اُردو کے متن کی کٹائی اور اُس کو چپساں کرنے کا مسئلہ

اُردو کےمتن کو ویب پیج سے کاٹ کر ورڈ پیڈ یا ایم ایس ورڈ میں چپساں کریں تو عبارت منتشر ہو جاتی ہے۔ جملے آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔ کسی کے پاس اِس کا کوئی حل ہے؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرے پاس تیکنیکی راستہ نہیں بلکہ ایک چھوٹی سی ٹپ ہے اپنی ہی میں اس عبارت کو پہلے نبیل بھائی کے اردو ایڈیٹر میں چسپاں کر دیتی ہوں اور پھر وہاں سے ورڈ فائل میں تو عبارت درست رہتی ہے اس طرح ۔ آپ بھی چاہیں تو اس طرح کر کے دیکھیے ۔
 

الف عین

لائبریرین
یہی بات مجھ کو ذ پ میں عبد الرزاق قادری نے آج ہی پوچھی ہے۔اس تصویر کو دیکھیں۔ اس میں الائنمینٹ بھی رائٹ ٹو لیفٹ ہے، اور متن کی سمت بھی۔ دائیں سے بائیں کرنے کے لئے اس بٹن پر کلک کریں، اور الائنمینٹ رائٹ ٹو لیفٹ کریں۔
1fa4hx.jpg

ورڈ پیڈ میں ایسا کوئی بٹن نہیں، اس لئے یہ ممکن نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب پیج سے کاپی کیے گئے متن کی فارمیٹنگ ختم کرنےکے لیے اسے کسی اردو ایڈیٹر میں پیسٹ کرنا ضروری نہیں ہے، اسےعام نوٹ پیڈ میں پیسٹ کرکے وہاں سے دوبارہ کاپی کیا جائے تو اس سے بھی فارمیٹنگ ختم ہو جاتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ نبیل۔ ورڈ میں بھی Unfirmatted Text پیسٹ کرنے کا آپشن ہے، لیکن یہ کنٹرول V سے ہی کام نہیں کرتا، پیسٹ کے بٹن کو کلک کر کے Paste special کا آپشن لیں، اور اس میں Unformatted Text کا آپشن چن لیں۔ پرانے ورژنس میں شاید یہ آپشن کنٹرول، آلٹ، اور وی سے کام کرتا تھا، لیکن اب یہ شارٹ کٹ کام نہیں کرتا۔کنٹرول آلٹ وی میں البتہ Paste Special کا ڈائلاگ باکس آ جاتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لیکن میرے پاس کسی طرح سے نہیں ہوتا اس کی کیا وجہ ہو گی ؟ میرے پاس صرف اسی طرح ہو پاتا ہے جو اوپر لکھا تھا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ ایک مرتبہ حمزہ بیٹے سے کہیں پھر حیران کن منظر دیکھیں کہ کتنی آسانی سے ہو جاتا ہے۔ :)
 
Top