اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو تھانے میں کیا ڈرانے کے لیے ہی بلاتے ہیں کیا؟ تھانے میں چائے پلانے کے لیے بھی تو بلا سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو نہیں پلا سکتا کہ یہ تو دھاگہ ہی تین عادتوں والا ہے۔

یا تو تھانے آ جاؤ یا پھر چائے خانے میں۔
 
صرف تین بری عادات ہی بیان کی جائیں گی کیونکہ اپنی اچھائیوں کا بیان دو وجوہات سے معیوب ہے، ایک خود ستائی کہ لوجی ہم یہ اور ہم وہ اور دوسرے خود نمائی کہ آؤ دیکھو ہم کیا ہیں اور کیا توپ چلاتے ہیں، ایک وجہ اس کے علاوہ بھی ہے کہ مجھے تو اپنے اندر صرف خامیاں ہی نظر آتی ہیں جنکا درست کرنا اشد ضرورت ہے۔ لہذا تین خامیاں:
1۔ بے قاعدگی(میرے، کمرے کو دیکھ کر آپ بخوبی جان سکیں گے)
2۔ منہہ پر سچ کہہ دینا۔ (جس کی وجہ سے بہت سے احباب ناراض ہوجاتے ہیں)
3۔ دوسرے کی بلا اپنے سر لے لینا ( اگر ضروری نہیں تب بھی)


سر آپ کی اس فکر سے میں متفق نہیں کہ اپنی اچھی عادتوں سے صرف نظر کر کے صر ف خامیا ں ہی پیش نظر رکھنی چاہیے۔
درحقیقت اچھی یا بری عادت عطیہ خدا وندی ہے ۔ اور قرآن میں حکم بھی ہے کہ

واما بنعمہ ربک فحدث

یعنی اللہ تعالی کی نعمتوں کا چرچا کیا کرو۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی تھانے میں نسوانی چائے کہاں ہوتی ہے، وہاں تو دبکے کی یا چڑھاوے کی چائے ہی ملتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top