اپنے نام کی خطاطی حاصل کریں

شاکرالقادری

لائبریرین
برادران گرامی
آپ اپنے نام یا مطلوبہ الفاظ کی خوبصورت خطاطی حاصل کر سکتے ہیں اس کے لیےآپ کو اس ویب سائٹ پر جانا ہوگا جہاں پرآپ کے نام یا آپ کے مطلوبہ الفاظ کی خطاطی
خط نسخ
خط نستعلیق
خط شکستہ
خط نستعلیق تحریری
اور
خط ثلث
میں مل سکتی ہے
اس مقصد کے لیے آپ کو سات مراحل طے کرنا ہوں گے
پہلے مرحلہ میں آپ اپنے پسندیدہ خط کا انتخاب کریں گے
دوسرے مرحلہ میں آپ کو صفحے کا سائز اور سمت﴿عمودی یا افقی﴾ کا تعین کرنا ہے
تیسرے مرحلہ میں آپ کو صفحہ کے باڈر﴿ حاشیہ﴾ اور پس منظر کا انتخاب کرنا ہے
چوتھے مرحلہ میں آپ کو ڈی پی آئی ﴿نقاط فی انچ﴾ کا تعین کرنا ہے
پانچویں مرحلہ میں آپ یہ بتانا ہے کہ آپ کو کمپیوٹری خطاطی درکار ہے یا دستی ﴿ فی الحال کمپیوٹری خطاطی کا انتخاب ہی قابل عمل ہے﴾
چھٹے مرحلہ میں آپ نے اپنا ای میل ایڈریس دینا ہے تصویری فائل کی فارمیٹ کا انتخاب کرنا ہے اور اپنا نام یا مطلوبہ الفاظ جن کی خطاطی درکار ہے وہ لکھنا ہیں
ساتویں مرحلہ پر آپ کو ایک پیعام ملتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کی مطلوبہ خطاطی آپ کے ای میل ایڈریس پر ارسال کر دی جائے گی
اس کے علاوہ
آپ کو اس خطاطی کو دیکھنے کے لیے ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت بھی اسی جگہ پر دی جاتی ہے
اور
آپ کے حسن انتخاب کا شکریہ بھی ادا کیا جاتا ہے
لطف اندوز ہویئے
 

مہوش علی

لائبریرین
واہ شاکر بھائی، بہت عمدہ۔

مگر میں نے تو اس فارسی کو سمجھ لیا، مگر ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ بیچ میں پھنس جائیں۔ (اور میں بھی پھنس گئی ہوتی اگر آپ نے شروع میں 7 مراحل تفصیل سے بیان نہ کر دیے ہوتے :)

بہرحال، بہت شکریہ۔
 

wahab49

محفلین
بہت بہت شکریہ قادری بھائی۔ مین کچھ عرصے سے ایسی سائٹ کی تلاش میں تھا۔ آج آپ نے کام آسان کر دیا ۔

جزاک اللہ خیر
 

wahab49

محفلین
البتہ جو فارسی ھے نا؟؟ اس نے کمال کر دیا ھے۔ میں بچ گیا کیونکہ ایک ایرانی دوست ھے یہاں اس سے پوچھتا پچھاتا ایک ایک منزل طے کرتا گیا۔

آپ کی ھدایات لاجواب ھیں۔ حقیقت میں انکی مدد سے سارا کام ھو جاتا ھے۔

ویسے ایک بات تو بتائیں۔ فارسی کہاں سے سیکھی تھی؟؟ :shock:
 

دوست

محفلین
بہت اچھی شئیرنگ کی قادری صاحب نے۔
وہاب بھائی اپنے قادری صاحب کو تو فارسی کے اساتذہ میں شمار کرنا چاہیے ماشاءاللہ بڑی بے تکلفی سے فارسی اشعار کا استعمال کرتے ہیں اپنی گفتگو میں۔
 
جزاک اللہ قادری صاحب
بہت اچھا سلسلہ ہے اگر جلد جواب دیں تو
کیوں کہ پانچ دن ہوگئے جواب نہیں آیا
ویسے آپ کہیں سے اردو فارسی اور فارسی اردو ڈکشنری کا ایڈریس دے سکتے ہیں جس کو ڈاونلوڈ کر کے استعمال کرسکیں نہ کے نیٹ پربراہ راست
 

مجاھد

محفلین
برادر!
فارسی تو مجھے نہیں‌آتی لیکن کچھ کچھ اندازہ سے ویب پیج کھولا اور آگے بڑھتا گیا، اب دیکھیں کیا ہوتا ہے!!!
 

دوست

محفلین
مجھے ایک ماہ ہوچلا ہے اپنے نام کی خطاطی کا کہے۔ ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ شاید کہیں غلطی کر بیٹھا ہوں۔
 
شاکر! میں نے آپ کی ہدایات پر عمل کیا ہے مگر مجھے فائل ای میل کے ذریعے تاحال موصول نہیں ہوئی۔ بتا سکتے ہیں کہ عمومآ اس امر کے لئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟
 

چاند بابو

محفلین
محترم شاکر القاردی صاحب میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے کام کیا ہے جو کہ ہو بہو اسی طریقے سے انجام پایا ہے جس طرح آپ نے بتایا ہے۔لیکن ایک اہم بات کہ مجھے سے انہوں نے میراای میل ایڈریس تو مانگا ہی نہیں تو پھر بھیجیں گے کہاں؟
 
Top