اپنی 5 پسندیدہ ڈاکومنٹریز یہاں‌پوسٹ کریں!

arifkarim

معطل
آپ میں سے اکثر ڈاکومنٹری فلمز بہت شوق سے دیکھتے ہوں‌گے۔ میرا جھکاؤ کچھ عرصہ سے بلاک بسٹر موویز سے ہٹ کر ڈاکو منٹریز کی طرف ہوا ہے۔ اگر آپنے زندگی میں کوئی زبردست دستاویزی فلمیں دیکھی ہوں تو انسے متعلق یہاں ضرور شیئر کریں۔ میری پسندید ہ یہ ہیں:

Zeitgeist
Zeitgeist-themovie.jpg
تین حصوں‌میں بٹی اس فلم میں مذہب، سیاست اور جنگوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک لمبا عرصہ تک یہ فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیوز میں شمار ہوتی تھی۔

Zeitgeist: Addendum
zeitgeist-addendum-2008.jpg
تین حصوں میں بٹی اس فلم میں عالمی اقتصادی نظام، معاشی کرائے کے قاتل، اور انسانیت کو درپیش بے تکے مسائل کے حل کو ایشو بنایا گیا ہے۔ یہ فلم بھی اپنے پہلے پارٹ کی طرح کثرت سے دیکھی گئی۔

The Arrivals Reloaded
thearrivalsdvdcovertd2.png
فتنہ دجال پر مبنی ایک شاندار فلم جسے ARY Films نے Wake Up Project کیساتھ ملکر ٹی وی کیلئے ری ایڈٹ کیا ہے۔ یہ سیریز ایک عرصہ سے یوٹیوب پر بہت مقبول ہے ، اور اب ٹی وی کے ناظرین کیلئے اردو و انگریزی زبان میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اسکے شوز جمعہ کی رات کو Ary News پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Money and Debt
DVD154.jpg
"پیسا ایک قرض" کے نام سے یہ ایک ڈاکومنٹری فلم، موجودہ اقتصادی نظام میں موجود کرپشن اور استحصال کو واضح کرتی ہے۔ نیز اسکے متبادل حل بھی بتاتی ہے۔ اسکے دو پارٹس ریلیز ہو چکے ہیں اور یوٹیوب پر مفت دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسکی خوبی یہ ہے کہ اسمیں انتہائی احسن انداز میں پیسے کی تاریخ پر نظر ڈالی گئی اور یہ ثابت کیا گیا کہ آخر موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراوانی کے باوجود کیوں عوام پرانے وقتوں کی نسبت غربت کی انتہا پسند چکی میں پس رہی ہے؟!

The Corporation
463px-movie_poster_the_corporation.jpg
2003 میں ریلیز ہونے والی مشہور دستاویزی فلم، جسمیں کارپوریشنز جو کہ پوری دنیا پر چھا چکی ہیں، اور جنکے آگے ممالک، حکمران، عوام سب بے بس نظر آتے ہیں، کا تجزیہ کیا گیا۔ اسمیں کارپوریشنز کے منفی و مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، اور ساتھ کی ساتھ میں‌ یہ تنبیہ بھی کی گئی کہ اگر ان کارپوریشنز کو قانون کے تحت لگام نہ دی گئی تو یہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دنیا کی پہلی عالمی اقتصادی ریاست بن کر ابھریں گی، جسمیں انسان و حیوانات و نباتات کی حیثیت محض مصنوعات کے خام میل تک محدود ہو کر رہ جائے گی! :grin:
 

سعادت

تکنیکی معاون
پانچ تو نہیں، البتہ دو پسندیدہ ڈاکیومینٹریز کے بارے میں بتا سکتا ہوں کیونکہ میں نے صرف دو ہی دیکھ رکھی ہیں (National Geographic پر دیکھی جانے والی چند ایک مختصر ڈاکیومینٹریز کو چھوڑ کے)۔

Helvetica
اسی نام کے ٹائپ فیس پر مبنی۔ اس فلم میں نہ صرف Helvetica فونٹ کی تاریخ بیان کی گئی ہے، بلکہ اس کے استعمال، اور ٹائپوگرافی اور گرافک ڈیزائن کے ارتقاء کے بارے میں بھی نہایت دلچسپ بحث موجود ہے۔ فلم میں کئی نامور ٹائپ اور گرافک ڈیزائنرز کے انٹرویوز شامل ہیں۔ Helvetica، (لاطینی/رومن) ٹائپوگرافی، اور گرافک ڈیزائن کے شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔

Objectified
انڈسٹریل ڈیزائن سے متعلق یہ فلم ہمارے ارد گرد موجود مختلف چیزوں کا احاطہ کرتی ہے اور یہ بتاتی ہے کہ بہت سی ایسی چیزیں جنہیں ہم بغیر سوچے سمجھے اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے رہتے ہیں (مثلا کھانے کا چمچ، یا کرسی، یا ٹوتھ برش)، اصل میں ڈیزائن کے کتنے پیچیدہ عمل سے گزری ہوتی ہیں۔ اس ڈاکیومینٹری میں بھی مختلف انڈسٹریل ڈیزائنرز کے دلچسپ اور انتہائی معلوماتی انٹرویوز شامل ہیں۔ تھوڑی ہی دیر کی لیے سہی، لیکن یہ فلم ہمارے آس پاس بکھری ہوئی چیزوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور ضرور کرتی ہے۔

ان دونوں ڈاکیومینٹریز کے ہدایت کار گیری ہسٹ وِٹ ہیں جو اپنی تیسری ڈاکیومینٹری بھی ڈیزائن ہی کے کسی پہلو کے بارے میں بنا رہے ہیں۔ Helvetica اور Objectified کے بارے میں مَیں اپنے بلاگ پر بھی یہاں اور یہاں لکھ چکا ہوں۔
 

وجی

لائبریرین
ڈاکومینٹری کوئی بھی ہو اچھی لگتی ہے

The Triumph of the Nerds: The Rise of Accidental Empires
یہ ڈاکومینٹری تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں یہ دیکھایا گیا ہے کہ کس طرح عام صارف کے لیئے کمپیوٹر بنانا شروع ہوئے
لیکن اس سے بڑھ کر یہ دیکھایا گیا ہے کہ اصل میں کمپیوٹر کی دنیا میں راج کرنے والے نام کہاں سے شروع ہوئے تھے اور کس طرح یہاں تک پہنچے
اسٹیوو جاب اس ڈاکومینٹری میں پیکاسو کی ایک لائن بولتے ہیں وہ اس ڈاکومینٹری کو خوب بیان کرتی ہے
"Good Artist Copy
but
Great Artist Steal"


مسجد نبوی و مسجد الحرام کی تعمیرات سے متعلق ڈاکومینٹری جو پی ٹی وی پر کئی دفعہ دیکھائی جاچکی ہے بھی پسند ہے

اس کے علاوہ نیشنل جیوگرافک کی کافی ساری چھوٹی ڈاکومینٹری اچھی لگتی ہیں جو مختلف موضوعات پر ہوتیں ہیں
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
بھائی The Arrivals مجھے بھی پسند ہے اس کی انگریزی کا سب ٹائٹل میرے پاس ہے لیکن اگر اردو کا مل جائے تو بات ہی کچھ اور اے ار وائی والے سب میں دیکھ چکا ہوں لیکن وہ مکمل نہیں ہے
 

arifkarim

معطل
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
بھائی the arrivals مجھے بھی پسند ہے اس کی انگریزی کا سب ٹائٹل میرے پاس ہے لیکن اگر اردو کا مل جائے تو بات ہی کچھ اور اے ار وائی والے سب میں دیکھ چکا ہوں لیکن وہ مکمل نہیں ہے

جی ہاں وہ مکمل نہیں ہے بلکہ ٹی وی کیلئے ری ایڈٹ کی گئی ہے۔ چونکہ وہ اردو میں ہی ڈبڈ ہے اسلئے وہاں اردو سبٹائیٹلز کی ضرورت نہیں۔
 

وجی

لائبریرین
Capitalism A Love Story
Michael Moore کی بنائی ہوئی ڈاکومنٹری ہے جس میں امریکی کی معیشت کے بارے میں بتایا گیا ہے
کہ کس طرح چند لوگ کروڑوں لوگوں کی محنت کا کھا رہے ہیں
 

arifkarim

معطل
Capitalism A Love Story
Michael Moore کی بنائی ہوئی ڈاکومنٹری ہے جس میں امریکی کی معیشت کے بارے میں بتایا گیا ہے
کہ کس طرح چند لوگ کروڑوں لوگوں کی محنت کا کھا رہے ہیں

جی یہ بہترین ڈاکومنٹری فلم ہے۔ اس قسم کی فلمیں اب زیادہ ریلیز ہو رہی ہیں جب سے 2008 کا معاشی بحران آیا ہے۔
 

عسکری

معطل
مجھے ابھی ابھی 2 دیکھنے کو ملی

ارتھ ہسٹری ان 2 ہاورز
اور
برمودہ ٹایکون

اچھی تھی دونوں
 
Top