اِک خوبرُو جوان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عطاءاللہ خان نیازی

فہیم ملک جوگی نے 'موسیقی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 31, 2016

  1. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اِک خوبرُو جوان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عطاءاللہ خان نیازی صاحب کی درد و سوز سے بھری آواز ۔ ۔ ۔ ۔پسندیدہ ترین۔ ۔ ۔ ۔

    اک خوبرُو جوان جو گاؤں کا مر گیا ۔ ۔ ۔ ۔
    اک رات اُس کی قبر پہ دیکھا یہ ماجرا۔ ۔ ۔ ۔
    اک مہ جبیں سیاہ لبادے میں سر کُھلے ۔ ۔ ۔ ۔
    لوحِ مزار چوم کے دیتی تھی یہ صدا ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛راہ وِچ چھوڑ گئیوایں ساڈیاں نِیتاں وے توڑ تیاں ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛راہ وِچ چھوڑ گئیوایں ساڈیاں نِیتاں وے توڑ تیاں ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    کویل جو اِک درخت پہ بیٹھی تھی پاس ہی ۔ ۔ ۔ ۔
    اُس مہ جبیں کی چیخ سُنی تو تڑپ اُٹھی ۔ ۔ ۔ ۔
    صدمہ اُسے بھی اپنا کوئی یاد آگیا ۔ ۔ ۔ ۔
    اِک درد ناک لَے میں بیچاری پُکار اُٹھی ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛اوھا چھڈ ویندے گُزر جِناں دی وے ھو ویندی ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛اوھا چھڈ ویندے گُزر جِناں دی وے ھو ویندی ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    کویل کی بات سُن کے وہ بِرہَن لرز گئی ۔ ۔ ۔ ۔
    اِک پھول اُس کے ہاتھ سے مٹی میں گِر پڑا ۔ ۔ ۔ ۔
    آنکھوں کے اشک میلے دوپٹے سے پُونچھ کر ۔ ۔ ۔ ۔
    بانہوں میں لے کے قبر کو پھر اُس نے یہ کہا۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛کِتھے آ وسیا ایں ساڈی جھوک تباہ کر کے ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛کِتھے آ وسیا ایں ساڈی جھوک تباہ کر کے ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    اِک راہ گیر کا جو اُدھر سے گُزر ہوا ۔ ۔ ۔ ۔
    تھا مست اپنے حال میں دنیا سے بے خبر ۔ ۔ ۔ ۔
    اُس کو خبر نہ تھی کوئی بیٹھا ہے پاس ہی ۔ ۔ ۔ ۔
    اپنی ترنگ میں یہ کہا اُس نے جھوم کر ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛دُوُر دے سجنڑاں دے راہ تکڑیں فضول ہوندے ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛دُوُر دے سجنڑاں دے راہ تکڑیں فضول ہوندے ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    برچھی جو ماہیے کی لگی نازنین کو ۔ ۔ ۔ ۔
    اُٹھی تڑپ کے قبر سے کھا کر وہ پیچ و تاب ۔ ۔ ۔ ۔
    غصے سے دانت پیس کے نفرت سے چونک کر ۔ ۔ ۔ ۔
    اس راہ رو کے بول کا اس نے دیا جواب۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛ہِک ساکوں ڈُکھی کر کے ڈوجا بول مریندے او ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛ہِک ساکوں ڈُکھی کر کے ڈوجا بول مریندے او ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    اِس ماہیے کے بول میں کتنا گُداز تھا ۔ ۔ ۔ ۔
    تُربت کے پتھروں کو پسینہ سا آ گیا ۔ ۔ ۔ ۔
    پھر دفعتاً مزار سے اُٹھنے لگا دھواں ۔ ۔ ۔ ۔
    اور اندرونِ قبر سے آنے لگی صدا ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا ؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛تیڈی جدائی والا میڈے کفن تے داغ ہوسی‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛تیڈی جدائی والا میڈے کفن تے داغ ہوسی‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔

    طعنہ یہ ماہیے کا وہ بِرہَن نہ سہہ سکی ۔ ۔ ۔ ۔
    اِک سرد آہ بھر کے وہ تُربت سے اُٹھ گئی ۔ ۔ ۔ ۔
    لوحِ مزار چوم کے جب لوٹ کر چلی ۔ ۔ ۔ ۔
    روتے ہوئے عجیب سی بات اُس نے یہ کہی ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛اللہ کوں معلوم ڈھولا جہڑے حال اساڈے نی ‛‛۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛اللہ کوں معلوم ڈھولا جہڑے حال اساڈے نی ‛‛۔ ۔ ۔ ۔

    لڑکی چلی گئی تو قیامت سی آگئی ۔ ۔ ۔ ۔
    اِک درد ناک چیخ سے تُربت لرز گئی ۔ ۔ ۔ ۔
    لوحِ مزار ٹوٹ کے تُربت پہ آ گِری ۔ ۔ ۔ ۔
    آواز میں نے قبر کے اندر سے یہ سُنی ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا؟؟؟؟۔ ۔ ۔ ۔

    ‛‛پتلا ڈھولا ۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛پتلا ڈھولا اللہ جانڑیں کیندے نصیب ہوسی‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔
    ‛‛پتلا ڈھولا اللہ جانڑیں کیندے نصیب ہوسی‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    زبردست
     
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  4. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نوازشات بے حد شکریہ خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی محفلین

    مراسلے:
    3,536
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لاجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. فہیم ملک جوگی

    فہیم ملک جوگی محفلین

    مراسلے:
    207
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سید صاحب!انتخاب سراہنے پہ ممنون ہوں ۔
    شاد و آباد رہیے ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر