کاشفی

محفلین
اپنی اپنی جنّت​
(عالیہ تقوی - الہ آباد)​
​
شیخ جی بولے ایک لڑکے سے​
کام اچّھے کرو مرے بچّے​
​
دیکھنا ٹی وی، کھیلنا کریکٹ​
کرلو توبہ بس ان سے اب جھٹ پٹ​
​
رکّھو بس روزہ و نماز سے کام​
تاکہ جنّت میں پھر ملے انعام​
​
بولا لڑکا مجھے تو معاف کرو​
بس یہ جنّت تمہیں مبارک ہو​
​
شہد اور دودھ بیر اور انار​
مجھ کو ان میں سے کچھ نہیں درکار​
​
آؤٹ ڈیٹڈ ہیں آپ کی حوریں​
کویٔ اسمارٹ نس نہیں ان میں​
​
ہاں اگر ایسی کوئی جنّت ہے​
جو مجھے بھی ملے یہ حاجت ہے​
​
کھانے کو چاٹ چاؤمن پزّا​
پینے کو فروٹی، کوک اورلمکا​
​
کارٹونوں کےکھیلوں کے چینل​
دیکھنے کو مجھے ملیں ہر پل​
​
اچّھے اچّھے ہوں کھیل کے میدان​
ٹیم کا کھیلوں بن کے میں کپتان​
​
آپ گارنٹی دیں اگر انکی​
پھر تو خواہش کروں میں جنّت کی​
​
عالیہ باتیں لڑکے کی سن کے​
شیخ جی کچھ جواب دے نہ سکے​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top