ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
معاملہ کیا ہے ہم ست بہتر بھی شاید کوئی جانتا ہو پر ایران اس وقت پاکستان کا دوست نہیں رہا۔ اور ہم صرف اس خبر پر بات کریں گے نا کہ فرقے بندی قصے کہانیاں مجھے کیا میں ملحد ہوں وہ چاہے یہودی ہوں یا شعیہ یا سنی مجھے فرق نہیں پڑتا بات ہے میرے ملک اور ملک ایران کی بس اور اس وقت وہ نا فرینڈلی ہیں نا کھل کر ہوسٹائیل بن رہے ہیں وہ ہمارے اس علاقے پر حملے کر رہے ہیں اور امن خراب کر رہے ہیں بس۔ ورنہ ان مارٹرز فائر کرنے کا کوئی ایک مقصد بتا دیں سوائے پاکستان میں مائنگ اور ڈرلنگ کمپنیوں کو ڈرانا اور خؤف و ہراس پھیلانا ؟

پاکستان نے ایران کو کونسی تکلیف پہنچائی ہے کہ وہ یہ حرکت کر رہا ہے!

دو چار گولے میری جانب سے بھی داغ دیجیے گا !
 
عسکری

معطل
بارکھان ضلع پاک-ایران سرحد پر نہیں، بلکہ بلوچستان-پنجاب کی سرحد پر ہے۔ اور یہ بعید ہے کہ ایرانی یہاں راکٹ برسا رہے ہوں۔

عارف بھائی کا پسندیدہ ماخذ:
http://en.wikipedia.org/wiki/Barkhan_District
پتہ پے مجھے بھائی جی پر راکٹ کس کی ایما پر برسائے جا رہے ہیں یہ بھی پتہ ہے یہاں پر کم از کم 6 ایکٹیو ملک اور 10-12 پیچھے سے مصروف ہیں ایکٹیو ملکوں میں سے پہلے تین میں ایک ایران ہے ۔
 
حسان خان

لائبریرین
عسکری بھائی، آپ کو یہ سازشی نظریات زیب نہیں دیتے۔ :) بلوچ قوم پرست تحریک جتنی پاکستان مخالف ہے، اتنی ہی ایران مخالف بھی۔ وہ ایرانی بلوچستان کو بھی ایران سے آزاد کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے میں مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ بی ایل اے کو کیسے ایران کی پراکسی مان لوں؟
 
عسکری

معطل
پاکستان نے ایران کو کونسی تکلیف پہنچائی ہے کہ وہ یہ حرکت کر رہا ہے!

دو چار گولے میری جانب سے بھی داغ دیجیے گا !
بہت ساری تکالیف ہیں ایران کو ۔ گوادر پورٹ اور شہر اگر سیٹ ہو گیا ایک بار تو ایران کی پورٹ اور شپنگ کا نا قابل تلافی بزنس لاس ہو گا۔ پاکستان کی ڈرلنگ سے ایران سمجھتا ہے اس کے ملک سے تیل اور گیس زیر زمین پاکستان نکل جائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر پر اثر پڑے گا ۔ ایران کے سنی بلوچ جو جنگ میں مصروف ہیں ان کی وجہ سے ایران پاکستان سے شاکی ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ۔
 
عسکری

معطل
عسکری بھائی، آپ کو یہ سازشی نظریات زیب نہیں دیتے۔ :) بلوچ قوم پرست تحریک جتنی پاکستان مخالف ہے، اتنی ہی ایران مخالف بھی۔ وہ ایرانی بلوچستان کو بھی ایران سے آزاد کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے میں مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ بی ایل اے کو کیسے ایران کی پراکسی مان لوں؟
یہ سازشی نہیں انتیلیجنس رپورٹس ہیں میں نے پہلے ہی کہا مجھے بے مقصد کسی کے خلاف کچھ نہین کہنا سننا ۔ ایران پاکستان مین مداخلت کر رہا ہے کئی بار انہوں نے باڈر کراس کیا اور ایک بار تو 10 سویلین مار ڈالے اسی طرح فائرنگ اور کئی اموات ہو چکی ان کے ہاتھوں ۔ہم نے تو وہاں انفنٹری تک نہین لگائی ہوئی اور انہوں نے ہمارے اوپر کئی بار حملے کیے ہیں اور تو اور 2003 میں جو کچھ آئی اے ای اے میں کیا لیبیا اور ایران نے جب عراق پر حملے کے بعد ان کی پینٹ گیلی ہو رہی تھی وہ بھی ہم سب جانتے ہیں ۔ ایران ابھی پھر سے اٹھ کھڑا ہوا ہے ورنہ جب تک عراق افغانستان میں گوریلا جنگ شروع نہیں ہوئی تھی اور امریکی +اتحادیوں کے ناک میں دم نہیں ہوا تھا ایران بھیگی بلی بنا بیٹھا تھا کئی ٹن مواد اور بہت کچھ آئی اے ای اے کو جو دیا تھا کسی ڈر سے ہی دیا تھا ۔ اگلا نمبر والے دن یاد ہیں؟
 
حسان خان

لائبریرین
بہت ساری تکالیف ہیں ایران کو ۔ گوادر پورٹ اور شہر اگر سیٹ ہو گیا ایک بار تو ایران کی پورٹ اور شپنگ کا نا قابل تلافی بزنس لاس ہو گا۔ پاکستان کی ڈرلنگ سے ایران سمجھتا ہے اس کے ملک سے تیل اور گیس زیر زمین پاکستان نکل جائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر پر اثر پڑے گا ۔ ایران کے سنی بلوچ جو جنگ میں مصروف ہیں ان کی وجہ سے ایران پاکستان سے شاکی ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ۔

لازمی بات ہے کہ ایران کے قومی مفادات الگ ہوں گے، اور کبھی کبھار تعلقات میں ان بن بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم اسے بھارت کی طرح کا دشمن مان کر اس سے مخامصانہ رویہ اختیار کرنا شروع کر دیں۔ کیا ایک سرحدی دشمن کافی نہیں جو ہم ایک نیا دشمن ڈھونڈ لیں؟ اور وہ بھی بیشتر صرف اس وجہ سے ہمارے فرقہ پرست ایسا چاہتے ہیں؟ (میں آپ کی بات نہیں کر رہا، لیکن یہاں اکثر لوگ اُس کی صرف شیعہ ہونے کی بنا پر مخالفت روا رکھتے ہیں۔)

خیر، میں اپنی بات کروں تو میری نظر میں پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ پاکستان کی پڑوسی ایرانی قوم ہے۔ اگر ہم اپنے مذہبی تعصبات پنجرے میں بند رکھیں تو پاکستان سماجی لحاظ سے بہت کچھ ایرانیوں سے پا سکتا ہے۔ اور ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح یہی ہونی چاہیے کہ ایران سے ہمارے تعلقات دائما خوشگوار رہیں چاہے جنونیوں کو یہ بات کتنی ہی بری لگے۔
 
حسان خان

لائبریرین
یہ سازشی نہیں انتیلیجنس رپورٹس ہیں میں نے پہلے ہی کہا مجھے بے مقصد کسی کے خلاف کچھ نہین کہنا سننا ۔ ایران پاکستان مین مڈاخلت کر رہا ہے اور انہوں نے ہمارے اوپر کئی بار حملے کیے ہیں اور تو اور 2003 میں جو کچھ آئی اے ای اے میں کیا لیبیا اور ایران نے جب عراق پر حملے کے بعد ان کی پینٹ گیلی ہو رہی تھی وہ بھی ہم سب جانتے ہیں ۔ ایران ابھی پھر سے اٹھ کھڑا ہوا ہے ورنہ جب تک عراق افغانستان میں گوریلا جنگ شروع نہیں ہوئی تھی اور امریکی +اتحادیوں کے ناک میں دم نہیں ہوا تھا ایران بھیگی بلی بنا بیٹھا تھا کئی ٹن مواد اور بہت کچھ آئی اے ای اے کو جو دیا تھا کسی ڈر سے ہی دیا تھا ۔ اگلا نمبر والے دن یاد ہیں؟

ایران کی ریاست اپنے لوگوں کی نمائندہ نہیں ہے، اس لیے ریاست کے اقدامات کو ایرانی قوم کے اقدامات نہ سمجھے جائیں، اور نہ ہی ان اقدامات کی بنا پر ایرانیوں کے بارے میں کسی منفی جذبے کو دل و دماغ پر حاوی کرنا چاہیے۔
 
عسکری

معطل
لازمی بات ہے کہ ایران کے قومی مفادات الگ ہوں گے، اور کبھی کبھار تعلقات میں ان بن بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم اسے بھارت کی طرح کا دشمن مان کر اس سے مخامصانہ رویہ اختیار کرنا شروع کر دیں۔ کیا ایک سرحدی دشمن کافی نہیں جو ہم ایک نیا دشمن ڈھونڈ لیں؟ اور وہ بھی بیشتر صرف اس وجہ سے ہمارے فرقہ پرست ایسا چاہتے ہیں؟ (میں آپ کی بات نہیں کر رہا، لیکن یہاں اکثر لوگ اُس کی صرف شیعہ ہونے کی بنا پر مخالفت روا رکھتے ہیں۔)

خیر، میں اپنی بات کروں تو میری نظر میں پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ پاکستان کی پڑوسی ایرانی قوم ہے۔ اگر ہم اپنے مذہبی تعصبات پنجرے میں بند رکھیں تو پاکستان سماجی لحاظ سے بہت کچھ ایرانیوں سے پا سکتا ہے۔ اور ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیح یہی ہونی چاہیے کہ ایران سے ہمارے تعلقات دائما خوشگوار رہیں چاہے جنونیوں کو یہ بات کتنی ہی بری لگے۔
یہ بات آپ ایرانیوں کو سمجھائیں کیونکہ وہ لوگ حملہ آور ہیں ہم نے تو دفاع بھی نہیں کیا ابھی تک ۔ کب ہم نے پلٹنیں موو کی یا ائیر کور کے لیے سکواڈرن بھیجے ؟ ہم تو بالکل آرام سے بیٹھے ہیں ۔ کیا ہمیں حق نہیں اپنے ملک میں بندرگاہ بنائیں؟ یا ڈرلنگ کریں؟ حملے وہ لوگ کر رہے ہیں سمجھا آپ ہمیں رہے ہیں مطلب ہم ان کو اور کیا دعوت دیں کے بھائی 10 مارٹر جس لوکیشن پر مارے وہ ٹھیک نہیں یہ لو یہ ایگزیکٹ لوکیشن ہے ؟:eek:
 
عسکری

معطل
ایران کی ریاست اپنے لوگوں کی نمائندہ نہیں ہے، اس لیے ریاست کے اقدامات کو ایرانی قوم کے اقدامات نہ سمجھے جائیں، اور نہ ہی ان اقدامات کی بنا پر ایرانیوں کے بارے میں کسی منفی جذبے کو دل و دماغ پر حاوی کرنا چاہیے۔
میرا ان سے کوئی لینا دینا نہیں میں ایرانی عرب ہندی ہوں یا چینی مجھے کسی سے کوئی لینا دینا نہین نا ہی ان کے لیے سوچنے کا ٹائم یار ۔ مجھے اپنے ملک کا انٹرسٹ اپنے ملک کی بقا اور اپنے ملک کے دفاع سے مطلب ہے ۔ میرا کیا وہ اچھے ہوں یا برے اپنا سر کھائیں جا کر ہمارے ملک کی جان چھوڑ دیں بس ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے تو یہ صرف چند اشعار ہیں، لیکن یہ وہ اشعار ہیں جو شاہ ایران کے ملک الشعرا محمد تقی بہار نے میرے ملک پاکستان کی تشکیل پر کہے تھے۔ ان اشعار کو پڑھ کر مجھے یقینا شرم محسوس ہوگی اگر میں بہار کی عظیم پڑوسی قوم کو اپنا ازلی دشمن سمجھنے لگوں۔ (یاد رہے میں ایرانی قوم کی وکالت کر رہا ہوں، ملاؤں کی موجودہ حکومت کی نہیں)۔

همیشه لطف خدا باد یار پاکستان‌
بکین مباد فلک باد یار پاکستان‌

(ہمیشہ لطفِ خدا پاکستان کا یار ہو، فلک ہمیشہ پاکستان کا یار ہو اور پاکستان کے موافق گردش کرے)

ز فیض روح محمد علی جناح بود
محمد و علی و آل یار پاکستان‌

(محمد علی جناح کی روح کے صدقے سے محمد، علی اور آلِ محمد پاکستان کے یار ہو گئے۔)

جدا نبود و نباشد ملت ایران‌
ز طبع و خوی شعار و دثار پاکستان‌

(ایران کی ملت پاکستان کی عادات و اطوار، شعار، اور لباس سے نہ جدا ہے نہ ہوگی)

گمان مبر که بود بیشتر از ایرانی‌
کسی بروی زمین دوستدار پاکستان

(یہ گمان مت کرو کہ ایرانیوں سے بڑھ کر روئے زمین پر پاکستان کا کوئی اور دوست ہو سکتا ہے۔)

زهی سعادت ایران زمین و مردم آن‌
که همزبان بود و همجوار پاکستان‌

(زہے ایران کی اور اس کے لوگوں کی سعادت! کہ وہ پاکستان کا ہمزبان اور ہمجوار ہے۔)

خوشا ترانه اقبال پارسی گویان‌
کز دست شهرت پر افتخار پاکستان‌

(خوشا اقبال فارسی گو کے ترانے! کہ جن کی شہرت کی وجہ سے پاکستان پرافتخار ہے۔)

زلال فیص روان شد ز دامن البرز
بگلشن و چمن و مرغزار پاکستان‌

(ایران کے کوہِ البرز سے زلالِ فیض پاکستان کے گلشن، چمن اور مرغزار کی جانب روانہ ہو گیا۔)

نسیم شوق وزان شد ز جانب تهران‌
بشهر و بحر و بر و کوهسار پاکستان‌

(تہران سےنسیم شوق اڑ کر پاکستان کے شہروں، سمندروں اور پہاڑوں کی طرف روانہ ہو گئی۔)

یکی شد آب روانی که ریخت در دریا
ز جوی ایران و ز جویبار پاکستان

(ایران اور پاکستان کے دریاؤں نے جو پانی بہائے وہ سمندر میں مل کر ایک ہو گئے۔)

کتنے اچھے خیالات ہیں اور کتنا اچھا ہو کہ دنیا بھر میں مسلمانوں میں بلکہ تمام انسانوں کے درمیان محبت اور خلوص قائم ہو نہ کہ نفرت !
 
حسان خان

لائبریرین
یہ بات آپ ایرانیوں کو سمجھائیں کیونکہ وہ لوگ حملہ آور ہیں ہم نے تو دفاع بھی نہیں کیا ابھی تک ۔ کب ہم نے پلٹنیں موو کی یا ائیر کور کے لیے سکواڈرن بھیجے ؟ ہم تو بالکل آرام سے بیٹھے ہیں ۔ کیا ہمیں حق نہیں اپنے ملک میں بندرگاہ بنائیں؟ یا ڈرلنگ کریں؟ حملے وہ لوگ کر رہے ہیں سمجھا آپ ہمیں رہے ہیں مطلب ہم ان کو اور کیا دعوت دیں کے بھائی 10 مارٹر جس لوکیشن پر مارے وہ ٹھیک نہیں یہ لو یہ ایگزیکٹ لوکیشن ہے ؟:eek:

بھائی، سیدھی سی بات ہے۔ ایران اتنی ہی مداخلت کر رہا ہے تو سارے ثبوت ایرانی ریاست کے منہ پر مار دیے جائیں۔ لیکن خدارا فرقہ پرستوں کو موقع مت دیجیے کہ وہ اس 'ایرانی مداخلت' کا بھی اپنے ایجنڈوں کے لیے استحصال کر سکیں۔
میں بھی محبِ وطن پاکستانی ہوں، لیکن حیرت ہے مجھے آج تک کبھی ایرانیوں سے کوئی خوف نہیں ہوا، بلکہ ہمیشہ مثبت رنگ میں ہی دیکھا ہے انہیں۔ (جبکہ میں شیعہ بھی نہیں ہوں۔) :)
 
حسان خان

لائبریرین
میرا ان سے کوئی لینا دینا نہیں میں ایرانی عرب ہندی ہوں یا چینی مجھے کسی سے کوئی لینا دینا نہین نا ہی ان کے لیے سوچنے کا ٹائم یار ۔ مجھے اپنے ملک کا انٹرسٹ اپنے ملک کی بقا اور اپنے ملک کے دفاع سے مطلب ہے ۔ میرا کیا وہ اچھے ہوں یا برے اپنا سر کھائیں جا کر ہمارے ملک کی جان چھوڑ دیں بس ۔

ملک isolation میں نہیں رہ سکتے۔ آپ کی حب الوطنی کا شدید احترام اپنی جگہ، لیکن حب الوطنی کا یہ تقاضہ بھی ہے کہ پاکستان کے اپنے تمام پڑوسیوں سے، اور تمام اقوامِ عالم سے اچھے تعلقات قائم رہیں۔ پاک بھارت مخامصے کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ اندازہ کر سکتے ہیں کہ پاک-ایران تنازعے سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچے گا۔ اور یہ ہمارے مفاد میں ہی ہے کہ ہمارے کم سے کم مغربی پڑوسیوں سے تو اچھے تعلقات بنے رہیں۔
 
عسکری

معطل
بھائی، سیدھی سی بات ہے۔ ایران اتنی ہی مداخلت کر رہا ہے تو سارے ثبوت ایرانی ریاست کے منہ پر مار دیے جائیں۔ لیکن خدارا فرقہ پرستوں کو موقع مت دیجیے کہ وہ اس 'ایرانی مداخلت' کو بھی اپنے ایجنڈوں کے لیے استحصال کر سکیں۔
میں بھی پاکستانی ہوں، لیکن حیرت ہے مجھے آج تک کبھی ایرانیوں سے کوئی خوف نہیں ہوا، بلکہ ہمیشہ مثبت رنگ میں ہی دیکھا ہے انہیں۔ (جبکہ میں شیعہ بھی نہیں ہوں۔) :)
کیونکہ آپ کو ابھی تک پتہ ہی نہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ فرقے بار بار بیچ میں نا لاؤ بھائی کتنی بار کہوں؟ وہ لوگ مداخلت کر رہے ہیں آپ اس بات کو نہیں مانتے نا ہی آپ نے ابھی تک ہمارے ملک پر ایرانی مارٹر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ چلیں بتائیں اگر یہ مارٹر امریکہ یوکے چائنا مین گرتے تو کیا کرتے وہ لوگ؟ ایران کو نانی یاد دلا دیتے۔ ایک ہم ہیں کہ ہمارے پاس ہر کیلیپر کی ہزاروں آرٹلری گنز ہزاروں ٹینک لاکھوں مارٹر اور سینکڑوں ملٹی بیرل راکٹ لانچر ہیں پر ہم آرام سے بیٹھے ہیں اور کیا ثبوت دیں اپنی شرافت کا ؟ ہمارے ایک سکواڈرن کی تاپ ایرنی ائیر فورس کے زنگ آلود ایف-14 نہیں جھیل سکیں گے پر ہم نے وہاں پر سی اے پی ہی نہیں دے رکھی کیونکہ ہم ان سے کوئی مخاضمت نہیں چاہتے ۔ آپ کی ذاتی محبت انس اور مثبت دیکھنے سے میرے ملک کا دفاع نہیں ہو جاتا ۔ آپ اپنی سوچ کے لیے آزاد ہیں پر آپ کم از کم انصاف تو کریں نا بھائی ۔
 
عسکری

معطل
ملک isolation میں نہیں رہ سکتے۔ آپ کی حب الوطنی کا شدید احترام اپنی جگہ، لیکن حب الوطنی کا یہ تقاضہ بھی ہے کہ پاکستان کے اپنے تمام پڑوسیوں سے، اور تمام اقوامِ عالم سے اچھے تعلقات قائم رہیں۔ پاک بھارت مخامصے کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ اندازہ کر سکتے ہیں کہ پاک-ایران تنازعے سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچے گا۔ اور یہ ہمارے مفاد میں ہی ہے کہ ہمارے کم سے کم مغربی پڑوسیوں سے تو اچھے تعلقات بنے رہیں۔
ملک باہمی عزت اور احترام سے رہتے ہیں میں کوئی ڈپلومیٹ تو نہیں پر اتنا جانتا ہوں کہ ایک طرف سے کبھی برابری عزت و احترام کا تعلق نہیں بن سکتا ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ ایک طرف سے بم میزائیل گولے اور لوگوں کو ہر تیسرے مہینے قتل کیا جا رہا ہو اور دوسری طرف سے پیار محبت کی باتیں؟ جو بھی ہو ہمارے لیے ہمارا ملک سب سے مقدم ہے ایران ہو یا ہند جو ہمارے اوپر حملہ کرے جس ہتھیار سے اس کا جواب اس سے بڑے ہتھیار سے دینا چاہیے اور 10 کے بدلے 30 گولے واپس مارتے تو ایرانی بھی جرات نا کرتے دوبارہ ایسا کرنے کی جیسے انڈین ایل او سی پر نہیں کرتے ۔
 
حسان خان

لائبریرین
کیونکہ آپ کو ابھی تک پتہ ہی نہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ فرقے بار بار بیچ میں نا لاؤ بھائی کتنی بار کہوں؟ وہ لوگ مداخلت کر رہے ہیں آپ اس بات کو نہیں مانتے نا ہی آپ نے ابھی تک ہمارے ملک پر ایرانی مارٹر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ چلیں بتائیں اگر یہ مارٹر امریکہ یوکے چائنا مین گرتے تو کیا کرتے وہ لوگ؟ ایران کو نانی یاد دلا دیتے۔ ایک ہم ہیں کہ ہمارے پاس ہر کیلیپر کی ہزاروں آرٹلری گنز ہزاروں ٹینک لاکھوں مارٹر اور سینکڑوں ملٹی بیرل راکٹ لانچر ہیں پر ہم آرام سے بیٹھے ہیں اور کیا ثبوت دیں اپنی شرافت کا ؟ ہمارے ایک سکواڈرن کی تاپ ایرنی ائیر فورس کے زنگ آلود ایف-14 نہیں جھیل سکیں گے پر ہم نے وہاں پر سی اے پی ہی نہیں دے رکھی کیونکہ ہم ان سے کوئی مخاضمت نہیں چاہتے ۔ آپ کی ذاتی محبت انس اور مثبت دیکھنے سے میرے ملک کا دفاع نہیں ہو جاتا ۔ آپ اپنی سوچ کے لیے آزاد ہیں پر آپ کم از کم انصاف تو کریں نا بھائی ۔

بھائی میں ملٹری کا تو بندہ نہیں، اس لیے یہ ساری گہری باتیں آپ جانیے۔ میں یہ جانتا ہوں کہ پاکستانی قوم اگر کسی قوم سے لسانی اور تہذیب طور سے قریب ہے تو وہ ایرانی قوم ہے۔ لہذا اُن کی طرف سے میرے دل میں نرم گوشہ ہونا فطری بات ہے۔ اور میں ویسے ہی فطرتا عجمیت کی طرف مائل ہوں۔ اب اگر میں کسی قوم کو پسند کرتا ہوں تو یہ کیسے پسند کر سکتا ہوں کہ میری پاکستانی قوم اور وہ دوسری قوم آپس میں بھڑ جائے؟
رہی بات مذمت کی، تو میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں، کوئی بھی ملک اگر میرے ملک کے خلاف جارحانہ کاروائی کرتا ہے تو میں نہ صرف مذمت کروں گا، بلکہ وقت پڑنے پر مزاحمت بھی کروں گا۔ اس بارے میں آپ بے فکر رہیے۔
 
عسکری

معطل
بھائی میں ملٹری کا تو بندہ نہیں، اس لیے یہ ساری گہری باتیں آپ جانیے۔ میں یہ جانتا ہوں کہ پاکستانی قوم اگر کسی قوم سے لسانی اور تہذیب طور سے قریب ہے تو وہ ایرانی قوم ہے۔ لہذا اُن کی طرف سے میرے دل میں نرم گوشہ ہونا فطری بات ہے۔ اور اگر میں کسی قوم کو پسند کرتا ہوں تو یہ کیسے پسند کر سکتا ہوں کہ میری پاکستانی قوم اور وہ دوسری قوم آپس میں بھڑ جائے؟
رہی بات مذمت کی، تو میں سب سے پہلے پاکستانی ہو، کوئی بھی ملک اگر میرے ملک کے خلاف جارحانہ کاروائی کرتا ہے تو میں نہ صرف مذمت کروں گا، بلکہ وقت پڑنے پر مزاحمت بھی کروں گا۔ اس بارے میں آپ بے فکر رہیے۔
میں بھی کوئی سیاستدان یا سفارت کار نہیں کہ لفظوں کا ہیر پھیر کروں گا ۔ اور میں ایرانی ھملے کی مذمت کرتا ہوں اور جوابی کاروائی کی امید رکھتا ہوں(جو کبھی نہیں پوری ہو گی) اور میں صرف کھلے الفاظ میں کہتا ہوں کہ ہمارے اوپر جو حملہ کرے اس پر ہم ضرور حملہ کریں اب چاہے وہ ایرانی ہو یا سعودی یا اماراتی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ آپکو یہ حملہ چھوٹا موٹا لگے تو کبھی کسی اسلامی ملک میں ٹریفک سگنل توڑ کر چیک کر لیں وہ آپکو پاکستانی سمجھ کر معاف نہیں کریں گے تو ہمارے اوپر گولے برسائے جا رہے ہیں ہم کیونکر معاف کر سکتے ہیں؟ اگر ہمارا سویلین جیسے ایران نے مارے ہیں تو ہم کیوں نا ایرانی سول آبادی پر بمباری کریں؟ شروع تو وہ لوگ کر رہے ہیں نا ہمیں جواب دینا ہے ۔ اے کاش ملک پاکستان ہر حملے کا جواب دیتا تو آج کوئی حملہ ہوتا ہی نا :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت ساری تکالیف ہیں ایران کو ۔ گوادر پورٹ اور شہر اگر سیٹ ہو گیا ایک بار تو ایران کی پورٹ اور شپنگ کا نا قابل تلافی بزنس لاس ہو گا۔ پاکستان کی ڈرلنگ سے ایران سمجھتا ہے اس کے ملک سے تیل اور گیس زیر زمین پاکستان نکل جائے گا اور اس کے تیل کے ذخائر پر اثر پڑے گا ۔ ایران کے سنی بلوچ جو جنگ میں مصروف ہیں ان کی وجہ سے ایران پاکستان سے شاکی ہے ۔ اور بھی بہت کچھ ۔

یہ بات نہیں سمجھ میں آئی، اس بارے میں بتائیں
 
سید ذیشان

محفلین
کیونکہ آپ کو ابھی تک پتہ ہی نہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ فرقے بار بار بیچ میں نا لاؤ بھائی کتنی بار کہوں؟ وہ لوگ مداخلت کر رہے ہیں آپ اس بات کو نہیں مانتے نا ہی آپ نے ابھی تک ہمارے ملک پر ایرانی مارٹر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ چلیں بتائیں اگر یہ مارٹر امریکہ یوکے چائنا مین گرتے تو کیا کرتے وہ لوگ؟ ایران کو نانی یاد دلا دیتے۔ ایک ہم ہیں کہ ہمارے پاس ہر کیلیپر کی ہزاروں آرٹلری گنز ہزاروں ٹینک لاکھوں مارٹر اور سینکڑوں ملٹی بیرل راکٹ لانچر ہیں پر ہم آرام سے بیٹھے ہیں اور کیا ثبوت دیں اپنی شرافت کا ؟ ہمارے ایک سکواڈرن کی تاپ ایرنی ائیر فورس کے زنگ آلود ایف-14 نہیں جھیل سکیں گے پر ہم نے وہاں پر سی اے پی ہی نہیں دے رکھی کیونکہ ہم ان سے کوئی مخاضمت نہیں چاہتے ۔ آپ کی ذاتی محبت انس اور مثبت دیکھنے سے میرے ملک کا دفاع نہیں ہو جاتا ۔ آپ اپنی سوچ کے لیے آزاد ہیں پر آپ کم از کم انصاف تو کریں نا بھائی ۔
شائد آپ بھول رہے ہیں کہ جند اللہ کس نے اور کب بنایا تھا اور کس طرح سے ایرانی جرنیل کو خودکش حملے میں قتل کیا تھا۔ اس کے لیڈر ریگی کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ تھا جس پر کراچی کا پتا درج تھا۔ یہ جہالت کی حد ہے کہ ہمارے جرنیلوں نے ہر ایک پڑوسی ملک سے پنگا لیا ہوا ہے اور دھڑا دھڑ جہادی بجھوا رہا ہے۔ یہاں تک کہ چین جیسے یار کو بھی نہیں بخشا گیا۔ خواب ان کے پوری دنیا پر خلافت نافذ کرنے ہیں اور وزیرستان اپریشن کرنے کے پیسے نہیں ہیں ان کے پاس۔ دو اعشاریہ تین فیصد ہمارا تعلیمی بجٹ ہے۔ اور معیشت کا تو سب کو معلوم ہی ہے۔ پنجابی میں کہتے ہیں: پاس نہیں دھیلا تے کردی میلہ میلہ۔
 
Top