اُردُو کی کون سی لُغت

احمد بلال

محفلین
اردو لغت کی ۲۲ جلدوں والی

جس لغت کی ۲۲ جلدوں والی بات کر رہے ہيں مجھے علم ہوا کہ وہ کراچی سے ملتی ہے۔ از راہِ کرم مجھے کوئی رابطہ نمبر يا کہاں سے ملتی ہے اس کی تفصيلات مہيا کرديں
جزاک اللہ خير

راسخ کشمیری صاحب پہلے تو معذرت کے جواب تاخیر سے دے رہا ہوں کہ دو تین دن کے بعد یہاں حاضر ہوا ہوں۔
اردو ڈکشنری بورڈ اس لغت کا ناشر ہے۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے پاس ان کا آفس ہے ۔ آفس کا پتہ اور فون نمبر ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہے

ST-18/A, Block-5, Gulshan-e-Iqbal, off University Road, Karachi-75300
Phone: 34819561, 34988887

اور ان کی ویب سائٹ یہ ہے
http://www.udb.gov.pk/index.html
اور میری اطلاع کے مطابق یہ لغت براہ راست ان سے خریدنے پر پچاس فیصد کی رعایت بھی ملتی ہے۔
یہ لغت کسی طرح ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی؟
 
لیجئے محبان اردو کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی اردوکی مستند اورجامع ترین لغت فروزالغات کا جدید اور مکمل ایڈیشن پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب ہے یہاں سے ڈاؤن لاؤڈ کرلیں طالب دعا عرفان الٰہی فاروقی

[ربط محذوف۔ وجہ پائریسی۔ جو احباب ربط حاصل کرنا چاہیں وہ ارسال کنندہ سے ذاتی پیغام میں رابطہ فرمائیں۔ محمد وارث]
 
جناب یہ ربط پائریسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فری اسلامک بک لائبری ویب سائٹ کا ربط تھا جسے آپ نے پائریسی سمجھ کر حذف کردیا اس سائٹ پر اسلامی کتابوں بہت بڑا اور انمول ذخیرہ موجود ہے جسے ڈاؤن لؤڈ کے لئے فری کردیاہے یہاں سے آپ کوئی بھی کتاب ڈاؤن لؤڈ کرسکتے ہے جن حضرات اس سائٹ کا اجراء کیاہے انکی طرف سے کوئی قانونی پابندی نہیں ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
جناب یہ ربط پائریسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فری اسلامک بک لائبری ویب سائٹ کا ربط تھا جسے آپ نے پائریسی سمجھ کر حذف کردیا اس سائٹ پر اسلامی کتابوں بہت بڑا اور انمول ذخیرہ موجود ہے جسے ڈاؤن لؤڈ کے لئے فری کردیاہے یہاں سے آپ کوئی بھی کتاب ڈاؤن لؤڈ کرسکتے ہے جن حضرات اس سائٹ کا اجراء کیاہے انکی طرف سے کوئی قانونی پابندی نہیں ہے


دیکھیں آپ کی لائبریری کے ربط سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے اس لیے یہ ربط یہاں موجود بھی ہے، لیکن اگر آپ فیروز اللغات کا نام لکھ کر اسے ڈاؤنلوڈ کروائیں گے تو یہ کتاب کاپی رائٹس میں ہے
 
اردو کی سب سے بڑی لغت دائرہ معارف العلوم پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب ہے جو حضرات ڈاؤن لؤڈکرنا چاہتے ہیں وہ ذاتی پیغام سے ربط حاصل کریں
جناب عرفال الٰہی صاحب ایک بات کی وضاحت فرمائیے گا کہ آپ نے کہا کہ" اردو کی سب سے بڑی لغت دائرہ معارف العلوم"۔ یہ کون سی لغت ہے؟ میری معلومات کے مطابق دائرہ معارف اسلامیہ تو پنجاب یونیورسٹی کے تحت شائع ہونے والا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے نہ کہ لغت۔ اور اردو کی سب سے بڑی لغت تو اردو ڈکشنری بورڈ کراچی کے شائع ہوئی اردو لغت کے عنوان سے۔ تو آپ کی مراد دائرہ معارف اسلامیہ سے ہے یا اردو لغت سے؟
 
احباب کویہ بھی معلوم ہو کہ اسربط پراردو عربی کی دیگر لغات بھی موجود ہیں جیسےالمنجد عربی اردو مترجم عصمت ابو سلیم المنجد مترجم علامہ ابوالفضل عبدالحفیظ بلیاوی المنجد عربی اردو مترجمین علامائے دیوبند فروزاللغات فارسی اردو قائداللغات وغیرہ اوربھی بہت کچھ
 

hackerspk

محفلین
دائرہ معارف اسلامیہ، ایک بے مثال اور لازوال شاہکار ہے۔ اس میں الفاظ نہیں موتی ہیں۔ سکین کرنے والے کی ہمت ہے کہ اس نے اتنا کٹھن کام کیا یہ ایک اکتا اور تھکا دینے والا کام ہے۔ اور افسوس یہ ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس بھی اس کی یونی کوڈ کاپی موجود نہیں۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس کی اشاعت کے لیے انہیں درخواست کی تھی۔ بہت ٹکا سا جواب دیا انہوں نے۔ نہ وہ خود کر رہے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں۔ ایک علاحدہ ڈیپارٹمنٹ اس کام کے لیے انہوں نے بنایا ہے۔ مگر گزشتہ کئی سالوں سے اس حوالے سے کوئی کام نہیں۔ پروفیسر حضرات محنت شاقہ سے اس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ باقی عملہ سو رہا ہے۔ اس کی جلدیں حجم میں اتنی زیادہ ہیں کہ گھر میں رکھنے کی جگہ بمشکل نکلتی ہے۔ جب کسی شے کی معلومات درکار ہوں تو لائبریری چکر لگانا پڑے۔ اور بالاسف چھوٹے شہروں کی سرکاری لائبریریوں میں توں یہ موجود ہیں نہیں۔ اس کو یونیوکوڈ میں منتقل کرنا چاہیے۔ یا کم از کم تمام عنوانات کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر لیا جائے تاکہ تلاش میں آسانی ہو۔
 
Top