اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بھیا رونا اچھی بات تو نہیں ہوتی ناں

اور جن چیزوں سے ڈانٹ کر منع کیا جائے ان کو دوبارہ کرنا کوئی اچھی عادت تھوڑی ہوئی

کبھی کبھار رونا چاہیے اس سے طبیعت ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے۔

ڈانٹ ماما سے پڑتی ہو گی تو امیوں کی ڈانٹ تو وٹامن کا درجہ رکھتی ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
کبھی کبھار رونا چاہیے اس سے طبیعت ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے۔

ڈانٹ ماما سے پڑتی ہو گی تو امیوں کی ڈانٹ تو وٹامن کا درجہ رکھتی ہے۔

جی کبھی کبھار۔۔ پر یہاں تو۔۔۔

ڈانٹ جو مرضی دے اور کسی کام سے منع کیا جائے تو میں اس کو ایک بار کر کے ضرور دیکھوں گی کہ منع کیوں کیا ہے :laughing:
 

شمشاد

لائبریرین
صبر کریں بھئی، کوئی ایک آدھ بتانی ہوتی تو جلد بتا دیتیں، پوری چھ عدد عادتوں کے متعلق سوچناہے تو وقت تو لگتا ہے ناں۔
 

سید زبیر

محفلین
چلیں باری باری سب ممبر اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

پہلے میں ہی بتا دوں

اچھی والی
1) اچھا خاوند ہوں
2) سگریٹ نہیں پیتا
3) جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں

بری والی
1) غصہ جلد آتا ہے
2) وقت کی پابندی نہیں کر پاتا
3) نہ وقت پر سوتا ہوں نہ وقت پر اٹھتا ہوں

اب آپ کی باری ہے - لیکن ایمانداری سے
شمشاد بھائی۔ ۔ ۔ بہت خوب بھئی بہت خوب ،،،،،،، نصیحت کر رہے ہیں ایمانداری کی ۔۔۔۔۔۔۔ اّج ہی دوسرے دھاگے "اّ پ کو غصہ کب اّتا ہے" اپ نے فرمایا کہ مجھے غصہ نہیں اّتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہاں :laughing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top