اُردو کی بورڈ میں ZWJ-ZWNJ، LRO-RLO، LRE-RLE، LRM-RLM کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ رہنمائی چاہیے۔

السلام علیکم ! جملہ محفلین خصوصاً کہنہ مشق (سینئرز) سے رہنمائی کی خصوصی درخواست ہے۔
(۱) اُردو فونیٹک کی بورڈ کے ایک لے آؤٹ میں ZWJ-ZWNJ، LRO-RLO، LRE-RLE، LRM-RLM میپ کیے ہوئے دیکھے۔ مگر رہنمائی چاہیے کہ مندرجہ بالا کن حالات میں اور کیسے استعمال کیے جاتے ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین

الف عین

لائبریرین
جب تحریر کے دوران تحریر کی سمت بدل جائے تو RLM LRM استعمال کیے جاتے ہیں، جیسے اردو لکھتے لکھتے کوئی انگریزی لفظ آ جائے تو پہلے RLM ٹائپ کریں پھر انگریزی لفظ لکھیں جس کی سمت رائٹ ٹو لیفٹ ہے۔ مکمل ہونے کے بعد پھر LRM ٹائپ کر کے تحریر کی سمت دوبارہ رائٹ ٹو لیفٹ کی جاتی ہے۔
 

زیک

مسافر
لیکن یہ کام تو کیبورڈ تبدیل کرنے کے ساتھ خود بخود ہو جاتا ہے
فرض کریں کہ جہاں آپ زبان بدل رہے ہیں وہاں ہندسے یا بریکٹس وغیرہ ہیں جو ارد گرد کی زبان کی سمت فالو کرتے ہیں۔ اب ممکن ہی وہ غلط ہو جائیں۔ LRM اور RLM ان کو احساس دلاتے ہیں کہ کا سمت کو لیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
لیکن یہ کام تو کیبورڈ تبدیل کرنے کے ساتھ خود بخود ہو جاتا ہے
کیبورڈ صرف یونیکوڈ کیز تک رسائی دیتا ہے۔ متن کی سمت کس طرف ہوگی یہ رینڈرنگ انجن طے کرتا ہے۔ اور جہاں مطلوبہ نتائج نہ ملیں وہاں RLM یا LRM کیز استعمال کی جا سکتی ہیں
 
Top