اوپن پیڈ اور فائرفاکس

زیک

مسافر
کیا محفل پر اب اوپن پیڈ ہے یا پرانا ویب پیڈ ہی ہے؟

پہلی بات تو یہ کہ اردو کی ریڈیو بٹن setting کے ساتھ اگر میرا کمپیوٹر بھی اردو زبان پر ہو تو کچھ نہیں لکھا جاتا۔

دوسرے اگر میں اپنے سسٹم کی اردو کی بجائے پوسٹ پیج سے اردو لکھوں تو جب سکرول بار ظاہر ہوتی ہے تو کوئی بھی اردو حرف ٹائپ کرنے سے وہ سب سے اوپر لے جاتی ہے جس سے کچھ نظر نہیں آتا کہ میں کیا لکھ رہا ہوں۔ انگریزی میں صحیح ہے اور اپنے سسٹم کی اردو کے ساتھ بھی صحیح ہے۔بلکہ اینٹر دباتے ہوئے بھی ٹھیک کام کرتی ہے۔

ایک اور مسئلہ جو مجھے پیش آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ میں عام طور سے اپنے سسٹم پر اردو setting رکھتا ہوں اور پیڈ کا اردو والا استعمال نہیں کرتا۔ کئی دفعہ ریڈیو بٹن اردو پر رہ جاتا ہے تو کچھ ٹائپ نہ ہونے پر بدلتا ہوں۔ پھر کچھ اردو اپنے سسٹم کی بدولت اور کچھ اوپن پیڈ میں لکھی جاتی ہے۔ جب ایسے میں پیغام ارسال کرتا ہوں تو میرا پیغام پورا یا کچھ حصہ غائب ہو جاتا ہے اور یا تو ایک حصہ پوسٹ ہوتا ہے یا ایرر ملتا ہے کہ پیغام خالی تھا۔

ابھی تک اوپن پیڈ یا ویب پیڈ جو بھی ادھر نصب ہے میں لکھا تھا اب انگریزی پر ریڈیو بٹن کر کے اپنے سسٹم سے اردو لکھ رہا ہوں۔

اچھا اگر ریڈیو بٹن اردو پر ہو اور میرا سسٹم windows xp بھی اردو پر تو کچھ ٹائپ ہوتے نظر نہیں آتا مگر کرسر آگے چلتا ہے اور خالی جگہ چھوڑ جاتا ہے۔ اس کے بعد جب مجھے غلطی کا احساس ہوتا ہے کہ دونوں اردو سیٹ ہیں تو میں ریڈیو بٹن انگریزی ہر کرتا ہوں اور اردو لکھی جاتی ہے مگر پیغام بھیجنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ دونوں اردو settings کے ساتھ جو خالی جگہ بنی تھی اس کے بعد کا لکھا سب کٹ گیا ہے اور پیغام میں شامل نہیں ہے۔

کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہ مسائل ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہممم۔۔۔فائر فاکس پر ایک مسئلہ حل ہوتا ہے تو دو اور مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ کیا ہو سکتا ہے اس سلسلے میں۔
 
اوپرا

اوپیرا میں بھی اسی سے ملتا جلتا مسئلہ تھا اور اسی وجی مجھے آپ سسٹم سے اردو کا تختہ نکالنا پڑا اور یہ بھی کہ تب سے میں صرف انٹر نیٹ ایکسپلورر استعمال کررہا ہوں اور کام چل رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ویب پیڈ فی الحال اوپیرا کمپیٹیبل نہیں ہے۔ ویب پیڈ کو میں پہلی ترجیح کے طور پر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ کم از کم ایکسپلورر اور فائرفاکس پر تو صحیح چلے۔
 

جیسبادی

محفلین
میری تجویز ہے کہ فائرفاکس کے لیے فی الحال ایک سادہ سا ویب پیڈ بنا دیا جائے تاکہ ونڈوز ۹۸ والوں کا کام تو چلے۔ پھر ایک ایک کر کے پچیدہ چیزیں ڈالی جائیں، ایک ایک کر کے۔ ایک آپشن رکھ دیا جائے (بے شک ترجیحات میں) کہ یہ صارف ویب پیڈ استعمال کرنا مانگتا ہے یا نہیں۔ دوسری صورت میں ایک سادہ ٹیکسٹ ڈبہ فراہم ہو (دائیں سے بائیں سمت ڈال کر)۔


آج اس ٹیکسٹ باکس کی اونچائی کچھ کم نظر آ رہی ہے؟
 
جلدی کی کوئی ضرورت نہیں جناب، بس ایک ایک کر کے سارے کام نمٹاتے جائیے۔ بہر حال کام تو چل رہا ہے۔ ادھر پوسٹ کا مقصد آپ کو قطعی پریشان کرنے کا نہیں ہوتا بلکہ صرف توجہ دلانا ہوتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ فائر فاکس اور فلاک میں انگریزی کا بٹن دبانے پر اردو میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ یہ مگر آج پہلی بار ہوا کہ فلاک نے اجازت دے دی لاگ ان ہونے کی۔ اور تب ہی یہ تجربہ بھی ہوا کہ فلاک میں پیغام پوسٹ کرنے کے لئے بھی انگریزی کا ہی انتخاب ضروری ہے، اور پھر اردو پیڈ کا ہی کی بورڈ استعمال کرنا پڑا جو کچھ معاملوں میں میرے اردو صوتی سے مختلف ہے۔ لیکن جب پیش منظر کلک کیا تو میدان ساف تھا۔ یعنی فلاک نے کچھ قبول ہی نہیں کیا۔ آپ لوگ اوپیرا کی نا اہلی کا ذکر کرتے ہیں، میرے لئے تو یہی کارساز ثابت ہوتا ہے، ایک پوسٹ وہاں گنوا کر اب یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
اب جاوا سکرپٹ بند کر کے تجربہ کر رہا ہوں۔ دیکھیں پوسٹ ہوتا ہے یا نہیں۔ شکریہ جیس۔ فائر فاکس میں یہ ترکیب ناکام رہی تھی میرے پاس۔
 

الف عین

لائبریرین
درست کہ رہے ہو جس۔ یہ کچھ میرے پاس گڑبڑ تھی شاید۔ ابھی میں لاگ ان بھی کر سکا ہوں اور یہ پوسٹ بھی انشاء اللہ صحیح نظر آئے گی۔ اگرچہ کرسر کچھ عجیب طرح سلوک کر رہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ فلاک براؤزر میں کیا "نو سکرپٹ" نامی فائرفاکس ایکسٹینشن کام کرتی ہے؟ اگر آپ نے ابھی تک نہیں آزمائی تو آزما کر دیکھنے والی چیز ہے۔
 

اجنبی

محفلین
میں تو ایکسپلورر میں انگریزی لکھ ہی نہیں سکتاچاہے جو بھی ریڈیو بٹن دبا لوں اردو ہی لکھتا ہے
 
Top