"اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے"

شوکت پرویز

محفلین
باز نہ آئیئے گا جملے کسنے سے
قصہِ غم طویل ہو تو بحر خود بخود طویل ہو جاتی ہے
نیم شاعر کے ہاتھ چڑھ جائے بحر تو پھر ذلیل ہو جاتی ہے
ایک "آزاد مصرعہ" ہم بھی "جڑنا" چاہیں گے، برداشت کریں

ہر نئی تصویر میں جناب ناصر صاحب کی عمر "قلیل" ہو جاتی ہے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ بھی عینی بہنا کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہو۔
ابا کے سگریٹ پینا ہوئے تو ایک آدھ سے ہی کام چلا لیجئے گا، ابا غصہ کرتے ہیں پھر۔
لیکن ابا جی سگریٹ نہیں پیتے۔ وہ تو بہت خلاف ہیں اس کے۔
جس دن میرے ہاتھ میں دیکھ لیے، اُس میں یہ گاؤں گا
چل چلئے دنیا دی اُس نُکرے
جتھے بندہ نہ بندے دی ذات ہووے
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
شکریہ بلال اعظم بھیا! آپ بھائیوں اور بہنوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے کچھ لکھ پاتا ہوں، ورنہ اس فورم پر آنے سے پہلے مزاحیہ شاعری لکھتا نہیں تھا۔ (یہاں آکر خراب ہوا ہوں) ;)
یعنی یہ خرابی درست سمت میں ہوئی ہے،۔
 
شیزان

لائبریرین
بہت عمدہ راجا جی۔۔۔:)

بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

یہ شعری اماں کیا خیبر پختونخوا کی ہیں۔۔؟؟؟
ویسے مردوں کی حد تک تو سنا اور دیکھا بھی تھا۔۔
خواتین میں نسوار کو پروموٹ کرنے کی کوئی خاص وجہ راجا جی:D
 
شیزان

لائبریرین
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

جرابوں میں فوٹو چھپانا۔۔۔؟؟؟؟:eek: کیا خوب ہے جی۔۔
انتقامآ چھپائی ہو گی۔۔ اسے محبت تو ہرگز نہ جانیئے راجا جی;)
 
لیکن ابا جی سگریٹ نہیں پیتے۔ وہ تو بہت خلاف ہیں اس کے۔
جس دن میرے ہاتھ میں دیکھ لیے، اُس میں یہ گاؤں گا
چل چلئے دنیا دی اُس نُکرے
جتھے بندہ نہ بندے دی ذات ہووے

شاعر آدمی ہوں کچھ تبدیلی کر کے گائیئے نا جناب
چل چلیئے پیلیاں (کھیت) وچ جا وڑیئے
جتھے ابا نہ ابے دی "لات" ہووے

تیرے میک اپ نے مینوں کنگلا کیتا
اللہ کرے کہ تیرے تے برسات ہووے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بہت عمدہ جناب!​
ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
:p
 
مغزل

محفلین
امجد بھائی رسید حاضر ہے ، انشا اللہ بشرطِ فرصت اور دستیابیئ بجلی شریف حاضر ہوتا ہوں۔۔ :p
 
بہت عمدہ راجا جی۔۔۔ :)

بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

یہ شعری اماں کیا خیبر پختونخوا کی ہیں۔۔؟؟؟
ویسے مردوں کی حد تک تو سنا اور دیکھا بھی تھا۔۔
خواتین میں نسوار کو پروموٹ کرنے کی کوئی خاص وجہ راجا جی:D
میری اماں تو شکر ہے کہ نسوار سے بچی ہوئی ہیں، بتاتی ہیں بچپن میں کسی سہیلی کے ساتھ مل کر اس کے ابا کی نسوار ڈالی تھی، طبیعت ایسی صاف ہوئی کہ دوبارہ کبھی ہمت نہ ہوئی۔ ہاں البتہ بہت ساری پٹھان خواتین نسوار ڈالتی ہیں۔ میں خیبرپختونخواہ کا ہی باشندہ ہوں بھیا جانی، مانسہرہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ اب ہمیں کوئی پٹھان نہ سمجھ بیٹھنا بھائیو، امی ابو دونوں راجپوت ہیں۔
 
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

جرابوں میں فوٹو چھپانا۔۔۔ ؟؟؟؟:eek: کیا خوب ہے جی۔۔
انتقامآ چھپائی ہو گی۔۔ اسے محبت تو ہرگز نہ جانیئے راجا جی;)
جرابوں کا استعمال کرنے کی دو وجوہات ہیں شیزان بھیا! ایک تو مزاح پیدا ہو گیا اور دوسرا بطور متبادل لفظ استعمال کرنے سے کلام بےحیائی اور بےہودگی کی نظر ہونے سے بھی بچ گیا ;)
 
غزل بہت زبردست ہے اس دفعہ تبصرہ کرنے میں بڑی دقت ہوئی آپ نے کمال کا لکھا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا خیر تبصرہ حاضر ہے کوئی بات بری لگے تو پیشگی معذرت
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
آپ کے فوٹو چرانا تو سمجھ میں آتا ہے مگر جرابوں میں چھپانے والی بات کچھ سمجھ میں نہیں آئی
سمجھ بیٹھے ہیں آپ جس کومحبت یہ ماجرا کوئی اور ہے
تصویر آپ کی جرابوں میں جائے یہ معاملہ کوئی اور ہے :laughing3:
ٹماٹر ادھارے کبھی لے گئیں تم، پکوڑے سموسے کبھی دے گئیں تم
مرے گھر میں دن بھر ترا آنا جانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ٹماٹر کے بدلے پکوڑے سموسے مہنگا سودا نہیں
سمجھا ہے تو اس کو محبت، حقیقت میں ایسا نہیں :tongueout4:
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
یخنی پئے ابا خدمت کرائے اماں
تہانوں کی ملیا :laughing3:
مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ہور لمی لمی چھڈو:laughing3:
"کرینہ" کے جیسے نگاہیں ملانا، "کرشمہ" کے جیسے نگاہیں جھکانا
مجھے روز فلمی ادائیں دکھانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
پا جی فلماں گھٹ ویکھیا کرو :laughing3:
بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
تہاڈی محبوبہ ببل کھاندی اے کی انتخاب اے واہ جی واہ :tongueout4:
حسینہ کوئی دل اگر مجھ پہ ہارے، یا کردے نگاہوں سے مجھ کو اشارے
ترا اس کی اماں کو فوراً بتانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ایہہ تے محبت نہ ہوئی دشمنی ہوئی:mad3:
ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
زیادہ فلماں ویکھ کے ایہو جئے خواب آندے نے:laughing3:
 
شیزان

لائبریرین
جی بس آپ کی ہی کمی تھی، آئیئے اور ہاتھ صاف کیجئے۔ سید شہزاد ناصر صاحب اور شیزان صاحب کی طرح اچھی خاصی سنجیدہ غزل کا بیڑہ غرق فرامئیے۔
ہائے او میرئیا سوھنیا راجا۔۔
اتنیی ی ی ی ی ی ی ی ی سنجیدہ غزل لکھی ہے کہ پڑھ پڑھ رو رو برا حال ہو گیا۔۔ اس لئے سوچا کہ اس کا بیڑا غرق کر دیا جائے آنسوؤں کے سمندر میں۔۔۔

ویسے بائی دا وے۔۔ یہ محبوبہ ببل کیوں کھاتی ہے جبکہ خود ہی ببل گم سے کم حرکتیں نہیں کر رہی۔۔ چپکو سی نا ہو تو۔۔۔;)
 
متلاشی

محفلین
مرے گھر سے میرے ہی فوٹو چرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
انہیں پھر جرابوں میں سب سے چھپانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ٹماٹر ادھارے کبھی لے گئیں تم، پکوڑے سموسے کبھی دے گئیں تم
مرے گھر میں دن بھر ترا آنا جانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
مجھے دیکھ کر سیڑھیوں سے پھسلنا، پکڑ کر مجھے تیرا یکدم سنبھلنا
ترا روزسیڑھی پہ پانی گرانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
"کرینہ" کے جیسے نگاہیں ملانا، "کرشمہ" کے جیسے نگاہیں جھکانا
مجھے روز فلمی ادائیں دکھانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
بشیراں کی ہٹی سے لیتا ہوں جب بھی، میں ابا کے سگریٹ نسوار ماں کی
اسی وقت تیرا ببل لینے آنا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
حسینہ کوئی دل اگر مجھ پہ ہارے، یا کردے نگاہوں سے مجھ کو اشارے
ترا اس کی اماں کو فوراً بتانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
ترے گھر میں آئے کزن کوئی تیرا، چچیرا، پھپھیرا مسیرا، ملیرا
اسے میری تعریف کر کے جلانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
اس غزل کو آپ تک پہنچانے میں تعاون کیا ہے اساتذہ اکرام الف عین اور محمد یعقوب آسی نے۔
یہ الفت کے قصے ، یہ چاہت کی باتیں، مزید اس پہ پھر یہ مزاحیہ نگاری
ترا آ کے ہم کو یوں غزلیں سنانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
 
Top