"اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے"

یہ الفت کے قصے ، یہ چاہت کی باتیں، مزید اس پہ پھر یہ مزاحیہ نگاری
ترا آ کے ہم کو یوں غزلیں سنانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
ارے واہ
واہ واہ
آپ تو ماشااللہ اچھے خاصے شاعر ہیں
اس میدان میں بھی طبع آزمائی کریں :)
 
متلاشی

محفلین
ارے واہ
واہ واہ
آپ تو ماشااللہ اچھے خاصے شاعر ہیں
اس میدان میں بھی طبع آزمائی کریں :)
شکریہ سید شہزاد صاحب ! شاعری سے بھی کچھ شدھ بدھ ہے ۔۔! اور کبھی کبھی طبعِ تفنن کے لئے شاعری کرتا بھی رہتا ہوں۔۔!
آئندہ آپ کو بھی اپنی شاعری میں ٹیگ کر دوں گا۔۔۔!
 
عمراعظم

محفلین
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
واہ جی واہ۔ اگر معاملہ واقعی ایسا ہی ہے تو پھر اللہ خیر کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے کھیتوں میں اپنی بھینسیں چرانا، مجھے دیکھ کر مسکرانا
کپاہ کے کھیت میں کٹے کے درشن کرانا اگر یہ محبت نہیں ہے تو اور کیا ہے
 
ترا اپنے گھر کے ہی چوزے چرانا، مرے باپ کو ان کی یخنی پلانا
کبھی میری اماں کے گوڈے دبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے
واہ جی واہ۔ اگر معاملہ واقعی ایسا ہی ہے تو پھر اللہ خیر کرے۔
ہاہاہا، دیکھ لیں عمر اعظم بھیا، اسی لئے تو کہا ہے، "اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے"
 
میرے کھیتوں میں اپنی بھینسیں چرانا، مجھے دیکھ کر مسکرانا
کپاہ کے کھیت میں کٹے کے درشن کرانا اگر یہ محبت نہیں ہے تو اور کیا ہے
واہ واہ واہ، سبحان اللہ، شمشاد بھیا میں نے تو محبت کی indoor activities پر لکھا تھا، تسی تے سدھا پیلیاں وچ ای جا وڑیو۔ بہت خوب، بہت خوب۔

یوں کردیں شمشاد بھیا! تو شعر بحر میں آ جائے گا۔

مرے کھیت میں اپنی بھینسیں چرانا، مجھے دیکھ کر ان کی پوچھل دبانا
دکھا کر مجھے خوب گنے چبانا، اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے

ویسے آپس کی بات ہے مجھے اپنی یہ غزل کافی منفرد سی لگی ہے، محبت کی چوریاں پکڑنے کے حوالے سے :D
 
عمراعظم

محفلین
ہاہاہا، دیکھ لیں عمر اعظم بھیا، اسی لئے تو کہا ہے، "اگر یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے"
غالبا'' ایک عشرہ قبل سعودی عرب کے ایک اخبار میں ایک خبر نظر سے گزری تھی ،جو کچھ اس طرح تھی۔۔۔۔۔ لڑ کا اپنی شادی کے موقع پر کئی گھنٹے انتظار کے باوجود شادی ہال نہ پہنچ سکا تو لڑکے کے باپ نے اس لڑکی سے خود اپنی شادی رچا لی۔۔۔
 
Top