اپنے شہر کی چار مشہور چیزیں بتائیں

زینب

محفلین
ایک میں نہیں محفل میں اور بھی مجھ جیسے بہت سے غریب زکریا بھای سے ڈرتے ہیں۔۔اپ نے نوٹ نہیں‌کیا جہاں‌ان کا میسج ہو وہاں ادھا ادھا گھنٹہ کوئی میسج نہیں پوسٹ‌کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میر اشمار بھی انہیں‌غریبوں میں‌ہے ویسے فلحال ڈانٹ‌نہیں‌پڑی کبھی بچت میں‌ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیا یا د دلا دیا

یہاں متحدہ عرب امارات کی زندگی سے جب اکتا جاتے ہیں تو پھر دل کرتا ہے کہ جھٹ پاکستان چلے جایئں ۔
اپنے شہر کراچی چلے جایئں ۔ کراچی کی سب چیزیں مشہور ہیں ۔ کون کون سی لکھوں
 

زینب

محفلین
کیا یا د دلا دیا

یہاں متحدہ عرب امارات کی زندگی سے جب اکتا جاتے ہیں تو پھر دل کرتا ہے کہ جھٹ پاکستان چلے جایئں ۔
اپنے شہر کراچی چلے جایئں ۔ کراچی کی سب چیزیں مشہور ہیں ۔ کون کون سی لکھوں


ایک پانی اور دوسرا بجلی کا نا ہونا بتا دیں کافی ہے:grin:
 

چاند بابو

محفلین
لو جی پپو کے بھائی کی شادی ہو گئی اور ہم دوبارہ یہاں حاضر ہیں۔ سنایئے کیسے حال ہیں‌ سب کے کیا کچھ ہوتا رہا ہمارے بعد (شمشاد بھائی اور زینب بہنا کی لڑائی کے علاوہ) کیا کوئی نئی خبر ہے یا سب کی سب پرانی؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری کوئی لڑائی نہیں ہوتی، وہ تو اس سے پیسے لینے ہیں، اس بات پر نوک جھونک ہو جاتی ہے۔
 

زینب

محفلین
میری کب لڑائی ہوئی شمشاد بھائی سے۔وہ تو میں انہیں چھوٹی بہن ہونے کے ناطے اکثر چکر دے جاتی ہوں اور وہ بڑے ہونے کے ناطے معاف کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دے لو چکر جتے دینے ہیں، پھر کسے چکر دیا کرو گی، پھر تو خود ہی چکر میں آ جاؤ گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ وہ چکر ہے جس میں‌ ہر لڑکی کو جلد یا بدیر آنا ہی پڑتا ہے۔ پھر اُسے حسرت ہی رہ جاتی ہے اپنے بہن بھائیوں کو چکر دینے کی۔
 

زینب

محفلین
پہا جی میں‌ان بہنوں میں سے ہوں جو اتنا جلدی پیچھا نہیں چھوڑتیں آخر بھائی ہی تنگ آکے بیچھا چھڑانے کا خیال دل سے نکال دیتے ہیں۔۔۔۔۔بے فکر رہیں ابھی میرا ارادہ بلکل بھی نہیں‌کہ اپ کو میرے لیے اداس ہوتا دیکھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہا جی میں‌ان بہنوں میں سے ہوں جو اتنا جلدی پیچھا نہیں چھوڑتیں آخر بھائی ہی تنگ آکے بیچھا چھڑانے کا خیال دل سے نکال دیتے ہیں۔۔۔۔۔بے فکر رہیں ابھی میرا ارادہ بلکل بھی نہیں‌کہ اپ کو میرے لیے اداس ہوتا دیکھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھائی تو خیر کبھی بھی تنگ نہیں آتے، ویسے ابھی مزید کتنا عرصہ ۔۔۔۔ میرا مطلب ہے اس چکر میں پڑنے کا ارادہ نہیں ہے؟
 

زینب

محفلین
دھاگہ بند۔پر کیوں۔۔میں نے ابھی اپنا شہر بچا کے رکھا ہوا ہے اس دھاگے کو بند ہونے سے بچانے کے کام ائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس بات پر منحصر ہے کہ تم نے ' روانہ ' کب ہونا ہے؟ ایسا نہ ہو تب تک تحفے کی شکل ہی بدل جائے۔
اور ویسے بھی تم نے پھر پلٹ کر کب آنا ہے۔ خیر ہم سب اردو محفل والے چندہ اکٹھا کر کے بھی ایک عدد تحفہ تمہیں دیں گے۔
 
جناب بندہ ناچیز کا تعلق بھی بوریوالہ سے ہے

السلام علیکم:
جناب بندہ بوریوالہ کا باسی ہے
کیونکہ اب 17 سال ہوگئے ہیں رہتے ہوئے۔
ھمارے شہر میں آپ کو آپ کو کیا ملے گا اس کی فہرست درج ذیل ہے
1۔ انسان اور ان کی اقسام
2۔ کھلے ہوئے گٹر اور نہر کی مانند سڑکیں جہاں بعد ازاں بارش کشتیاں ناگزیر ہوجاتی ہیں
3۔ بھکاریوں کی نت نئی اقسام جوکہ انکار کرنے پر، بلا امتیاز جنس،گالیوں کو دعا کے قالب میں ڈھالنے میں اس قدر ملکہ رکھتے ہیں کہ صرف انکاری کو پتہ ہو کہ صاحب کیا فرما رہے باقی راہگزیر صاحب کے فلسفانہ کلام کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ اسے کہتے ہیں سربازار تذلیل ہوگئی اور کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی
4۔ موبائیلز کی کثرت اور وہ بھی اس قدر کہ درج بالا صاحب کی جیب یا اگر نہ ہو تو بنیان کے ساتھ ڈوری کے ذریعے ہر وقت بندھا رہتے ہیں تاکہ وقت ضرورت اپنے ھم پیشہ لوگوں کی بھلائی کے لیئے انہیں اطلاع کی جا سکے کہ یہاں آجاؤ رش کافی ہے اور بزنس کا کافی چانس ہے۔

فہرست تو کافی طویل ہے مگر چونکہ پپو صاحب نے صرف چار کا ذکر کرنے کی اجازت دی ہے چناچہ باقی پھر سہی۔ کیونکہ ہمیں ان سے ڈر لگتا ہے،کیونکہ وہ بھی بوریولہ کے باسی ہیں۔ شاید نہیں کیونکہ یہ تو وہ بہتر جانتے ہیں کہ وہ تازہ ہیں یا باسی
 
Top