اِدھر اُدھر کی باتیں۔۔۔۔۔2

محمداحمد

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہوں۔

آپ کیسے ہیں؟

دو چار لوگوں سے اس دھاگے میں ہی بات ہو پاتی ہے سو یہاں آگئے ہیں ہم۔ :)
 

زبیر حسین

محفلین
میں نے اپنا پیر اٹھایا کہ اس کو کچل دوں۔۔۔۔۔۔۔ایک دم وہ شائد سہم سا گیا ۔۔۔رک گیا۔۔۔میں بھی رک گیا۔۔کوئی آہٹ نہ پا کر وہ پھر بھاگنے لگا میں اس کو کچلنا ہی چاہتا تھا کہ ایک دم خیال آیا میرے مقابلے میں وہ بہت چھوٹا ہے میں نے اس پر پیر رکھ دیا تو فرش کے ساتھ اس کا جسم مائع بن کر چمٹ جائے گا اور ایک لمحے میں ہی پتہ نہیں کتنی تکلیف سے گزرے گا۔ مجھے خیال آیا کہ جس کے سامنے میں بہت چھوٹا ہوں اتنا چھوٹا کہ کچھ بھی نہیں تو اس نے اگر مجھ پر سختی کر دی ۔۔۔میرے کیا بنے گا۔
بس میں نے لال بیگ کو بھی جانے دیا۔۔شکر ہے کہ گھر میں زیادہ نہیں ورنہ میں نے ان کو مارنا نہیں اور انہوں نے خانہ خراب کئے رکھنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا بہترین علاج چینی، آٹا اور بورک پوڈر ہم وزن ملا کر گولیاں بنا لیں۔ اور کونوں کھدروں میں ڈال دیں۔ ہر قسم کے کیڑوں مکوڑوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ گھر میں اگر چھوٹے بچے ہیں تو گولیاں ایسی جگہ ڈالیں جہاں سے بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں کہ بچوں کی عادت ہوتی ہے ایسے ہی زمین سے کچھ بھی اٹھا کر منہ میں ڈال لیتے ہیں۔
 
Top