اوپن آفس اردو میں؟

محسن حجازی

محفلین
اوپن آفس ہندی میں تو موجود ہے اردو میں نہیں! ادھر ایم ایس آفس اردو میں آگیا ہے، اوپن آفس پر بھی کام ہونا چاہیے۔۔۔ کیا خیال ہے؟ کیا جائے کچھ اس سلسلے میں؟
 

جیسبادی

محفلین
سب سے پہلے اوپن آفس کو "املا کی پڑتال" (spell check) چاہیے۔ اس کے لیے اردو "الفاظ کی فہرست" کی ضرورت ہے جو کہیں سے دستیاب نہیں ہو رہی۔ اگر مل جائے تو اچھی ابتداء ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لوکلائیزیشن کا کام ہے جس کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے۔ فائرفاکس کی لوکلائیزشن کا کام اکبر چودھری نے ذمہ لیا تھا، معلوم نہیں کہاں تک پہنچا۔
 

اکبر سجاد

محفلین
جیسبادی صاحب
کیا ممکن ہے کہ آپ کی لوکلائزیشن ٹیم کا تعارف مل جائے اور یہ کہ وہ کس جہت میں کام کر رہے ہیں؟

اکبر سجاد
 

زیک

مسافر
اوپن آفس کو اردو میں ڈھالنے پر فی‌الحال تو کوئی کام نہیں ہو رہا۔ اگر کوئی volunteers ہیں جو یہ کام کرنا چاہیں تو محفل پر اس پر بات چیت کے لئے ایک فورم بنا دیتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اکبر سجاد نے کہا:
جیسبادی صاحب
کیا ممکن ہے کہ آپ کی لوکلائزیشن ٹیم کا تعارف مل جائے اور یہ کہ وہ کس جہت میں کام کر رہے ہیں؟

اکبر سجاد

جناب میں تو غریب آدمی ہوں، میری کوئی ٹیم نہیں۔ اگر آپ کا اشارہ اکبر چودھری کی طرف ہے، تو یہ میل کا پتہ ہے:
akberc ایٹ جی میل ڈاٹ کام
کافی دیر سے اکبر کا کوئی پیغام دیکھنے میں نہیں آیا۔
 

دوست

محفلین
یہ کام با آسانی اردو ویب سے کنٹرول کیاجاسکتاہے۔ میرا خیال ہے پہلے کچھ چھوٹے پروگرام ترجمہ کرکے تجربہ حاصل کرلیا جائے۔ امید ہے کہ ساتھ اس طرف بھی توجہ دیں‌گے ذرا دیر سے ہی سہی۔
جیسے لائبریری پراجیکٹ اب میرا خیال ہے نیند سے باہر آرہا ہے۔ کچھ ساتھ ہیں‌جو کام کرنا چاہتے ہیں۔ اور کر بھی رہے ہیں۔ اسی طرح‌بس بارش کا پہلا قطرہ بننے کی ضرورت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کل میں نے انڈ لینکس میلنگ لسٹ میں پوسٹ کیا تھا کہ اردو انڈک میں کوئی پیش رفت نہیں، تو آج بلکہ ابھی ابھی کروناکر کا جوانب آیا ہے کہ اب تو لوکیل تو نہیں بنا ہے )یو آر اِن) لیکن اوپن آفس کا ترجمہ آدھے سے زیادہ ہو چکا ہے سرائے کے تحت۔
http://www.sarai.net/
 
Top