اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا تو اسے بھی شہید کردیں : طاہر القادری

سید زبیر نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 10, 2014

  1. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :p
    1990 کی دہائی میں میری ان سے تھوڑی سی شناسائی رہی ہے، کہ ان کا گھر بھی واہ کینٹ میں ہے۔ ویسے جو عمر میں بڑا ہو اس کی عزت کرنا بنتا ہے، یہ تو ایک اہم عہدے پر رہے ہیں
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ان کے اندھے عقیدت مندوں کے علاوہ قوم کی اکثریت ان کو ناپسند کرتی ہے۔ ٹینشن ںاٹ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جی بلکل۔ لیکن فی الحال تو دعا ہی کی جا سکتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,603
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    یعی آپ بھی آئی ایس آئی کے آدمی نکلے :p
     
  5. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شجاع پاشا صاحب کے بارے میں ایک بات بتا دیتا ہوں کہ نہایت سخت گیر اور منتقم مزاج آدمی ہیں۔ 2006 میں ان کے بیٹے نے خود کشی کر لی تھی۔ باوجود میری پوری کوشش کہ مجھے وجہ نہیں معلوم ہو سکی تھی۔ لیکن علاقہ مکین یہی کہتے تھے کہ باپ کی سختی کی وجہ سے ایسا ہوا
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میری شناسائی کے وقت یہ آئی ایس آئی میں نہیں تھے اور اگر میں بھول نہیں رہا تو شاید میجر یا لیفٹینٹ کرنل تھے
     
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,173
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    افسوس ناک ۔
    آپ بھی ان پر تنقید سے احتیاط سے کام لیجئے گا اور میرا ایڈریس ان کو ہرگز نا دیجئے گا :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کل کو کہیں گے ’’انقلاب‘‘ کی بات بھی مذاق میں کہی تھی :act-up:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    فکر نہ کریں ایسا کچھ نہیں ہوگا اور کوئی سنگین نتیجہ نہیں نکلے گا۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ڈاکٹر صاحب کا کوئی چاہنے والا یہ سنگین کام اسی سڑک پر جاکر کرے گا جہاں شہباز شریف نے زرداری کے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹنا تھا، یا پھر بھاٹی چوک میں ہوگا جہاں شریف برادران نے زرداری کو پھانسی پر لٹکانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔۔۔۔ان دونوں جگہوں پر کنٹینر لگا کر اس خطرناک اقدام سے بچا جاسکتا ہے۔۔۔۔یہ تو تھی جگہ کی بات۔ اور جہاں تک وقت کا تعلق ہے تو جن بالترتیب جن چھ مہینوں میں، سال میں ، یا ڈیڑھ سال میں شریف برادران نے قوم نے بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے حل کردینا تھا، اور قوم کی واٹ۔۔۔۔میرا مطلب ہے ہزاروں میگا واٹ بجلی لگادینی تھی ،ایجنسیاں بھی اتنے عرصے تک ڈاکٹر صاحب اور انکے کارکنان پر نظر رکھتی رہیں گی۔۔۔۔اللہ خیر کرے گا۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 11, 2014
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  10. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    عجب مزاج کے لوگ ہیں ہم ۔۔۔۔۔۔۔
    کیا غلط کہا قادری صاحب نے ۔۔۔۔۔۔۔؟
    جس کے بے گناہ کارکن ریاستی جبر کا شکار ہوتے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہوں ۔جسے یہ علم ہو کہ ریاستی جبر اپنی انتہا سے بھی آگے نکل سکتا ہے ۔ وہ اپنے کارکنوں کے جوش کو اسی طرح بڑھاتا ہے ۔ قادری صاحب نے یوں تو نہیں کہا کہ مجھے اس صورت بخش دینا ۔ انہوں نے آج وضاحت کی کہ ان کی مراد خود سے اور عمران خان سے تھی ۔ کہ اگر مجھ سمیت کسی نے اپنے مفاد کے لیئے کسی قسم کا سمجھوتہ کیا تو اسے معاف نہیں کرنا ۔ کیونکہ وہ بے گناہ مارے جانے والوں کے خون سے غداری کرے گا ۔۔۔۔۔
    اس جملے کو پکڑ نے والے ذرا کھلے دل دماغ سے یہ سوچیں کہ قادری نے اس جملے کے علاوہ بھی بہت کچھ کہا ہے ۔ مانا کہ یہ قادری صاحب کا ناقابل معافی جرم ہے کہ وہ 63 سال سے سو جوتے سو پیاز کھانے والی قوم کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ " کرپٹ " رہنماؤں سے قوم کی جان چھوٹ سکے ۔۔۔۔۔
    مگر ہماری معصوم عوام تو " گراں خواب چینیوں " سے زیادہ میٹھی نیند سو رہی ہے ۔ اسے جگانے کی کوشش کرنے والے کو دار پر چڑھاتے اک مثال بنا دینا ہی بہتر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    بالکل یہ بات اس نام نہاد انقلاب کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ ہے ۔ اور ن لیگ کی یہ مجبوری ہے کہ وہ اس بات کو عوام کے سامنے لا کر فوج سے ٹکر نہیں لے سکتی ۔ گو کہ راجہ ظفرالحق اور ایک آدھ مزید ن لیگی سیاست دان نے اس کا اظہار کیا ہے لیکن بڑے نپے تلے الفاظ میں ۔
     
    • متفق متفق × 2
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  13. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    کہا جاتا ہے کہ انقلاب لانا مسخروں کا کام نہیں ہوتا ۔
    ہاتھ کنگن کو آر سی کیا ۔۔۔۔ یہاں تو انقلابی رہنما خود تسلیم کر رہے ہیں کہ انہوں نے مسخرے پن سے کام لیا ۔
    بس آ گیا انقلاب یو ٹرن لینے کا :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 2
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    39,603
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Aggressive
    کیا آپ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس انقلاب کے پیچھے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے؟
     
    • متفق متفق × 2
  15. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question


    ہاں جی تو ایک برس قبل کیا گیا تجزیہ درست ثابت ہوا یا نہیں ؟
    کیسا انقلاب ؟ ڈرامہ کچھ اور ہے ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    نہیں۔ میں یہ تو نہیں کہہ رہی۔ میں تو ابھی تک ہوا میں تیر چلا رہی ہوں ۔
    یہ ایک زاویہ نظر تھا اسی ادارے کےلوگوں کی طرف سے جس سے مشرف تعلق رکھتے تھے۔
     
  17. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,085
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    میں ن لیگ کی سپورٹر نہیں اور میں بھی اسی عوام کا حصہ ہوں جو ایک عرصے سے بجلی کی کمیابی ، مہنگائی ، بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر مسائل کا شکار ہیں۔ لیکن میں sitting govt (جمہوری) کے حق میں ہوں۔ چاہے وہ پیپلز پارٹی تھی یا اب ن لیگ ہے ۔ پی ٹی آئی ہوتی تو میں اس کو بھی اسی طرح سپورٹ کرتی کیونکہ اگر ایک پارٹی کو اقتدار ملا ہے تو ہم اسے کچھ وقت تو دیں کہ وہ کچھ کر سکے۔ نہیں کرے گی تو اگلی دفعہ سامنے نہیں آئے گی۔ عوام بھی تو کئی انتخابات کے بعد میچور ہوں گے نا۔ یہ جو بیچ میں شور شرابا شروع ہو جاتا ہے اس سے نقصان صرف ہمارا یعنی عوام کا ہوتا ہے۔ مڈ ٹرم الیکشن ہوں تو خرچے کون پورے کرےگا؟ اور اگر نہ ہوں اور وہی پرانی کہانی دہرائی جائے جو پاکستان کے بننے سے اب تک کئی بار دہرائی گئی تو آمریت کا شکار کون ہو گا؟
    جہاں تک بجلی کا تعلق ہے تو اگر میں بھول نہیں رہی تو 2006ء سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا تھا۔ میں ان دنوں یہیں پاکستان میں ہی موجود تھی۔ اب آٹھ سالوں کا بحران اگر ہم چھ ماہ یا ایک سال میں ختم ہونے کی توقع کریں تو پھر ہم خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
    میں اسی لیے خان صاحب کے خیبر پختون خواہ میں ہونے والی 'ترقیوں' اور 'حالات کی بہتری' کا موازنہ نہیں کرتی کہ ایک سال میں تبدیلی آنے کی توقع خواب تو ہو سکتا ہے حقیقت نہیں۔
    باقی غزنوی بھائی۔ وہ پولیس والے جن کے گزشتہ دنوں جنازے اٹھے ہیں اور جن پر چھ اچھ انچ لوہے کے کیل جڑے ڈنڈے چلائے گئے ہیں ، ان کی جانیں بھی اتنی ہی قیمتی تھیں جتنی سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونے والوں کی تھیں۔ ان کے بھی پیارے اسی طرح رو رہے ہیں جیسے پرسوں قادری صاحب کے جلسے میں بیان کیا گیا۔ لیکن کیونکہ وہ سرکاری ملازمین ہیں۔ ان کو 'قتل' تو 'فرض' ٹھہرا ۔ اور جن کی جانیں اپنے 'قائد' کی حفاظت کرتے گئیں وہ 'شہید' ہوئے۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 12, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 3
    • زبردست زبردست × 2
  18. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,509
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی۔
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question


    اسے کہتے ہیں اصلی تے وڈی تبدیلی
    تیار رہیں اب انقلاب بھی یو ٹرنی ہو گا
    اب تک اتنے یوٹرن لے چکے ہیں کہ گھومنے کے لئے ایک دائرہ ہی بنا لیں تو آسانی رہے گی :)
    ٹی وی سکرین پر خبر کی پٹی پر بھی ایک یو ٹرن دکھائی دے رہا ہے :noxxx:
     
    آخری تدوین: ‏اگست 12, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  20. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    مجھے تو لگتا ہے کہ ان دونوں نے انقلابی گاڑی کو بار بار یو ٹرن لگاتے ایک دن خود ہی ایک دوسرے سے ٹکرا کر "شہید" ہو جانا ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر