اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد خان

محفلین
چلیں آج ایک پہیلی بوجھیں :

وہ کونسی کھانے والی کچی سبزی ہے؟

جس کا پہلا حرف کاٹ دیں تو ایک قیمتی پتھر کا نام بن جاتا ہے،
اگر آخری حرف کاٹ دیں تو ایک سویٹ ڈش کا نام بن جاتا ہے،
اور اگر پہلا اور آخری حرف کاٹ دیں تو ایک مشہور عورت کا نام بن جاتا ہے۔
 
کھیرا!!!!!!
 
شمشاد خان

محفلین
تعلیم کا تعلق انسان کو ایسی چیزیں سکھانے سے ہے جو اسے پہلے سے معلوم نہ ہوں، جبکہ تذکیر ان حقائق کی یاد تازہ کرنے کا عمل ہے جن سے انسان کی فطرت پہلے سے واقف ہے۔
 
شمشاد خان

محفلین
رُوئے زمین پر اکثریت میں ایسے لوگ ہیں جو دکھ، تکلیف، اذیت، فریب، دھوکہ تو انسانوں کو دیتے ہیں اور معافی اللہ سے مانگتے ہیں۔
 
تبسم

محفلین
تم اس اسکول میں ٹیچر لگ جاؤ تو کیا ہی اچھا ہو۔
میں کیوں مجھے ٹیچر بنا بیلکول بھی نہیں پسند جب مجھ سے کزن نے بی یڈ کر نے کے لیے کہا تو انکار کر دیا کیوں کے مجھے نہیں پسند
ہے نا پروفیسر صاحب ان کو بولا لیں یہاں
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں کیوں مجھے ٹیچر بنا بیلکول بھی نہیں پسند جب مجھ سے کزن نے بی یڈ کر نے کے لیے کہا تو انکار کر دیا کیوں کے مجھے نہیں پسند
ہے نا پروفیسر صاحب ان کو بولا لیں یہاں
اس اسکول میں لیڈی ٹیچر کی آسامی خالی ہے۔ اس لیے تمہیں کہا۔

ہاں تم نے اگر ٹیوشن لینی ہو تو پروفیسر صاحب کی اکیڈیمی میں داخلہ لے لو۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے اسکول میں کوئی خاص ذمہ داری نہیں، بس طالبعلموں کی حاضری لگانی اور ان کا ہوم ورک دیکھنا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا ہوم ورک :

اے اللہ تو غفور و رحیم ہے، ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہمیں ایمان و یقین کی دولت عطا فرما۔
 
Top