اگربتی کی خوشبو سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق

جاسم محمد

محفلین
اگربتی کی خوشبو سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1976917-scentedsticksbrainx-1580810826-461-640x480.jpg

اگربتی کی خوشبو ہمارے دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے اور اس کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔ (فوٹو: فائل)

میونخ: ’’اگر آپ اپنی یا اپنے بچوں کی یادداشت، ذہانت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اگربتی جلائیے اور اس کی خوشبو سے ماحول کو مہکا دیجیے۔‘‘ یہ کوئی ٹوٹکا نہیں بلکہ جرمنی میں کی گئی ایک تازہ نفسیاتی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کا خلاصہ اور مشورہ ہے۔

نیچر پبلشنگ گروپ کے ایک تحقیقی مجلے ’’سائنٹفک رپورٹس‘‘ کے تازہ شمارے میں یونیورسٹی آف فرائیبرگ، جرمنی کے ماہرین نے اپنی ایک دلچسپ تحقیق کی تفصیلات شائع کروائی ہیں جو انہوں نے اسکول کے بچوں پر کی تھی۔

انہوں نے چھٹی جماعت میں پڑھنے والے 54 طالب علموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ان پر کئی نفسیاتی تجربات کیے۔ ان طالب علموں کی مادری زبان جرمنی تھی لیکن انہیں اسکول میں انگلش الفاظ بھی سکھائے جارہے تھے۔

پہلے تجربے میں ایک گروپ کے بچوں کو پڑھائی کے دوران اگربتیاں جلا کر قریب رکھنے کےلیے کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ سے ایسا کچھ نہیں کروایا گیا۔

دوسرے تجربے میں ایک گروپ کے بچوں سے کہا گیا کہ وہ رات کو سوتے وقت اگربتی جلائیں اور سرہانے کے قریب کسی محفوظ جگہ رکھ لیں، اب کی بار بھی دوسرے گروپ کو اگربتیاں جلائے بغیر سونے دیا گیا۔

کچھ دن تک یہ معمول جاری رہا، جس کے بعد انگلش الفاظ سیکھنے کی مناسبت سے ذہنی صلاحیت، یادداشت اور اکتساب کے حوالے سے ان تمام بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا۔

ٹیسٹ کے نتائج میں فرق بہت واضح تھا: جو بچے پڑھتے اور سوتے دوران اگربتی کی خوشبو سونگھتے رہے تھے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی ایسے بچوں سے 30 فیصد زیادہ تھی جو اگربتی کی خوشبو سے دور رہے تھے۔

یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ انسانی ذہن پر خوشبو کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ بدبو ہمارے ذہنوں کو منفی انداز سے متاثر کرتی ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ خوشبودار ماحول میں مطالعہ کرتے ہیں تو وہ بیان کی گئی باتوں کو زیادہ بہتر طور پر سمجھ پاتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی تحقیق موجود نہیں تھی۔

اب ڈاکٹر جوئرجن کورنمائیر نے یونیورسٹی آف فرائیبرگ میڈیکل سینٹر کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ سائیکوتھراپی کے زیرِ انتظام یہ تحقیق کرنے کے بعد کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں بھی خوشبو کی بڑی اہمیت ہے۔ اس مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ خوشبو کا اثر ہمارے ذہن اور سیکھنے کی صلاحیت (اکتساب) پر بھی بہت نمایاں ہوتا ہے۔
 

رانا

محفلین
خوب۔۔۔ مجھے اپنے کمرے میں اگربتی جلانا بہت پسند ہے لیکن اپنے علاوہ دیگر جاننے والوں اور دوستوں میں کسی کی اگربتی سے انسیت نہ دیکھ کر سوچتا تھا کہ شائد میرا ہی دماغ پھِرا ہوا ہے لیکن یہ خبر پڑھ کر پتا لگا کہ میرا دماغ تو بہت پہنچا ہوا ہے۔:p
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاہ جی! بخور اور عود تو خاصے مہنگے ہوں گے؟
جی ہاں ۔ اچھی کوالٹی والے تو کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں ۔اس لیے میں تو کسی پروموشن آفرز سے ہی لیتا ہں ۔ کچھ لکڑی کی شکل میں ہوتے ہیں ۔ کچھ لڈو کی شکل میں اور کچھ تو درختوں سے ٹپکنے والے خشک گوند کی شکل میں ۔
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
جی ہاں ۔ اچھی کوالٹی والے تو کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں ۔اس لیے میں تو کسی پروموشن آفرز سے ہی لیتا ہں ۔ کچھ لکڑی کی شکل میں ہوتے ہیں ۔ کچھ لڈو کی شکل میں اور کچھ تو درختوں سے ٹپکنے والے خشک گوند کی شکل میں ۔
اگر بتی سستی، بخور اور عود مہنگے؛ وہ کیا شعر تھا غالب کا، ساغرِ جم اور جامِ سفال والا۔
 
Top