اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
مثلا کیا یہی کہ
ضرورت کی حد تک کھاتے ہیں
رات کو وقت پر سوتے ہیں چاہے پڑھائی کا نقصان ہی کیوں نہ ہو سونا وقت پر ہے کیونکہ صبح تازہ دم ہو کر پڑھتے ہیں کوشش کرتے ہیں
کسی کا دل ہماری وجہ سے نہ دکھے
کبھی کبھی کسی غیبت بھی کرجاتے ہیں اور باقی کوشش کرتے ہیں کہ بری عادتوں سے چھٹکارا پا یا جائے پر کیا کریں یہ بدبخت ہمارا کھلا دشمن ہمیں نہیں چھوڑے گا ۔
مزید کیا کہوں اچھا فی الحال جارہا ہوں آپ بہنوں بھائیوں نے یاد کیا تو کل پھر حاضر دوں گا اگر نہیں تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ضرورت کی حد تک کھانا - اچھی عادت
رات کو جلد سونا، صبح جلد اٹھنا - اچھی عادت
کسی کا دل نہ دکھے - اچھی عادت

غیبت کرنا - بہت ہی بُری عادت - غیبت کرنے کی بجائے بہتر ہے خاموش رہا جائے۔ کیا خیال ہے؟

لیکن آپ نے تو ایک ہی بُری عادت بتائی ہے، مزید دو بُری عادتیں بتائیں۔
 

تبسم

محفلین
اچھی عادتیں تو بہت ہی اچھی عادتیں ہیں۔

جلد بازی سے نقصان بھی ہوتا ہو گا؟

جذبات میں آ کر کہیں غلط سلط فیصلے تو نہیں کرتے؟

سنجیدہ مزاج ہونا تو اچھی عادت ہے، اس کو بُری عادت کیوں سمجھتے ہیں؟
واہ کیا بات کہی ہے آپ نے بھی (y)
 

تبسم

محفلین
مجھے کس پر تبصرہ کر نا ہے آپ نے کر دیا ہے نا کیا مجھے بھی کر نا ہو گا
 

شمشاد

لائبریرین
چلو جی اب ان کو بھی رہنے دیں۔

اب کس کو بلائیں؟ لیکن جو بھی آئے گا، اب پہلا تبصرہ تمہیں کرنا ہو گا۔
 

سید شیرازی

محفلین
مجھے پتہ ہی نہیں کہ میرے میں کون سی اچھی اور کون سی بُری عادتیں ہیں اب میں غور کر کے بتاؤ گا
 

تبسم

محفلین
آپ آپنی عادتیں لکھ دئیں ہم ڈی سیڈ کر لیں گے کے کون سی اچھی ہیں کون سی بُری ہیں
 

سید شیرازی

محفلین
بہت جلد باز ہوں، بہت جلد غصہ آجاتا ہے، کوئی بات دل میں نہیں رکھتا منہ پہ کہہ دیتا ہو
بہت مخلص ہو دوستوں سے، ھر کسی پر بھروسہ کر لیتا ہو اور نقصان اُٹھاتا ہوں، خوش مزاج ہوں
اب مجھے بھی بتانا کہ کون سی عادتیں اچھی اور کون سی بری ہیں؟
 

تبسم

محفلین
بہت جلد باز ہوں، بہت جلد غصہ آجاتا ہے، کوئی بات دل میں نہیں رکھتا منہ پہ کہہ دیتا ہو
بہت مخلص ہو دوستوں سے، ھر کسی پر بھروسہ کر لیتا ہو اور نقصان اُٹھاتا ہوں، خوش مزاج ہوں
اب مجھے بھی بتانا کہ کون سی عادتیں اچھی اور کون سی بری ہیں؟
بُری عادات
1۔ بہت جلد باز ہوں جلد بازی نہیں کر نا چاہیے اس سے بھی نقصان ہو تا ہے
2۔ بہت جلد غصہ آجاتا ہے ۔غصہ نہیں کر نا چاہیے آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہو گا
مجھے تو یہ دو ہی عادتیں بُری لگی ہیں
بہت مخلص ہو دوستوں سے،بہت ہی اچھی بات ہے
ھر کسی پر بھروسہ کر لیتا ہو اور نقصان اُٹھاتا ہوں، اس لیے کہتے ہیں کے جب تک آپ کسی کو اچھے سے جان نا لیں بھروسہ نا کریں
خوش مزاج تو ہر انسان کو ہو نا چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
عادتیں بتائی نہیں اور تبصرہ وہ پہلے ہی کر دے، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

پہلے اپنی عادتیں بتاؤ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top