستان میں گولے چاغی کے علاقے لشکر آب میں گرے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستان نے ایران سے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق اجلاس بلایا گیا ہے جس میں سرحدی حکام شرکت کوکرینگے سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کے مطابق محکمہ داخلہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

(حوالہ: روزنامہ نئی بات، تازہ ترین خبریں، 27 نومبر 2012ء)

اس بارے میں کوئی اپڈیٹ سامنے آئی؟
 
حسان خان

لائبریرین
افغانستان بھی عجیب ملک ہے اتنے عرصہ سے پاکستان سے استفادہ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی مخالفت بھی !!!!!!!!

استفادے سے بڑھ کر اہم بات یہ ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ ہمارے صدیوں پر محیط تہذیبی روابط ہیں۔ تاریخ میں کتنے ہی ایسے افغان گزرے ہیں جو تمام پاکستانی عوام کے بھی ہیرو ہیں۔ حضرت جامی کی نعتیں آج بھی پاکستان میں شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ علامہ اقبال نے تو ملتِ افغان کو ایشیا کا دل قرار دیا تھا۔ دونوں ہی مسلمان ممالک ہیں۔ پھر بھی ان تمام مشترکات کو بالائے طاق رکھ کر افغانستان کی طرف سے ہمیشہ پاکستان کی مخالفت ہی ہوتی رہی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایسا ضرور ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتا اور چاہتا ہے لیکن خارجہ پالیسی کی ضروریات کچھ اور ہوا کرتی ہیں اور خفیہ پالیسیاں کچھ اورکہتی اور کرتی ہیں۔ میرے پاس ایک رپورٹ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں اتنا سخت قانون ہے کہ صرف ایران کے قبول شدہ مذہب (یقینی طور پر شیعہ اسلام) کے سواکوئی اورمذہب رکھنا تقریبا ناجائز ہے اور اس کی اشاعت قابل سزا جرم ہے۔ اس کی سزا صرف موت ہے۔

اس کے علاوہ ایران کا آپ نے فرمایا کہ وہ امریکہ نواز ہے۔ امریکہ نواز تو سب ہیں لیکن ایران میں ایک بات اور ہے۔ یہ یہودی نواز بھی ہے۔ یہودیت کے علمبردار جتنے ایران میں ہیں، اس پورے خطے میں بلکہ میں کہوں گا کہ پورے ایشیا میں بھی شاید کہیں نہ پائے جائیں۔۔۔

اس رپورٹ کا ماخذ و منبع کیا ہے؟ کس سیاق و سباق میں ہے؟
 
حسان خان

لائبریرین
ویسے تو یہ صرف چند اشعار ہیں، لیکن یہ وہ اشعار ہیں جو شاہ ایران کے ملک الشعرا محمد تقی بہار نے میرے ملک پاکستان کی تشکیل پر کہے تھے۔ ان اشعار کو پڑھ کر مجھے یقینا شرم محسوس ہوگی اگر میں بہار کی عظیم پڑوسی قوم کو اپنا ازلی دشمن سمجھنے لگوں۔ (یاد رہے میں ایرانی قوم کی وکالت کر رہا ہوں، ملاؤں کی موجودہ حکومت کی نہیں)۔

همیشه لطف خدا باد یار پاکستان‌
بکین مباد فلک باد یار پاکستان‌

(ہمیشہ لطفِ خدا پاکستان کا یار ہو، فلک ہمیشہ پاکستان کا یار ہو اور پاکستان کے موافق گردش کرے)

ز فیض روح محمد علی جناح بود
محمد و علی و آل یار پاکستان‌

(محمد علی جناح کی روح کے صدقے سے محمد، علی اور آلِ محمد پاکستان کے یار ہو گئے۔)

جدا نبود و نباشد ملت ایران‌
ز طبع و خوی شعار و دثار پاکستان‌

(ایران کی ملت پاکستان کی عادات و اطوار، شعار، اور لباس سے نہ جدا ہے نہ ہوگی)

گمان مبر که بود بیشتر از ایرانی‌
کسی بروی زمین دوستدار پاکستان

(یہ گمان مت کرو کہ ایرانیوں سے بڑھ کر روئے زمین پر پاکستان کا کوئی اور دوست ہو سکتا ہے۔)

زهی سعادت ایران زمین و مردم آن‌
که همزبان بود و همجوار پاکستان‌

(زہے ایران کی اور اس کے لوگوں کی سعادت! کہ وہ پاکستان کا ہمزبان اور ہمجوار ہے۔)

خوشا ترانه اقبال پارسی گویان‌
کز دست شهرت پر افتخار پاکستان‌

(خوشا اقبال فارسی گو کے ترانے! کہ جن کی شہرت کی وجہ سے پاکستان پرافتخار ہے۔)

زلال فیص روان شد ز دامن البرز
بگلشن و چمن و مرغزار پاکستان‌

(ایران کے کوہِ البرز سے زلالِ فیض پاکستان کے گلشن، چمن اور مرغزار کی جانب روانہ ہو گیا۔)

نسیم شوق وزان شد ز جانب تهران‌
بشهر و بحر و بر و کوهسار پاکستان‌

(تہران سےنسیم شوق اڑ کر پاکستان کے شہروں، سمندروں اور پہاڑوں کی طرف روانہ ہو گئی۔)

یکی شد آب روانی که ریخت در دریا
ز جوی ایران و ز جویبار پاکستان

(ایران اور پاکستان کے دریاؤں نے جو پانی بہائے وہ سمندر میں مل کر ایک ہو گئے۔)
 
عسکری

معطل
کوئی بھی ملک اپنے پڑوسیوں سے تعلقات بگاڑ کر سلامت نہیں رہتا۔ بھارت سے پہلے ہی تعلقات خراب ہے، 'برادر اسلامی' ملک افغانستان ہمیں دل سے ہی تسلیم نہیں کرتا۔ اوپر سے فرقہ پرست اس کوشش میں ہیں کہ ایران کو بھی پاکستانی عوام کے ذہنوں میں سازشی (یہودی) دشمن کے طور پر بٹھا دیں۔
تو یہ بات ان پر بھی فٹ آتی ہے وہ بھی سوچیں کہ 170 ملین آبادی والی اس نیوکلئیر اور پاور فل ریاست پاکستان سے بگاڑ کر وہ بھی خؤش نا رہ سکیں گے ۔ یہ ہمارا کڑا وقت ہے جو ٹل جائے گا تو ان کو پتا ہونا چاہیے پھر ہم نے پلٹ کر ویسا کرنا ہے جیسا وہ ہمارے ساتھ کر رہے ہیں اور اس وقت ان کا رونا قابل دید ہو گا
 
عسکری بھائی، میں پکا پاکستانی ہوں۔ اگر ایران نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحانہ حملہ کیا تو ایران کا مجھ سے بڑھ کر کوئی مخالف نہیں ہوگا۔ لیکن یہ بات آپ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہاں جو ایران کی مخالفت ہوتی ہے اور جو خوف پھیلایا جاتا ہے، اس کے پیچھے حقیقی جارحانہ عزائم کے بجائے ہمارے فرقہ پرستوں کا مذہبی جنون زیادہ ہوتا ہے۔
 
معاملہ کیا ہے ہم ست بہتر بھی شاید کوئی جانتا ہو پر ایران اس وقت پاکستان کا دوست نہیں رہا۔ اور ہم صرف اس خبر پر بات کریں گے نا کہ فرقے بندی قصے کہانیاں مجھے کیا میں ملحد ہوں وہ چاہے یہودی ہوں یا شعیہ یا سنی مجھے فرق نہیں پڑتا بات ہے میرے ملک اور ملک ایران کی بس اور اس وقت وہ نا فرینڈلی ہیں نا کھل کر ہوسٹائیل بن رہے ہیں وہ ہمارے اس علاقے پر حملے کر رہے ہیں اور امن خراب کر رہے ہیں بس۔ ورنہ ان مارٹرز فائر کرنے کا کوئی ایک مقصد بتا دیں سوائے پاکستان میں مائنگ اور ڈرلنگ کمپنیوں کو ڈرانا اور خؤف و ہراس پھیلانا ؟
 
بے شک اگر وہاں سے مارٹر گولے داغے گئے ہیں تو جو آپ نے کہا بالکل بجا کہا۔ لیکن ذرا اُن پوسٹوں کی جانب بھی نظر دوڑائیے جہاں بالواسطہ ایران کو یہودی اور پاکستان کا ازلی دشمن قرار دیا جا رہا ہے۔ میرے بنیادی مخاطب بھی وہی تھے۔
 
Top