1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

نظیر اکبر آبادی::::::کُچھ تو ہوکر دُو بَدُو، کُچھ ڈرتے ڈرتے کہہ دِیا ::::::Nazeer Akbarabadi

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2017

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm


    [​IMG]
    غزل
    کُچھ تو ہوکر دُو بَدُو، کُچھ ڈرتے ڈرتے کہہ دِیا
    دِل پہ جو گُذرا تھا ، ہم نے آگے اُس کے کہہ دِیا

    باتوں باتوں میں جو ہم نے، دردِ دِل کا بھی کہا !
    سُن کے بولا، تُو نے یہ کیا بکتے بکتے کہہ دِیا

    اب کہیں کیا اُس سے ہمدم ! دِل لگاتے وقت آہ
    تھا جو کُچھ کہنا، سو وہ تو ہم نے پہلے کہہ دِیا

    چاہ رکھتے تھے چُھپائے ہم تو، لیکن اُس کا بھید
    کُچھ تو ہم نے سامنے اِک ہمنشِیں کے کہہ دِیا

    یہ سِتم دیکھو ذرا مُنہ سے نِکلتے ہی، نظیر!
    اِس نے اُس سے ، اُس نے اِس سے، اِس نے اُس سے کہہ دِیا

    نظؔیر اکبر آبادی


     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب شاہ جی۔
    اخیر میں تین کی ترکیب سمجھ نہیں آئی، غالباً دو بیبیوں کی طرف اشارہ ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر