اُردُو کی کون سی لُغت

ساجد

محفلین
معزز اراکین، اردو زبان میں مجھے ایسی مُستند لُغت کے بارے میں دریافت کرنا ہے جس میں الفاظ کے معانی اور ان کا تلفظ مکمل اعراب کے ساتھ دستیاب ہو۔ کتابی شکل کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی دستیاب ہو تو بہت اچھا ہو گا۔
 
معنی بمعہ اعراب کے لحاظ سے سب سے اچھی اور بڑی لغت تو اردو ڈکشنری بورڈ کی ہے لیکن ۲۲ جلدوں پر مشتمل اس لغت کو رکھنا اور خریدنا دونوں کام مشکل ہیں۔ اس کے علاوہ فیروز اللغات اردو جامع کا نیا اڈیشن جو ۲۰۰۵ یا ۲۰۰۶ میں شائع ہوا تھا ( اور رنگین فیروز اللغات کے نام سے بھی ملتا ہے)اور اب تک مستعمل ہے اعراب و تلفظ کے لحاظ سے دیگر تمام اردو لغات پرفائق ہے لیکن یاد رہے فیروز اللغات کے پرانے اڈیشن یعنی ۲۰۰۵ سے پہلے کے طبع شدہ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ فیروز اللغات کے اس اڈیشن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جتنے عربی و فارسی کے نام اردو میں رائج ہیں جن میں سے بہت سارے انبیا و صحابہ کے اسما بھی ہیں یا بنی اسرائیل کے ان پیغمبروں کے اسما جو اردو میں عربی کے وسیلہ سے آئے ہیں ان کے حقیقی معنی بھی اس لغت میں آپ کو مل جائیں گے۔( بر سر تذکر اس لغت کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ناشرین نے اس لغت کی تطہیر کا کام بھی کیا ہے اور جتنے ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ والے محاورے تھے ان کو یک بینی دو گوش اس لغت سے خارج کر دیا ہے۔ہا ہا )شان الحق حق مرحوم نے بھی فرہنگ تلفظ کے نام سے ایک اردو لغت مرتب کی تھی، لیکن اس حد تک کارآمد نہیں۔ بہت سارے اردو کے عام مروجہ الفاظ اور محاورے اس میں نہیں ملتے اور کچھ ایسے کمیاب الفاظ جو کسی اور لغت میں نہیں ملتے وہ اس میں درج ہیں۔​
آن لائن لغت کے بارے میں میرے خیال میں جناب محمد امین صاحب کی رائے درست ہے۔​
 

فرخ منظور

لائبریرین
اردو لائبریری کے ریفرنس سیکشن میں چکر لگائیں۔ وہاں بہت سی لغات کے ڈاؤن لوڈ لنکس آپ کو مل جائیں گے۔ بشمول نور اللغات اور فرہنگ آصفیہ۔
 
جی ہاں صبح کو ٹورنٹ نے آپ کی تصیح کر سی تھی۔ غالباً پہلے انٹرنیٹ دغا دے رہا تھا۔۔۔۔
شکریہ' اطلاع دینے کا۔۔۔
 
اردو لغت کی ۲۲ جلدوں والی
معنی بمعہ اعراب کے لحاظ سے سب سے اچھی اور بڑی لغت تو اردو ڈکشنری بورڈ کی ہے لیکن ۲۲ جلدوں پر مشتمل اس لغت کو رکھنا اور خریدنا دونوں کام مشکل ہیں۔ اس کے علاوہ فیروز اللغات اردو جامع کا نیا اڈیشن جو ۲۰۰۵ یا ۲۰۰۶ میں شائع ہوا تھا ( اور رنگین فیروز اللغات کے نام سے بھی ملتا ہے)اور اب تک مستعمل ہے اعراب و تلفظ کے لحاظ سے دیگر تمام اردو لغات پرفائق ہے لیکن یاد رہے فیروز اللغات کے پرانے اڈیشن یعنی ۲۰۰۵ سے پہلے کے طبع شدہ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ فیروز اللغات کے اس اڈیشن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جتنے عربی و فارسی کے نام اردو میں رائج ہیں جن میں سے بہت سارے انبیا و صحابہ کے اسما بھی ہیں یا بنی اسرائیل کے ان پیغمبروں کے اسما جو اردو میں عربی کے وسیلہ سے آئے ہیں ان کے حقیقی معنی بھی اس لغت میں آپ کو مل جائیں گے۔( بر سر تذکر اس لغت کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ناشرین نے اس لغت کی تطہیر کا کام بھی کیا ہے اور جتنے ۔۔۔ ۔ اور ۔۔۔ والے محاورے تھے ان کو یک بینی دو گوش اس لغت سے خارج کر دیا ہے۔ہا ہا )شان الحق حق مرحوم نے بھی فرہنگ تلفظ کے نام سے ایک اردو لغت مرتب کی تھی، لیکن اس حد تک کارآمد نہیں۔ بہت سارے اردو کے عام مروجہ الفاظ اور محاورے اس میں نہیں ملتے اور کچھ ایسے کمیاب الفاظ جو کسی اور لغت میں نہیں ملتے وہ اس میں درج ہیں۔​
آن لائن لغت کے بارے میں میرے خیال میں جناب محمد امین صاحب کی رائے درست ہے۔​

جس لغت کی ۲۲ جلدوں والی بات کر رہے ہيں مجھے علم ہوا کہ وہ کراچی سے ملتی ہے۔ از راہِ کرم مجھے کوئی رابطہ نمبر يا کہاں سے ملتی ہے اس کی تفصيلات مہيا کرديں
جزاک اللہ خير
 
اردو لغت کی ۲۲ جلدوں والی

جس لغت کی ۲۲ جلدوں والی بات کر رہے ہيں مجھے علم ہوا کہ وہ کراچی سے ملتی ہے۔ از راہِ کرم مجھے کوئی رابطہ نمبر يا کہاں سے ملتی ہے اس کی تفصيلات مہيا کرديں
جزاک اللہ خير

راسخ کشمیری صاحب پہلے تو معذرت کے جواب تاخیر سے دے رہا ہوں کہ دو تین دن کے بعد یہاں حاضر ہوا ہوں۔
اردو ڈکشنری بورڈ اس لغت کا ناشر ہے۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے پاس ان کا آفس ہے ۔ آفس کا پتہ اور فون نمبر ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہے

ST-18/A, Block-5, Gulshan-e-Iqbal, off University Road, Karachi-75300
Phone: 34819561, 34988887

اور ان کی ویب سائٹ یہ ہے
http://www.udb.gov.pk/index.html
اور میری اطلاع کے مطابق یہ لغت براہ راست ان سے خریدنے پر پچاس فیصد کی رعایت بھی ملتی ہے۔
 
راسخ کشمیری صاحب پہلے تو معذرت کے جواب تاخیر سے دے رہا ہوں کہ دو تین دن کے بعد یہاں حاضر ہوا ہوں۔
اردو ڈکشنری بورڈ اس لغت کا ناشر ہے۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے پاس ان کا آفس ہے ۔ آفس کا پتہ اور فون نمبر ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہے

ST-18/A, Block-5, Gulshan-e-Iqbal, off University Road, Karachi-75300
Phone: 34819561, 34988887

اور ان کی ویب سائٹ یہ ہے
http://www.udb.gov.pk/index.html
اور میری اطلاع کے مطابق یہ لغت براہ راست ان سے خریدنے پر پچاس فیصد کی رعایت بھی ملتی ہے۔
جزاک اللہ خير۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ ڈاکٹر ف عبد الرحيم جوکہ قرآن کمپليکس ميں ترجمہ ڈيپارٹمنٹ کے مدير ہيں انہوں نے مجھے اس ڈکشنری کے متعلق آگاہ کيا تھا۔ بہت خوب ہے۔
 
یا حیرت۔۔۔ ۔اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ انگریزی میں۔۔۔ ۔۔

آپ ویب سائٹ کی بات کر رہے ہیں آپ نے ادارے کے نام پر غور نہیں کیا اردو ڈکشنری بورڈ کیا یہ بات ہی ایک لطیفے سے کم نہیں؟ یادش بخیر میرے ایک بزرگ کرم فرما تھے ان کی اس سلسلے میں ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی مرحوم سے کافی بحث ہو چکی تھی کہ اس ادارے کا نام تو اردو میں ضرور ہونا چاہیے۔ ویسے بھی اس پر کافی اہل علم اعتراض کر چکے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
فاتح بھائی ، آپ کا شدید شکریہ۔
آخری سے پہلے والی سطر کو ہم ' مخزن المفردات' پڑھتے رہے :)۔ بعد ازاں خیال آیا کہ یہ لغات سے متعلقہ دھاگہ ہے حکیم کا تھیلا نہیں;) ۔
 
Top