اٹلی: انسانوں کی شادی میں کتے مہمان

فخرنوید

محفلین
روم: آپ نے انسانوں کو کسی تقریب میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوتے تو کئی بار دیکھا ہوگا مگر اٹلی میں ایک جوڑے نے اپنی شادی میں کتوں کو مہمان اعزازی بنادیا۔شمالی اٹلی کے پرفضا مقام وے ریزی میں ہونے والی اس شادی میں ہر قسم کے کتوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ کتوں سے محبت کرنے والے اس جوڑے کی شادی میں ساٹھ سے زائد مختلف نسلوں کے کتے شامل ہوئے جنہیں مہمان اعزازی کا درجہ حاصل تھا۔

ان کتوں کی کھانے اور شراب سے اچھی طرح سے خاطر تواضع کی گئی۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ڈیوڈ اور وی وی آنا کتوں کی دیکھ بھال کے ایک ادارے کے رکن ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں کتوں کے لئے خاص طور پر شراب خانے اور کھانے کا بندوبست کررکھا ہے۔
56269_big.jpg
 
بڑے شہروں میں ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔ ویسے واریزے بہت خوبصورت شہر ہے، وہاں پر میرے کافی دوست ہیں اور اکثر آنا جانا ہوتا ہے۔ اس ہفتے بھی جانا ہوگا۔
 

عثمان رضا

محفلین
کچھ عرصے قبل کسی یورپین اردو اخبار میں پڑھا تھا کہ اٹلی میں اگر کتا رکھنا ہے تو لازمی ہوگا کہ آپ اسے دن 2،3 ٹائم باہر گھمانے لے کہ جائیں ۔۔۔ کیا ایسی ہی کوئی بات ہے ؟
 
Top