اکثریت مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی چاہتی ہے: گیلپ پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانیوں کی اکثریت نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ میں شامل سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی حمایت کر دی۔ گیلپ سروے کے مطابق 86 فیصد پاکستانی ایمرجنسی نفاذ میں مشرف اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ سروے کے مطابق بارہ فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ صرف مشرف کے خلاف ہی کارروائی ہونی چاہئے۔ دو فیصد افراد نے ایمرجنسی کے خلاف مقدمے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ گیلپ سروے میں چاروں صوبوں سے مرد و خواتین سے رائے لی گئی

http://www.gallup.com.pk/pollsshow.php?id=2014-01-21

http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/22-Jan-2014/274768
 
Top