اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
ماسی اس قسم کی برائی تو مجھ میں بھی موجود ہے۔۔۔ بلکہ دو چار ہیں آج ہی خود کو بہت کوس رہا تھا۔ بلکہ رات بھی خوب لتاڑا خود کو۔ لیکن خیر اللہ جانے کون بشر ہے۔




ذرا تفصیلی روشنی ڈالئیے ناں اپنی برائیوں پر ۔ :music: ٹارچ لا دوں کہ اسکے بغیر بھی روشنی ہوجائے گی ۔
ویسے بھی میرے خیال میں بندے کو بلاجھجک اپنے دل کی باتیں زباں پے لے آنی چاہئیے ، بھلے اپنی برائی ہو یا کسی دوسرے کی :music ٹھوک بجا کے بتانی چاہئیے ۔ :hatoff:

:grin:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:( :(

میرے میں ایک بری عادت شروع ہوچکی ہے :(:( ،
میں خود پریشان ہوگئی ہوں ۔ ۔۔ فرحت ، ماورہ ، شگفتہ ، سارہ :grin: کوئی ہے جو مجھے بتائے میں ایسی کیوں کرنے لگی ہوں ، براُ کر رہی ہوں کہ آپ سبکے خیال میں اچھا ہے ۔ :music: اپنی رائے ، مشورے سے نوازا جائے ۔ تاکے پتا چلے میں ٹھیک ہوں کہ غلط :hatoff:


السلام علیکم
بعض اوقات مخصوص حالات یا واقعات کے ردِ عمل میں ہمارا کوئی رویہ اپنا لینا ایک قدرتی سی بات ہے۔ تو ایسا ہی آپ کے ساتھ ہے۔ یہ عادت تو نہیں ہے۔ ایک وقتی رویہ ہے۔ اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے شازیہ جی۔ بس ایک فیز ہے گزر جائے گا۔ وقت کے ساتھ ہمارے رویے بھی تو بدلتے رہتے ہیں۔ لیکن انسان جیسا فطرتاً ہوتا ہے اس میں زیادہ تبدیلی نہیں آتی۔ ملنسار اور خوش مزاج بندہ دوسروں سے اگر اپنے مزاج کے برعکس بھی پیش آنے لگے تو یہ تھوڑے عرصے کو ہی ہوتا ہے۔ انسان آہستہ آہستہ اپنے اصل مزاج کی طرف لوٹ آتا ہے۔ تو فکر کاہے کی؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بتاتی ہوں :( مگر اب کوئی سئیریس لیکچر نا دینے آجائے :music: (میل لوگوں میں سے )
میرا بی ہیئویرِ ِچینج ہوتا ہے ، لوگوں کو میں اس قابل نہیں سمجھتی کہ کوئی اس قابل بھی ہو کہ مجھ سے بات کرسکے :grin: ، پتا نہیں کیوں
icon17.gif
اوراسطرح سے کئی لوگوں سے میں ایک دو بار ملنے کے بعد ، اور باتچیت رکھنے کے بعد انکو جھٹک دیتی ہوں مجھے محسوس ہوتا ہے یہ اس قابل نہیں ہیں کہ باتچیت رکھی جائے ۔ حالنکہ لوگوں کو میں بہت پسند آتی ہوں ، وہ چاہتے ہیں کہ میرے سے میل جول بڑھایا جائے ، اور آناجانا ملنا جلنا رکھا جائے کہ یہ خاصی ملنسار قسم کی ،:grin: ہے ، مگر مسلہ یہ ہے لوگ مجھے بھاتے نہیں ہیں ، اسلئے ایک ، دو بار ملنے کے بعد میں ہر رابطہ ختم کرلیتی ہوں ، :blush:
مجھے لگا کہ میں رُوڈ ہوگئی ہوں ، اور کسی کو بھی اس قابل گردانتی ہی نہیں ہوں کہ کوئی اس قابل ہے کہ اس سے میل جول رکھا جائے ۔ :music:
اس لئے جب ایسے لوگوں کی تعداد بڑھی تو مجھے سوچ کر شرمندگی ہوئی :blush: سوچا میں ایسی کیوں ہورہی ہوں اتنی بدتمیز تونہیں ہوں میں :grin::grin: اسلئے اپنا پرابلم مجھے بری عادت لگی تو بلکل سچ سچ شئیر کرلی ہے ۔

اب آپ بھی مشورہ دیں تاکے کچھ تسلی ہو :music:

:music:

آج میں اپنی برائیوں کو بلکل سچ سچ کھولنے کے موڈ میں ہوں :hatoff:

کوئی نا ٹوکے ۔ ۔ کوئی نا روکے :music:

دوسری براُئی ،
میں دوستیوں میں سب سے پہلے ڈریس ، کا جائزہ لیتی ہوں ، اور اگر کوئی ویل ڈریس نہ نکلے تو اسے میں دوستوں میں شامل نہیں رکھتی ۔ پتا نہیں کیوں
icon17.gif
مجھے ایسے لوگ زہر لگتے ہیں جو باتیں تو بڑی بڑی بگھارتے ہوں مگر اپنا حلیہ درست نا رکھتے ہوں :mad: ،
میں نے چار ، لوگ صرف اس وجہ سے رفیوز کئے کہ انکے حلئیے اک دم فضول ، نا پہننے اوڑھنے کا طریقہ آتا ہو اور جس میں سوئے اٹھے ہوں وہی منہ ، کپڑے لئیے گھومتے پھرتے ہوں ، یک ، :(

اب اسکو بھی برائی سمجھئیے میری ، مگر ہے تو ، اب میں کیا کرسکتی ہوں :hatoff:


کبھی کبھی انسان ایسے ہی بیزار بھی ہو جاتا ہے تو کیا ہوا؟ یہ قدرتی سی بات ہے۔ ویسے بھی میل جول زیادہ ہو تو اکثر ایسا ہو بھی جاتا ہے۔ بس ایسا ہے کہ کسی سے بات چیت نہیں رکھنی تو نہ سہی۔ ضروری نہیں کہ سخت انداز میں کچھ کہا جائے۔ آرام سے منع کیا جا سکتا ہے :)

دوسری بات بھی مزے کی ہے۔ اس لحاظ سے تو اگر آپ اقراء کی بات مان کر اقراء کی جگہ یونی چلی جاتیں تو سارے سٹوڈنٹس کو لائن میں کھڑا کر دیتیں۔ جن کی جینز اور شرٹ مہنیوں میں کہیں ایک بار دھلتی ہے۔ استری کی تو بات ہی نہ کریں :ڈ اور بال بنانا تو ڈریسنگ میں شامل ہی نہیں ہوتا۔

ویسے لباس میں صفائی اور سلیقہ ہونا تو واقعی بہت ضروری ہے لیکن صرف اس کی بنیاد پر کسی کی شخصیت کا نفی تو نہیں کی جا سکتی ناں۔ تھوڑی بہت گنجائش رکھا کریں۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ اچھا لباس میسر ہوتے ہوئے بھی اگر کوئی کیئر نہ کرے تو عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب دیکھ لیں بوچھی آپ کی گینگ کیسا مکھن لگا رہی ہے آپکو ۔۔۔ کہ آپ کو مطمئن کر دیا کہ مسئلہ ہی کوئی نہیں
ٹھیک ہے بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ لگے رہو ۔۔۔۔۔

کوئی مدد کرے کہ میری کم از کم 5 برائیاں بتائے تاکہ میں ان کو سدھار سکوں ۔۔۔ کہ (غالبا) رسول اللہ نے فرمایا تھا "مومن مومن کا آئینہ ہوتا ہے"
وسلام

جو آپ کو مکھن لگانا لگ رہا ہے وہ دوستوں کی مخلصانہ اور درست رائے بھی ہو سکتی ہے طالوت :)
 

تعبیر

محفلین
:grin: آپکا نام اسلئے ذہن سے نکل جاتا ہے کہ آپ آتے آتے لمبا غوطہ مار جاتیں ہیں ناں ، تو میں سوچتی ہوں تعبیر کونسا آتیں ہیں :grin: ،
آپکو ایک تھریڈ '' آئی لو یو '' میں میں مہینے ہوگئے ہیں لکھکر آئی تھی کہ تعبیر آئی لو یو ، :music: اور آپ نے آج تک وہ تھریڈ ہی نہیں دیکھا ، اور کتنے تھریڈز پے آپکو میں یاد کر کرکے لکھتی رہوں ہوں وہ بھی آج تک آپ دیکھ پڑھ ہی نہیں پائیں :hatoff:

تو آپ ٹاپکس کے لنک بتایا کریں نا :(
آئی لو یو کا جواب یہیں دیتی ہوں کہ ائی لو یو ٹو بلکہ تھری فور فائو سکس ;) :laugh:

ہان صحیح کہا وہ کیا ہے نا کبھی کبھی مجھے یہاںصرف نئے ٹاپک پوسٹ کرنے کا شوق ہوتا ہے اور جلدی بھی ۔ کافی ٹائم اسی میں لگ جاتا ہے اس لیے پھر کافی کچھ رہ جاتا ہے۔

اگر بیچ میں میں غائب ہو جاؤں تو بھی رہ جاتا ہے سب کچھیا پھر کبھی کبھار کوئی ٹاپک پڑھ تو لیتی ہوں پر جواب اس لیے نہیں دیتی کہ اب کیا پرانی بات کو دہرانا
 

طالوت

محفلین
جو آپ کو مکھن لگانا لگ رہا ہے وہ دوستوں کی مخلصانہ اور درست رائے بھی ہو سکتی ہے طالوت :)
ایک اور ٹکیہ مکھن کی ہمارے یہاں تو المراعیی اور نجدیہ کا اچھا ہے یہ والا پتا نہیں کونسا ہے :)
(اس جملے پر سنجیدہ رائے ادھار رہی)

کیسی ہیں فرحت آپ ؟ غالبا یہ پہلا موقع ہے کہ آپ سے بات ہو رہی ہے شاید آپ بھی محفل کے گمشدہ اراکین میں سے ہیں ۔۔۔ جن کا اشتہار بھی چھپا تھا (غالبا) شمشاد کی جانب سے ۔۔۔
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
ہم بھی اپنی سچی تے اصلی برائیوں کے ساتھ جلد ہی حاضر ہوتے ہیں ماسی کا حکم تھا کہ تم بھی کچھ پھوٹو اس بابت لیکن وہ کیا ہےکہ انٹرنیٹ پھوٹ لیا اس وقت۔ بس پھر ہم کو بتی گل کر کے سونا پڑا ایسے سوئے کہ صبح سوا نو ہی آنکھ کھلی
 

تیشہ

محفلین
کبھی کبھی انسان ایسے ہی بیزار بھی ہو جاتا ہے تو کیا ہوا؟ یہ قدرتی سی بات ہے۔ ویسے بھی میل جول زیادہ ہو تو اکثر ایسا ہو بھی جاتا ہے۔ بس ایسا ہے کہ کسی سے بات چیت نہیں رکھنی تو نہ سہی۔ ضروری نہیں کہ سخت انداز میں کچھ کہا جائے۔ آرام سے منع کیا جا سکتا ہے :)

دوسری بات بھی مزے کی ہے۔ اس لحاظ سے تو اگر آپ اقراء کی بات مان کر اقراء کی جگہ یونی چلی جاتیں تو سارے سٹوڈنٹس کو لائن میں کھڑا کر دیتیں۔ جن کی جینز اور شرٹ مہنیوں میں کہیں ایک بار دھلتی ہے۔ استری کی تو بات ہی نہ کریں :ڈ اور بال بنانا تو ڈریسنگ میں شامل ہی نہیں ہوتا۔

ویسے لباس میں صفائی اور سلیقہ ہونا تو واقعی بہت ضروری ہے لیکن صرف اس کی بنیاد پر کسی کی شخصیت کا نفی تو نہیں کی جا سکتی ناں۔ تھوڑی بہت گنجائش رکھا کریں۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ اچھا لباس میسر ہوتے ہوئے بھی اگر کوئی کیئر نہ کرے تو عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔:)




میں واقعی میں اگر ہوتی تو سب سٹوڈنٹس کو لائن میں کھڑا کرکے ، روز کے روز انکے ڈریسز چینج کرواتی ۔
میں پسند نہیں کرتی کوئی عجیب وغریب حلئیہ یا منہ لے کر میرے سامنے موجود ہو :grin: ، اقراہ کو روز فون پے سب سے پہلی بات ہی میری یہی ہوتی ہے کہ شاور لیا ۔؟ کپڑے بدلے ہیں کہ کل پرسوں کے پہننے پھر رہی ہو ، اور جب نا چینج کرے تو اسے مجھ سے ایسی جھاڑ سننے کو ملتی ہے کہ بس :blush:
اگر انکا کبھی حلیئہ درست نا ہو تو کوئی مہمان سے آمنا سامنا ہوجائے تو ایسے حلیئے میں ۔، انکو بولتی ہوں بہتر ہے سامنے ہی مت آؤ ، جب اپنا آپ ٹھیک کرچکو تو آجانا ورنہ ضرورت ہی نہیں ،
یہ میرے بس میں ہی نہیں ہے کہ میں ذرا سی بھی کنجائش رکھوں فرحت :( ۔
 

تیشہ

محفلین
ہم بھی اپنی سچی تے اصلی برائیوں کے ساتھ جلد ہی حاضر ہوتے ہیں ماسی کا حکم تھا کہ تم بھی کچھ پھوٹو اس بابت لیکن وہ کیا ہےکہ انٹرنیٹ پھوٹ لیا اس وقت۔ بس پھر ہم کو بتی گل کر کے سونا پڑا ایسے سوئے کہ صبح سوا نو ہی آنکھ کھلی




بھانجے اب نا آیا وہ دن جب آپ اپنی سچی تے اصلی برائیاں یہاں شئیر کریں ۔ مجھے پتا ہے اب روز آپکا انٹرنیٹ پھوٹا کرے گا یا آپ ایسے سوئے رہے گے کہ آپکو پلٹ کر اس تھریڈ میں آنے کا وقت ہی نہیں ملنا ،،
شرط لگا لیں :hatoff:
zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
محسن بھائی فرصت ملی کہ نہیں؟




کہاں فرصتُ ۔ :worried: بھانجا تو کہیں گُم ہی ہوچکے ہیں ، دُور دُور تک نام و نشان ہی نہیں انکا ۔۔ کوئی میسج نہیں ، کوئی ای میل نہیں ، کوئی ٹیکیسٹ نہیں ، اللہ جانے کہاں اور کس مہم میں جٹے ہوئے ہیں :worried:
 

طالوت

محفلین
ہم نے تو امید ہی چھوڑ دی کہ محسن واپس آئیں گے محفل پر ، اور تو اور سارہ بھی دکھائی نہیں دیتیں کہ خیر خبر ملتی رہے ۔۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top